Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
سپریم کورٹ کے چیف جسٹِس دیپک مِشرا کے خلاف کانگریس سمیت سات حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی موا خذہ کی تحریک کو نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے نا منظور کر دیا ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ اِس قرار داد میں موا خذے کا جواز فراہم کر نے والی ٹھوس وجو ہات نہیں ہیں۔ سابق سولیسیٹر جنرل سولی سوراب جی نے نائب صدر کے اِس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
دوسری جانب کانگریس نے اِس فیصلے پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ وہ اِس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی۔ کانگریس رہنما اور ماہر قا نون کپِل سِبّل نے کل اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے الزام لگا یا کہ سبھی پہلو ئوں کی جانچ نہ کر تے ہوئے یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے گڈ چِرولی ضلع میں کل حفا ظتی دستوں نے مزید 6؍ مائو نوازوں کو مار گرا یا۔ اِس علا قے میں اتوار کے روز حفا ظتی دستوںکے ساتھ ہوئی مد بھیڑ میں سو لہ مائو نواز مارے گئے تھے۔ حفا ظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اِن سو لہ مائو نوازوں میں سے گیارہ کی شنا حت ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
کانگریس کے قو می صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کل اپنی پارٹی کی ملک گیر سنوِدھان بچائو مہم کی شروعات کی۔
اِس مہم سے متعلق خبر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے دستور اور دلتوں پر ہو رہے مبینہ حملوں کی مخالفت میں یہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اگلے سال 14؍ اپریل تک یہ مہم جا ری رہے گی۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کی654؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخا بات اور2؍ ہزار812؍ گرام پنچا یتوں کی4؍ ہزار771؍ خالی سیٹوں کے ضمنی انتخا بات کے لیے27؍ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِن654؍ گرام پنچا یتوں کے سر پنچ کے عہدوں کے لیے بھی راست رائے دہی ہو گی۔
7؍ سے12؍ مئی کے در میان کا غذات ِ نامزدگی داخل کیئے جائیں گے جبکہ 16؍ مئی تک امید واری واپس لی جا سکتی ہے۔
27؍ مئی کو رائے دہی ہو گی اور28؍ مئی کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔
عام انتخا بات والی گرام پنچایتوں میں اورنگ آ باد ضلع کے چار ، بیڑ کی دو، ناندیڑ کی سات، پر بھنی کی ایک ، عثمان آ باد کی تین، لاتور کی پانچ اور احمد نگر ضلع کی77؍ گرام پنچایتیں شامل ہیں۔
دوسری جانب ضمنی انتخا بات میں اورنگ آباد ضلع کی41؍ بیڑ کی35؍ ناندیڑ کی177؍ پر بھنی کی40؍ عثمان آ باد کی65؍ جالنہ کی28؍ لاتور کی94؍ ہنگو لی کی55؍ اور احمد نگر ضلع کی124؍ گرام پنچا یتیں شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر لگا یا گیا اضا فی ٹیکس کم کر نے اور ایندھن پر عائد اضا فی سر چار ج فوری ختم کر نے کا مطالبہ کانگریس نے کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہا ن نے اِس بارے میں وزیر اعلیٰ کو محضر پیش کیا۔ کانگریس نے اضا فی ٹیکس کو غیر منصفا نہ قرار دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کو اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTکے دائرے میں لانے کے لیے مرکزی حکو مت سے در خواست کرنے کا مطالبہ ریاستی حکو مت کیا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ڈِسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے صدر کے عہدے کے لیے آج 24؍ اپریل کی بجائے کل25؍ اپریل کو رائے دہی ہو گی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ بینک کے ڈائریکٹر عبد اللہ خان دُرانی عرف بابا جانی نے اُنھیں ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے امداد باہمی محکمے کے فیصلے کو ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں چیلنج کیا ہے جس پر آج سماعت ہو گی اسلیے عدالت نے آج ہونے والی رائے دہی کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن تعلقے کے سنت ایکناتھ شکر کا رخا نے کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو بر خاست کر کے ایڈ مِنسٹریٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔ معا شی بے ضابطگیوں اور امدا د با ہمی قانون کے خلاف ورزی کر نے پر یہ کار وائی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
IPL کر کٹ مقا بلوں پر سٹّہ بازی کرنے والے آٹھ افراد کو کل پولس نے گرفتار کر لیا۔ جالنہ اور منٹھا میں یہ کار وائی کی گئی۔ ممبئی اِنڈینس اور راجستھان رائلس کے در میان اتوار کے روز کھیلے گئے مقا بلے پر سٹّہ لگا نے کے دوران پو لس نے اِنھیں گرفتار کیا۔ جالنہ اور منٹھا میں ہوئی اِس کار وائی کے دوران پو لس نے کئی مو بائل فون ،LCD اسکرینس اور نقد رقم بھی ضبط کی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں جا ری کچرے کے مسئلے کی محالفت میں بھارتیہ کمیو نِسٹ پار ٹی کی جانب سے اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن دفتر کے رو برو جاری بھوک ہڑ تال کل واپس لے لی گئی۔ میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے تحریری تیقن ملنے کے بعد CPIنے اپنی ہڑ تال واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اِس بیچ ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُر شو تّم بھا پکر نے کہا ہے کہ شہر کے80؍ فیصد کچرے کی نم اور خشک زمروںمیں تقسیم ہو چکی ہے۔ اُنھوں نے کسا نوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کمپوسٹ کھاد بنا نے کے لیے گیلا کچرا لے جائیں۔ بھا پکر کل ڈویژنل کمشنر دفتر میں کچرے کو ٹھکا نے لگا نے سے متعلق میٹِنگ کے بعد بو ل رہے تھے۔
***** ***** *****
کھٹو عہ اور اُنائو میں نا بالغ بچیوں کے سا تھ ہوئی اجتما عی زیادتیوں کے ملزمین کو سخت سے سخت سزائیں دینے کے مطالبے پر کل ہنگو لی ضلع میں احتجاج کیئے گئے۔ بسمت تحصیل دفتر پر سبھی سیا سی جماعتوں کی جانب سے جلوس نکا لا گیا جبکہ آکھاڑا با لا پور میں کینڈل مارچ نکال کر پولس انتظا میہ کو محضر پیش کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment