Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 September 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم؍ستمبر ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
بھارتی ڈاک کے توسط سے شروع ہونے والی ’’انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک۔ IPPB‘‘ کا آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح ہوگا۔ اس بینک کی ملک بھر کے تین ہزار 250/ مقامات پر 650/ شاخیں شروع ہونگی۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ذریعے پوسٹ مین اور دیہی ڈاک کے ملازمین کے ذریعے گھر گھر تک بینکنگ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مفت بچت کھاتے اور کرنٹ کھاتے کھولنے کی سہولت بھی دستیاب رہیگی۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک‘ صارفین کو آن لائن بجلی بل ادا کرنے‘ موبائل اور DTH ریچارج‘ پانی یا گیس اور بیمہ کی قسطیں ادا کرنے کی آن لائن سہولت بھی فراہم ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی اور مہاراشٹر حکومت کیخلاف کانگریس پارٹی کی سنگھرش یاترا کی کل کولہاپور سے شروعات ہوئی۔ اس سے پہلے کولہاپور شہر میں جلوس نکالا گیا۔ کانگریس کے مہاراشٹر سربراہ اور رکنِ پارلیمنٹ ملکارجن کھڑگے‘ مہاراشٹر کانگریس صدر اشوک چوہان‘ حزبِ اختلاف کے رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل اور سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان سمیت کئی سرکردہ رہنمائوں کی موجودگی میں مشعل جلاکر سنگھرش یاترا کی شروعات کی گئی۔ اس کے بعد منعقدہ جلسۂ عام میں سبھی رہنمائوں نے مرکز اور مہاراشٹر میں برسرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی پر زبردست تنقید کی۔ اس موقع پر لنگایت اور مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کے مطالبے کی تائید کا اعلان کیا گیا۔ سنگھرش یاترا کے پہلے مرحلے میں کانگریس رہنما مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر جلوس نکال کر مظاہرے کرینگے۔ یاترا کے پہلے مرحلے کا اختتام 8/ ستمبر کو پونے میں ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر پولس نے دعویٰ کیا کہ پونے ضلع کی یلغار پریشد معاملے میں گرفتار کیے گئے کارکنوں اور مائو نواز تنظیموں کے مابین تعلقات کے ثبوت مل گئے ہیں۔ مہاراشٹر پولس کے ڈائریکٹر جنرل (امن و قانون) پرم بیر سنگھ نے کل ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کچھ کارکنوں کے درمیان ہوئی خط و کتاب کو ثبوت کے طور پر اخباری کانفرنس میں پیش کیا۔
پرم بیر سنگھ نے کہا کہ ان میں سے ایک خط میں راجیو گاندھی کے قتل کی طرح واردات انجام دینے کا ذکر موجود ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پولس نے روپوش مائو نوازوں کے درمیان ہوئی خط و کتابت سے متعلق ہزاروں خطوط ضبط کیے ہیں جن میں ہتھیاروں کی خریداری کیلئے درکار پیسوں کے مطالبے کا بھی ذکر موجود ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کی ضلع و سیشن عدالت نے پیشہ ور قاتل اور گینگسٹر عمران مہدی اور اس کے ساتھی سیّد ظہیر عرف شیرا کو ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے دونوں پر پانچ ہزار روپئوں کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان دونوں ملزمین کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ واضح رہے کہ عمران مہدی اور شیرا نے پولس کیلئے مخبری کرنے کے شبے میں شیخ ناصر کو قتل کردیا تھا۔ تاہم عدالت نے اس معاملے میں دیگر پانچ ملزمین کو بری کردیا۔ عمران مہدی کو اس سے پہلے بھی سابق کارپوریٹر سلیم قریشی کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ سلیم قریشی قتل کی تفتیش کے دوران ہی پولس کو شیخ ناصر کے قتل کا انکشاف ہوا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا‘ مسلم‘ دھنگر اور کولی سماج کو ریزرویشن فراہم کرنے کے مطالبے پر اورنگ آباد ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری بھوک ہڑتال کل ودھان سبھا اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں ختم کردی گئی۔ بھوک ہڑتال‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی جانب سے دئیے گئے تحریری تیقن کے بعد ختم ہوئی ہے جس میں پسماندہ طبقات کے ریاستی کمیشن کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے ایک مہینے کے اندر مراٹھا ریزرویشن کیلئے قانون سازی کے مقصد سے ریاستی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری بھوشن گگرانی نے اس سے متعلق مکتوب دیا۔ واضح ہوکہ کانگریس نے گذشتہ دو دنوں سے اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو بھوک ہڑتال شروع کی تھی‘ جس میں رکنِ اسمبلی عبدالستار‘ سبھاش جھامبڑ، سابق رکنِ اسمبلی کلیان کالے سمیت کئی کارکنوں کی طبیعت بگڑ جانے کے بعد انہیں طبّی امداد فراہم کی گئی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے تین ریاستوںکے انتخابات میں ہار سے بچنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز اور ریاستوں کے ایک ساتھ انتخابات کروانے پر اصرار کررہی ہے۔ راج ٹھاکرے کل بیڑ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے کام کرنے کے طریقہ پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ راج ٹھاکرے نے الیکٹرونک مشینوں‘ EVM کے استعمال پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے بیڑ بائے پاس روڈ پر دیولائی چوک میں کل ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی‘ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک دیگر واقعے میں جھالٹہ پھاٹا پر پیش آئے حادثے میں ٹووہیلر پر سوار حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کل انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بناء کوئی وکٹ کھوئے 6/ رن بنالیے ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی اننگز 273/ رنوں پر سمٹ گئی۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 27/ رنوں کی برتری حاصل ہے۔ بھارت کی جانب سے چیتیشور پجارا نے 132/ رن بنائے اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کے گیند باز معین علی نے پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انڈونیشیاء میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے کل دو چاندی اور چار کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ طلائی تمغے کی اُمید لگائے بھارتی شائقین کو اُس وقت مایوس ہونا پڑا جب خواتین کی ہاکی ٹیم کو فائنل مقابلے میں جاپان نے ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی۔ جسکے بعد بھارتی ٹیم کو چاندی کے تمغے پر اکتفاء کرنا پڑا۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے ورشا گوتم اور شویتا شیرویگار نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

No comments:
Post a Comment