Saturday, 28 April 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸  ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مہاراشٹر حکو مت نے بھیڑ کے دنوں میں خانگی مسا فربر داروں کی جانب سے وصول کیئے جانے والے کرایوں پر لگام لگا نے کی کوشش کی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب خانگی مسافر بر دار گاڑیاں، بھیڑ کے دنوں میں زیادہ سے زیاد ہ ایس ٹی بس کرا یوں کا دیڑھ گنا تک ہی وصول کر سکیں گی۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر دِوا کر رائو تے نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے انتباہ دیا کہ ایس ٹی بس کرا یوں کے دیڑھ گنا سے زیادہ وصول کر نے والی گاڑیوں کے اجازت نا مے منسوخ کر دیئے جا ئیں گے۔ اِس بارے میں سر کا ری حکم نا مہ بھی کل جا ری کر دیا گیا۔ رائو تے نے کہا کہ مسا فر وں کی جانب سے ہو رہی شکا یتوں کے بعدحکو مت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
***** ***** *****
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ہندولنگایت سماج کو دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ریزر ویشن فراہم کر نے کی راہ میں حائل سبھی نقائص کو دور کیا جائے گا اور اُنھیں ریزر ویشن فراہم کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کل شو لا پور میں لنگا یت سماج کی مذہبی تقریب سے خطاب کے دوران یہ یقین دہا نی کر وائی۔ پھڑ نویس نے کہا کہ ہندو لنگا یت سماج کو ریزر ویشن دینے کے لیے دیگر پسماندہ طبقات کے کمیشن سے سفا رش کی جائے گی۔ اِس موقع پر پھڑ نویس نے یقین دلا یا کہ منگل ویڈھا میں مہا تما لبویشور کا مجسمہ نصب کر نے کے با رے میں آئندہ پندرہ دنوں میں فیصلہ لے لیا جائے گا۔
 اِس بیچ کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحا فیوں کو رہائش گاہیں فراہم کر نے کے معاملے میں حکو مت سنجیدہ ہے۔ صحا فیوں کے لیے منعقدہ طِبّی کیمپ کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ بول رہے تھے۔
***** ***** *****
 صحت کی مرکزی وزا رت نے کل اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت میڈیکل کور سیز میں داخلوں کیلئے لیے جانے والے قو می امتحانNEET  میں کوالیفائی کرنے کے لیے در کا ر کم از کم نمبرات میں پندرہ فیصد کی کٹو تی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحت کی وزا رت کی جانب سے جاری کر دہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس فیصلے سے قریب اٹھا رہ ہزار طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔ صحت کے مر کزی وزیر  جے  پی  نڈّا نے کہا کہ طبی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق کور سیز کی سیٹیں پُر کر نے کے لیے حکو مت ہر ممکن کوشش کرر ہی ہے۔
***** ***** *****
 یو نین پبلِک سر وِس کمیشن UPSC نے سال2017؁ کے سِول سروِسیز امتحا نات کے نتیجوں کا کل اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطا بق مہا راشٹر کے عثمان آباد ضلع کے عمر گہ تعلقے کے کسگی سے تعلق رکھنے والے گریش بدو لے نے مہا راشٹر میں پہلا اور ملک بھر میں بیسواں مقام حاصل کیا ہے۔ ناندیڑ کے دِگ وجئے بوڑ کے ریاست میں دوسرے نمبر پر رہے۔ اسکے علا وہ بیڑ کے پرنئے نہار، پر لی کے روہِت گُٹّے، جالنہ کی ڈاکٹر مو نیکا گھو گے اور اورنگ آ باد کے نوح صدیقی ،شیخ سلمان اور اسنیہل بھا پکر نے بھیUPSC سِوِل سر وِسیز امتحان میں نما یا ںکامیابی حاصل کی۔
***** ***** *****
 ممبئی یو نیور سٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر سُہاش پیڑنیکر کاتقرر کیا گیا ہے۔ گور نراور چانسلر سی وِدّیا ساگر رائو نے کل راج بھون میں پیڑ نیکر کو اُنکی نامزدگی سے متعلق حکم نا مہ سپرد کیا۔ کیمیسٹری کے پرو فیسر اور فی الحال ممبئی کے رام نا رائن رُوئیا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پیڑ نیکر کو اگلے پانچ سالوں کے لیے اِس عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔ اُنکی معیاد پانچ سال بعد یا عمر کے 65؍ سال دو نوں میں سے جو بھی پہلے مکمل ہو کو ختم ہو گی۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد شہرکے کچرے کے مسئلے کا کل اورنگ آباد کے رابطہ وزیر ڈاکٹر دیپک سا ونت نے جائزہ لیا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے شہر کی سڑ کوں پر جمع کچرے کو30؍ اپریل تک منا سب طرز پر ٹھکا نے لگا نے اور نم اور خشک کچرے سے کمپوسٹ کھاد تیار کر نے کی ہدا یت دی ۔ اُنھوں نے اورنگ آ باد کو جلد سے جلد صاف اور خو بصورت شہر بنا نے کی بھی ہدا یت دی۔ رابطہ وزیر نے شہر یان اور صفائی ملازمین کی صحت کو
تر جیح دیتے ہوئے ٹھوس حفا ظتی اقدا ات کرنے کو بھی کہا۔
***** ***** *****
 مہا راشٹر میں کل چندر پو ر  ریاست کا سب سے زیادہ گرم شہر رہا جہاں درجہ حرارت 45؍ڈِگری سیلسیس درج کیا گیا۔
 پر بھنی اور ناندیڑ 43؍ ڈِگری سیلسیس کے سا تھ دوسرے سب سے زیادہ گرم شہر رہے۔ بیڑ میں 42؍ عثمان آ باد میں 40.7؍ اور
 اورنگ آ باد میں39.9؍ ڈِگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بیڑ ضلع کے پر لی میں لو لگنے سے صرا فہ تاجر اجئے سون پیٹھکر کی کل موت ہو گئی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ بیڑ ضلع میں گذشتہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں کا فی اضا فہ ہوا ہے۔
***** ***** *****
 تھا نے پولس نے کل جرائم پیشہ گروہ کے مفرور سر غنہ دائود ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی طا رق پر وین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پو لس کے مطا بق طارق کیبل آپریٹر ابراہیم بانگڑی والا اور اُسکے کارو باری ساتھی پر ویز انصا ری کے قتل میں ایک ملزم ہے۔ جنو بی ممبئی کی ایک دکان میں طا رق کے چھپے ہونے کے سراغ ملنے کے بعد پولس نے اُسے گرفتار کر لیا۔
***** ***** *****
 بھارت کی سائنا نہوال اورHS Prannoy   ایشیائی بیڈ مِنٹن چیمپئن شِپ کے خواتین اور مر دوں کے سنگلز مقابلوں کے
 سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ چین کے وُہان میں جاری اِن مقا بلوں میں سائنا نے جنو بی کو ریا کی لی جانگ می کو15-21؍ اور 13-21؍ کے
دو سیدھے سیٹوں میں ہرا یا۔
 دوسری جانب مر دوں کے سنگلز مقابلے میں بھارت کےHS Prannoy  نے کو ریا کے ہی سون وان کو18-21؍21-23؍  اور12-21؍ کے فرق سے شکست دی۔ تاہم بھارت کے کِدامبّی شریکانت اور پی وی سندھو کا سفر کل ختم ہو گیا۔ سائنا نہوال اور HS Prannoy
 آج اپنے اپنے سیمی فائنل مقا بلے کھیلیں گے۔
***** ***** *****

No comments: