Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۶؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
خریف کی فصلوں کیلئے کسانوں کو قرض کی فراہمی کی ضلعی سطح پر منصوبہ بندی جنگی پیمانے پر کرنے کی ہدایت وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دی ہے۔ وہ کل ممبئی میں موسمِ خریف کے آغاز سے قبل جائزاتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کھادوں کی فراہمی کے ساتھ ہی صد فیصد قرض معافی کا فائدہ حاصل کرنے والے کسانوں کو دوبارہ قرض دینے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ نے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔
------------------------------
ریاست کے اپّر چیف سیکریٹری ستیش گوائی نے متعلقہ انتظامی شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ پلاسٹک اور تھرماکول کی اشیاء تیار کرنے‘ حمل و نقل کرنے‘ فروخت کرنے اور ذخیرہ کرنے والے افرادکیخلاف اب تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔ ریاست میں پلاسٹک اور تھرماکول سے بنی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کے بعد 23/ مارچ سے تین ماہ کیلئے شہریوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کے احکامات اپّر چیف سیکریٹری نے جاری کررکھے ہیں‘ تاہم انھوں نے کہا کہ پلاسٹک فروخت حمل و نقل اور ذخیرہ کنندگان کے خلاف اب تک کی گئی کاروائی کی رپورٹ آئندہ 8/ جون کو ممبئی عدالت ِ عالیہ میں پیش کی جائیگی۔
------------------------------
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ریاست میں بھکمری پر قابو پانے کیلئے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ عدالت میں داخل کردہ ایک عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ستمبر 2017 تا جنوری 2018 کے عرصے میں 5/ ماہ کے دوران ادیواسی علاقوں میں 300/ بچے بھکمری سے ہلاک ہوئے۔ بھکمری کے تعلق سے اس سے قبل عدالت نے چند رہنماء خطوط جاری کیے تھے ان پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی عدالت نے حکومت سے طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ میل گھاٹ اور نندوربار جیسے قبائلی علاقوں میں طبّی خدمات ابتدائی طبّی مراکز اور ڈاکٹروں کی تعداد کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت نے طلب کی ہے۔
------------------------------
وزیرِ جنگلات سدھیر منگنٹیوار نے کہا ہے کہ غیر جنگلاتی علاقوں میں شجرکاری کے معاملے میں مہاراشٹر ملک بھر میں سرِ فہرست ہے۔ کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی جنگلاتی جائزے کے مطابق ریاست میں گذشتہ 2/ برسوں میں اس طرح کے غیر جنگلاتی علاقے میں 273/ کلو میٹر رقبے کا اضافہ ہوا ہے۔
------------------------------
مرکزی وزیرِ اغذیہ و عوامی رسد رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل کے ساتھ ناانصافی کے تدارک کے قانون ایٹراسٹی ایکٹ میں کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔ کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس خصوص میں قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اس قانون کو سابقہ حیثیت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت نے عدالت ِ عظمیٰ میں نظرِ ثانی درخواست دائر کررکھی ہے اور ضرورت پڑنے پر اس طرح کا حکمنامہ بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔
------------------------------
میڈیکل کورسیز میں داخلے کیلئے اہلیت کی جانچ کے امتحان این ای ای ٹی (نیٖٹ) آج ملک بھر میں منعقد ہورہے ہیں۔ ریاست میں اورنگ آباد‘ بیڑ‘ ناندیڑ‘ لاتور‘ شولاپور اور احمد نگر سمیت 17/ شہروں میں یہ امتحان لیے جارہے ہیں۔ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونے والے اس امتحانی پرچے کیلئے تمام طلباء کو صبح ساڑھے سات بجے ہی امتحانی مراکز پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
------------------------------
احمد نگر ضلع کے جام کھیڑ میں 2/ این سی پی کارکنوں کے قتل کی واردات کے اہم ملزم اُلہاس مانے کو کل کرجت تعلقے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس سُدرشن منڈے نے یہ اطلاع دی۔ گذشتہ ماہ یوگیش راڑے بھات اور اس کے بھائی راکیش راڑے بھات کو بازار کمیٹی دفتر کے احاطے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے الہاس مانے فرار تھا۔ اس دوہرے قتل کے سلسلے میں پولس نے اب تک 9/ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
------------------------------
عثمان آباد تعلقے کے بیمبڑی میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے تین ملزموں کو 22/ برس قیدِ بامشقت اور ایک کو 27/ برس قید ِ سخت کی سزا سنائی ہے۔ چاروں مجرموں کو 52/ ہزار روپئے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 26/ اکتوبر 2015ء کو جنسی زیادتی کی یہ واردات پیش آئی تھی۔
------------------------------
بزرگ مراٹھی سُگم سنگیت گلوکار ارون داتے آج علی الصبح ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر چل بسے۔ وہ 84/ برس کے تھے۔ آج شام ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

No comments:
Post a Comment