Monday, 23 April 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳  ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 گڈ چِرو لی ضلع کے بھا مرا گڑھ جنگلات میں کل نکسلائٹس مخا لف کار وائی میں16؍ نکسلائٹس ہلاک ہو گئے۔
 پولس ذرائع نے بتا یا کہ پولس کے ساتھ مقا بلہ آ رائی میں نکسلائٹس ڈویژنل کمیٹی کار کن سائی نا تھ سو نو بھی ہلاک ہوا۔ تاڑ گائوں کسنور علاقے میں  C-60؍ ٹیم کے جوان نکسلائٹس مخالف مہم میں مصروف تھے کے بو ریا کے جنگلوں میں نکسلائٹس نے حفا ظتی دستوں پر فائرنگ کی۔ سیکو ریٹی اہلکا روں کی جوا بی فائرنگ میں 16؍ نکسلائٹس ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جائے واردات سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر اشیاء ضبط کر لی گئی۔
***** ***** *****
 12؍ برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیا دتی کے مر تکب پائے جانے والے افراد کو پھا نسی کی سزا دیئے جانے کے حکم نا مے کو  کلصدر جمہوریہ رام نا تھ کو وِند نے منظوری دیدی ہے۔ اِس طرح اب یہ حکم نا مہ ملک بھر میں نا فذ العمل ہو گیا ہے۔ اِس حکم نا مے کے تحت 12؍ برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے پھا نسی اور16؍ برس سے کم عمر کے بچوں کی عصمت دری کرنے والوں کو
10؍ برس کی بجائے 20؍ برس یا عمر قید کی سزا دی جائے گی۔ اِس کے علا وہ مفرور معا شی مجرم سے متعلق حکم نا مے کو بھی صدر جمہو ریہ نے منظوری دیدی جس کے تحت اب معا شی مجر موں اور قر ض ادا نہ کرنے والے افراد کی املاک ضبط کی جا سکے گی۔
***** ***** *****
 منصف اعلیٰ دیپک مِشرا کے خلاف کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی پیش کر دہ تحریک مواخذہ کو راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو کی جانب سے مسترد کیئے جانے کے فیصلے کو کانگریس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرے گی۔ کانگریس کے سر کر دہ قائدین نے یہ اطلاع دی۔ پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک جن ججوں کے خلاف تحریک موا خذہ پیش کی گئی وہ از خود ہی عدالتی کام کاج سے دور رہے اب چیف جسٹِس دیپک مِشرا کو بھی چا ہیے کہ وہ اِسی روا یت پر عمل کر تے ہوئے عدالتی امور سے دور رہیں۔
***** ***** *****
 مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اِس برس عاز مین حج کو سبسیڈی نہ دیئے جانے کے با وجود ہندوستانی عازمین حج کی ریکارڈ تعداد فریضۂ حج ادا کرے گی۔ کل ممبئی میں جج ہائوس میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوف نے دعویٰ کیا کہ مسلسل دوسرے برس عازمین حج کا کو ٹہ بڑھا نے میں حکو مت کو کا میا بی حاصل ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سفر حج کے پیش نظر ہوا باز کمیٹیوں کو احکا مات جاری کیئے گئے ہیں کہ وہ بلا وجہ کرایے میں اضا فہ نہ کریں اِس کے علا وہ اِس ضمن میں تمام امور کو شفاف بنا نے کی حکو مت پا بند ہے۔
***** ***** *****
 کپاس کے کیڑوں سے فصل کو ہونے والے نقصا نات کی معلو مات کسا نوں تک پہنچا نے کے لیے مؤثر با ہمی رابطے کے ساتھ کام کر نے کی ہدا یت وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے۔ اِس خصوص میں کل ناگپور میں منعقدہ ایک اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر زراعت پھُنڈکر نے کہا کہ ریاست کے بازا روں میںغیر بی ٹی تخم کی عدم مو جودگی کے با عث کسا نوں کو خریف ہنگام کے لیے بی ٹی تخم استعمال کر نا پڑرہا ہے۔ اِس سلسلے میں زر عی یو نیور سٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو غیر بی ٹی تخم تیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو آکاشوا نی پر نشر ہونے والے پرو گرام من کی بات میں قوم سے خطاب کریں گے۔
یہ اِس سلسلے کا43؍ واں پرو گرام ہو گا۔ اِس ضمن میں شہریوں سے اُن کی آراء اور تجا ویزبھی طلب کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
 ریاست میں آج سے ’’سڑک سُرکشا‘‘ مہم کا آ غاز کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور وزیر حمل و نقل دِیواکر رائو تے کے ہا تھوں اِس مہم کا افتتاح ہو گا۔7؍ مئی تک جاری رہنے والی اِس مہم میں مختلف عوا می بیداری پرو گرام منعقد کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 مہا راشٹر میں6؍ مقا مات پر زرعی بر آ مدا تی مراکز شروع کیئے جائیں گے۔ اِن مرا کز کے لیے مقا مات طئے کر نے کی ہدا یت ریاستی حکو مت کو دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر صنعت و تجا رت سریش پر بھو نے کل اورنگ آ باد میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے یہ اطلاع دی۔اُنھوں نے کہا کہ5؍ ٹریلین ڈالرس پر مشتمل معیشت کاہدف حاصل کر نے کے لیے قو می خد مات کے شعبے میں
30؍ فیصد تر قی کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے اور اِسی پس منظر میں قو می اور بین الاقوا می شعبۂ خد مات میں تر قی کے لیے منصو بہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اورنگ آ باد میں سر وِس سیکٹر میں تر قی کے کا فی امکا نات مو جود ہیں جس طرح صنعتی تر قی کے لیے اورنگ آ باد میں معقو لیت مو جود ہے اِسی طرح سر وِس سیکٹر میں تر قی کے لیے بھی اورنگ آباد پو ری صلا حیت رکھتا ہے۔
***** ***** *****
 جالنہ شہر میں مجو زہ شیا ما پر ساد مُکھر جی یوگ بھون کا سنگ بنیاد کل بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اِس ہال کی تعمیر کے لیے  پانچ کروڑ روپئے صرفے کاتخمینہ لگا یا گیا ہے۔
***** ***** *****

No comments: