Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ضلع پریشد اسا تذہ کے آن لائن تبادلوں کی پالیسی کو ہائی کورٹ نے منظوری دیدی ہے۔ دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا کہ اِس فیصلے کے بعد 8؍ مئی سے پہلے اسا تذہ کے تبادلوں کے احکا مات جاری ہوں گے۔ منڈے کل ممبئی میں اساتذہ تنظیموں کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد اخبا ری نمائندوں سے مخاطب تھیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ تبادلوں کے آن لائن عمل سے اِس میں ہونے والی سیا سی مدا خلت اور بے ضابطگیوں پر لگام لگے گی اور تبا دلوں کا نظام شفاف ہو گا۔ واضح ہو کہ تبا دلوں کے لیے آن لائن در خواستیں پیش کر نے کے دوران ضلع پریشد اسا تدہ کو بیس متبادل فراہم کرنے ہوں گے۔ پنکجا منڈے نے کہا کہ اندرون ضلع اور بین الضلع تبا دلوں کے احکا مات مئی کے مہینے میں ہی جاری کرنے کی حکو مت کی کوشش رہے گی۔منڈے نے کہا کہ دو ر دراز مقا مات پر خد مات انجام دے رہے اسا تدہ، اپنے گھر سے کئی سالوں سے دور رہ رہے اسا تذہ ،سابق فو جیوں اور اُنکی بیویوں، معذور خواتین اور مہلک بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کو تبا دلوں کے دوران تر جیح دی جائے گی۔
***** ***** *****
شیو سینا صدر اُدّھو ٹھا کرے نے مہا راشٹر میں علحدہ وزیر داخلہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کل احمد نگر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں امن و قا نون کی صورتحال بگڑرہی ہے۔ ٹھا کرے نے الزام لگا یا کہ شیو سینا کے وزیر وں کو اُنکے اختیا رات کا استعمال کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کیڈ گائوں دوہرے قتل معاملے میں مقتول شیو سینا کار کنوں کے افراد خاندان سے کل ملا قات بھی کی۔ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا کہ اُنکی پارٹی نے اِن دو نوں کار کنوں کے خاندانوں کی کفالت کا ذمہ لیا ہے اور اُنھیں مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔ اِس موقع پر اُنھوں نے فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلا نے اور ملزمین کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ اُدّھو ٹھا کرے نے مذکو رہ مقد مے کے لیے سر کار کی جانب سے ماہر قا نون اُجول نِکم کو نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
دریں اثناء کیڈ گائوں دوہرے قتل معا ملے کے بعد احمد نگر میں پیدا ہوئی امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے میں پولس کی نا کا می پر کوتوالی پولس اسٹیشن کے چار پولس ملازمین کو اُنکی خدمات سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ رنجن کمار شر ما نے اُنھیں بر طرف کرنے کے احکا مات جاری کیئے۔
***** ***** *****
خود ساختہ روحانی رہنماآسا رام کو جودھپور کی خصو صی عدالت نے کل تا عمر قید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے آسا رام پر ایک لاکھ روپیوں کا جر ما نہ بھی عائد کیا ۔ پانچ سال پہلے اپنے آ شرم میں ایک نا با لغ لڑ کی کی آبرو ریزی کرنے کے معاملے میں آ سا رام کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اِسکے علا وہ عدا لت نے جرم میں مدد کر نے کی پا داش میں آ سا رام کے معا ونین شِلپی اور شرد دو نوں کو بیس بیس سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اُسکے دیگر معا ونین پر کاش اور شِوا کو بری کرد یا ہے۔
***** ***** *****
گڈ چِرو لی ضلع میں پولس اور مائو نوازوں کے بیچ اتوار اور پیر کے روز ہوئی مد بھیڑ میںمرنے والے مائو نوازوں کی تعداد بڑھ کر اب39؍ ہو گئی ہے۔ گڈ چِرو لی پو لس نے کل اِندرا وتی ندی سے مزید دو مائو نوازوں کی لاشیں بر آمد کی۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں پو لس بھر تی میں ہوئی بے ضا بطگیوں کے منظر عام پر آ نے کے بعد پولس نے بارہ افراد کو گرفتار کیاہے۔
ناندیڑ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس چندر کِشور مینا نے کل اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ تحریری امتحان کے دوران امید واروں کی جانب سے جان بوجھ کر خالی چھو ڑی گئیں جوا بی بیاضوں میں کمپیو ٹر آپریٹر کے ذریعے جوا بات لکھنے کا معاملہ منظر عام پر آ نے کے بعد پولس نے یہ کار وئی کی ہے۔
***** ***** *****
شو لا پور میں وسطی ریلوے کی جانب سے جاری مرمتی کاموں کی وجہ سے25؍ اپریل سے27؍ مئی کے در میان کچھ ٹرینیں جزوی طور پر جبکہ کچھ پو ری طرح منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اِن میں نظام آباد- پونے- نظام آباد ، نظام آباد-پنڈھر پور-نطام آباد اور ناندیڑ-دَونڈ-ناندیڑ ٹرینیں شامل ہیں۔ مزید معلو مات کے لیے مسا فرین سے متعلقہ ریلوے اسٹیشنوں سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے398؍ تعلقوں میں سے آٹھ تعلقوں کا قحط سے متا ثرہ تعلقوں کے طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔
اِن میں ایوت محل ضلع کے پانچ، جلگائوں کے دو ،واشم ضلع کا ایک تعلقہ شامل ہے۔ پانی کی قلت اور فصلوں کو ہوئے نقصان کے پیمانے پر اِن تعلقوں میں در میانی در جے کے قحط کا اعلان کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اونگ آباد میں 30؍ اپریل کو منائے جانے والے مہا سوچھتا ابھیان میں ہر ایک سے حصہ لینے کی اپیل ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُرشوتّم بھاپکر نے کی ہے۔ بھا پکر نے کہا کہ سبھی کو اپنی سماجی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اِس صفائی مہم میں حصّہ لینا چاہیے۔ بھاپکر نے بتا یا کہ کل شام تک اورنگ آ باد شہر کا 460؍ میٹرک ٹن کچرا اُٹھا لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اِنڈین میڈیکل ایسو سی ایشن IMA کی جانب سے کل اورنگ آباد میں سائیکل ریلی نکا ل کر No Horn Day منا یا گیا۔
گاڑیاں چلا نے والوں میں آ واز کی آ لو د گی سے متعلق بیداری پیدا کر نا اِس سائیکل ریلی کا مقصد تھا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور ڈاکٹروں نے سائیکل ریلی میں جو ش و خروش سے حصّہ لیا۔

No comments:
Post a Comment