Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.10.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 October 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 01؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ لاتور اور عثمان آباد ضلعوں کے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے اہلِ خانہ کو اُنکی ضرورت کے مطابق جگہ یا گھر دئیے جائیں گے‘ ساتھ ہی زلزلے سے متاثرہ کسانوں کی بازآباد کاری کیلئے انہیں خطۂ اراضی فراہم کی جائیگی۔
وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس لاتور زلزلے کی برسی کے موقعے پر کل منعقدہ تقریب میں بول رہے تھے۔ تقریب میں سابق مرکزی وزیرِ دا خلہ شیوراج پاٹل چاکورکر‘ NCP کے قومی صدر شردپوار‘ لاتور کے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر‘ عثمان آباد کے رابطہ وزیر ارجن کھوتکر اور حزبِ اختلاف رہنما دھننجے منڈے کے علاوہ کئی سرکردہ شخصیات اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے والے اُس منصوبے کو شمسی توانائی کی مدد سے دوبارہ شروع کیا جائیگا جو بجلی بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ اس موقعے پر محکمۂ جنگلات کی جانب سے بنائی گئی یادگار پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے NCP صدر شردپوار نے لاتور زلزلے کی تباہی کو یاد کیا۔ وہیں شیوراج پاٹل چاکورکر نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ بھارت کا ہمیشہ ہی امن و امان پر بھروسہ رہا ہے اور وہ اسے قائم کرنے کے اپنے عہد کا پابند بھی ہے‘ لیکن وہ خودداری اور ملکی سالمیت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ آکاشوانی سے نشر ہوئے من کی بات پروگرام میں کل عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بات کہی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیسویں صدی میں لڑی گئی دو عالمی جنگوں میں ایک لاکھ بھارتی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں‘ حالانکہ ان جنگوں سے بھارت کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ مودی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی اَمن فوجوں میں سب سے بڑا کردار نبھانے والے ملکوں میں بھارت پیش پیش ہے اور دنیا میں امن قائم کرنے میں بہادر بھارتی فوجی دہائیوں سے اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں درپردہ جنگ کرنے والوں کو بھارتی فوج نے 2016ء میں سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا ۔ سرجیکل اسٹرائیک کے ضمن میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر فوج کی جانب سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کی طاقت اور عوام کی حفاظت کیلئے فوج کے جذبے سے واقف کروانا ہے۔مودی نے کہا کہ 8/ اکتوبر کو ’’ایئر فورس ڈے‘‘ منایا جائیگا۔ وزیرِ اعظم نے 1947,1965,1971 اور 1999ء میں بھارتی فضائیہ کی دلیرانہ کاروائیوں کا بھی ذکر کیا۔
***** ***** *****
پاکستان کے شہر پشاور میں 2014ء میں آرمی پبلک اسکول پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کے پاکستانی الزام کی بھارت نے سخت تردید کی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں تعینات بھارتی افسر انعام گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس طرح کا الزام عائد کرنا حملے میں جان گنوانے والے بچوں کی یادوں سے توہین کے مترادف ہے۔ گمبھیر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں کل دھنگر سماج کو ریزرویشن دلانے کیلئے دھنگر یلغار کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ قانون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں کانفرنس کا افتتاح عمل میں آیا۔ کانفرنس میں دھنگر سماج کو درجِ فہرست ذاتوں اور جماعتوں کے زمرے میں شامل نہ کرنے اور ریزرویشن سے محروم رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران چرواہوں کے گھروں پر ہورہے ڈاکہ زنی کے واقعات اور خواتین پر ہونے والے جنسی مظالم کے مدِنظر اُنکے خاندان کو ذاتی دفاع کیلئے بندوق رکھنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقعے پر ریاست بھر سے آئے دھنگر سماج کے افراد نے اپنے روایتی لباس میں کانفرنس میں شرکت کی۔
***** ***** *****
سینئرسٹی زن کا بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی اسٹیٹ بینک کی شاہ گنج شاخ میں وظیفہ یاب افراد کیلئے مفت طبّی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ بینک کے چیف مینیجر دین بندھو رائے نے یہ اطلاع دی۔ یہ کیمپ صبح 10/ بجے شروع ہوگا۔
اورنگ آباد ضلع پنشنرس اسوسی ایشن کے وسنت سبنیس اور مستجب رضوی نے سبکدوش افراد سے مفت کیمپ سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
مدکھیڑ۔ ناندیڑ۔ پربھنی ریلوے ٹریک کو ڈبل لائن کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس لیے 4/ سے 9/اکتوبر کے درمیان اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت ٹھپ رہیگی۔ اس دوران کچھ ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کچھ ٹرینیں تاخیر کے ساتھ دوسرے روٹ پر چلیں گی۔ ریلوے کے تعلقاتِ عامّہ محکمے نے یہ اطلاع دی ہے۔
***** ***** *****
غذائیت کی کمی سے آنے والی نسل کو بچانے اور انہیں صحت مند اور باصلاحیت بنانے کیلئے مِڈڈے میل اِسکیم پر مؤثر عمل آوری کی ضرورت ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے یہ بات کہی۔ وہ کل ناندیڑ میں پوشن ابھیان مہاریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے عوامی بہبود کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے عوامی نمائندوں اور افسران سے پہل کرنے کی اپیل بھی کی۔

No comments:
Post a Comment