Friday, 27 April 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷  ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 سماجی انصاف کے مرکزی وزیر تھا ور چند گہلوت نے کہا ہے کہ ضرورت پڑ نے پرمرکزی حکو مت ایٹرا سٹی قا نون کی مضبو طی کے لیے آرڈیننس جا ری کرے گی۔ گہلوت نے کل ممبئی میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ایٹرا سٹی قا نون کے بارے میں سُپریم کورٹ کے جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد مرکزی حکو مت نے اِس فیصلے پر دو با رہ غور کر نے سے متعلق عرضداشت داخل کر رکھی ہے اور اگر اِس در خواست پر فیصلہ حکو مت کے خلاف ہو تا ہے تو سر کار آر ڈیننس جاری کر کے ایٹرا سٹی قا نون کو قائم رکھے گی۔ گہلوت نے ایٹرا سٹی قا نون اور ریزر ویشن کے جاری رہنے کی بات بھی دوہرائی۔ اِس بیچ گہلوت نے کل ممبئی میں سینئر سٹیزن کے لیے وَیو شری نامی منصو بے کا آغاز بھی کیا۔
 وَیو شری منصو بے کے تحت خطِ افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے سینئر سٹیزنس کو لاٹھی، واکر اور دیگر ضروری سامان مفت فراہم کیاجائے گا۔
***** ***** *****
 ایس ٹی کار پو ریشن نے اپنے ایک اہم فیصلے میں بھر تی ہونے کے بعد ملازمین کو دیئے جانے والے جو نیئر گریڈ پے نظام کو ردّ کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر اور ایس ٹی کار پوریشن کے صدر دِوا کر رائو تے نے کل یہ اعلان کیا ۔ رائو تے نے کہا کہ فی الحال ایس ٹی کار پو ریشن میں بھر تی ہونے والے ملازمین کو ایک سال جو نیئر گریڈ پے  پر کام کر نا پڑ تا ہے جس سے اُنھیں مالی مسائل در پیش آتے ہیں۔ اُنکی اِس پریشانی کے مدِ نظر جو نیئر گریڈ پے نظام کو مسنوخ کیا جا رہا ہے جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرس کی اگلی میٹنگ میں مہر لگائی جائے گی۔
***** ***** *****
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی نے اپنے رکن اسمبلی سُنیل تٹکرے کو پار ٹی کے قومی سیکریٹری کے طور پر نامزد کیا ہے۔ PTI کی خبرمیں کہا گیا ہے کہ NCP کے ریاستی صدر کے طور پر تٹکرے کی چار سالہ مدت ختم ہو رہی ہے اور 29؍ اپریل کو پو نے میں ہونے والے پار ٹی اجلاس میں نئے ریاستی صدر کے نام کا اعلان کیا جا سکتاہے۔
***** ***** *****
 چھتیس گڑھ میں کل60؍ نکسلیوں نے خود سُپر دگی کر دی ۔ اِن میں 20؍ خواتین نکسلی شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ پولس انتظا میہ نے بتا یا کہ اِن سبھی افراد نے نکسلی نظر یات ترک کر کے سماج کے اصل دھا رے میں دو با رہ شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اُنکی باز آ باد کا ری کے لیے ہر طرح کی مدد دستیاب کر وائی جائے گی۔ واضح ہو کہ رواں ہفتے میں مہا راشٹر کے گڈ چِرو لی ضلع میں نکسلی مخالف مہم کے تحت
39؍ نکسلیوں کو مار کرا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کے کمشنر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر نِپُن وِنائک کو نامزد کیا گیا ہے۔
فی الحال مرکزی حکو مت کی سوچھتا مہم کے سیکریٹری کے طور پر خد مات انجام دے رہے ڈاکٹر نِپُن وِنائک کے اور نگ آ باد تبادلے کے احکا مات کل جاری کر دیئے گئے ۔ قریب دیڑھ مہینے سے اورنگ آباد میونسپل کمشنر کا اضا فی چارج ضلع کلکٹر کے پاس ہے۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال  گھا ٹی کے رہائشی ڈاکٹر ہڑ تال پر چلے گئے ہیں۔ گھا ٹی انتظا میہ نے بتا یا کہ بُدھ کی رات مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے رہا ئشی ڈاکٹر وں کے سا تھ ہوئی مار پیٹ کے بعد رہائشی ڈاکٹر زہڑ تال پر چلے گئے۔
***** ***** *****
 مغر بی بھا رت کے شکر کا رخا نوں کی تنظیم پشچِم بھارتیہ ساکھر کار کھانہ سنگٹھنا کے صدر  بی  بی  ٹھو مبرے نے امید ظا ہر کی ہے کے آ نے والے وقت میں مرکزی حکو مت شکر کار خا نوں کی صنعت کو راحت پہنچا نے والے فیصلے لیے گی۔ ٹھو مبرے کل لاتور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک بھر کے امداد با ہمی اور خانگی شکر کار خا نوں کے سر براہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے ملا قات کے دوران شکر کی صنعت کو بچا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملا قات کے دوران وفد نے سات نکات پر بات چیت کر تے ہوئے اپنے مطا لبات رکھے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ تجا ویز بھی پیش کی ہیں۔ ٹھو مبرے نے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں حکو مت کی جانب سے مثبت جواب کی توقع کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
 SET/NET،Ph.D؍ کے حامل افراد نے کل اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں احتجاج کیا۔ اُنکا مطالبہ تھا کہ حکو مت کی جانب سے پروفیسر وں کے تقررات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ مظا ہرین نے یو نیور سٹی کے ایڈ مِنسٹریٹیو عما رت کے سامنے حکو مت مخالف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات پر مبنی محضر یو نیور سٹی اِنتظا میہ کو پیش کیا۔
***** ***** *****
 لاتورCIDنے کل احمد پور سے ایک شخص کو IPL کر کٹ پر سٹّہ لگا نے کے معاملے میں گرفتار کیا۔ پو لس نے بتا یا کہ ملزم ریاض پٹیل چینئی سُپر کنگس اور رائل چیلینجرز بنگلور کے در میان ہونے والے مقابلے پر سٹّہ لگا رہا تھا۔ پولس نے ملزم کے قبضے سےLCDٹیلی ویژن سیٹ، مو بائیل فون اور نقد رقم ضبط کی ہے۔
***** ***** *****
 بھارت میں کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے انعام راجیو گاندھی کھیل رتن انعام کے لیے بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان وِارٹ کو ہلی کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ BCCI  نے وِراٹ کو ہلی کا نام تجویز کیا ہے۔ وہیں میجر دھیان چند لائف ٹائم اچیو منٹ انعا م کے لیے سابق کپتان سُنیل گاوسکر اور درو نا چا ریہ انعام کے لیے انڈر19؍ کر کٹ ٹیم کے کوچ اور سا بق کر کٹر راہل درا وِڈکے نام کی سفا رش کی گئی ہے۔
BCCI کی ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کے سر براہ وِنود رائے نے خبر رساں اِدارےPTI سے گفتگو کر تے ہوئے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...