Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 12.02.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 12 february - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۲؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
سال 2019ء کا عبوری بجٹ کل لوک سبھا میں اپوزیشن کے شور وغل اور ہنگامہ آرائی کے بیچ منظور کرلیا گیا۔ عبوری بجٹ پر ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیرِ مالیات پیوش گوئل نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اقتدارمیں آنے کے بعد سے ملک لگاتار ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے مالی خسارہ کم کرکے 3.4% تک لانے میںکامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں افراطِ زر کی شرح بھی 2.19% تک نیچے لائی گئی ہے۔ گوئل نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں میں سہولت دیکر عام آدمی کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے۔ اس دوران جب پیوش گوئل بجٹ کا جواب دے رہے تھے تب تلگو دیسم پارٹی کے اراکین آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور رفائل سودے کی JPC کے ذریعے جانچ کروانے کے مطالبے پر نعرے بازی کرتے رہے۔ اس بیچ کانگریس کے ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے آبی خاکے کو ریاستی آبی کائونسل نے کل منظوری دیدی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی صدارت میں کل ممبئی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس خاکے میں 2030ء تک پانی کی ضروریات کے پیش ِ نظر سبھی ندیوں کے پانی کی تقسیم طئے کی گئی ہے۔ یہ آبی خاکہ ماضی میں پانی کے استعمال‘ آبادی اور دیگر پہلوئوں پر غور کرکے تیار کیا گیا ہے۔ پانی کی آلودگی اور ماحولیات کو ہونے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے بھی آبی خاکے میں گنجائش موجود ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ترقیاتی کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا ہیکہ وہ اورنگ آباد شہر کی پانی فراہمی اسکیم کے اخراجات کو آنے والے ریاستی بجٹ میں خصوصی باب کے طور پر شامل کرنے کیلئے گورنر سے درخواست کرینگے۔ اورنگ آباد میں کل سینچائی اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں کراڑ نے یہ بات کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ 16/ فروری کو گورنرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وہ اورنگ آباد کے پانی سے جڑے مسائل پر بات کرینگے۔ اس موقعے پر انھوں نے اورنگ آباد اور لاتور شہروں کو پانی فراہم کرنے سے متعلق اسکیم کا تخمینہ پیش کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایت بھی دی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ڈویژن کے ڈویژنل کمشنر کے طور پر سنیل کیندریکر نے کل اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ ڈویژنل کمشنر دفتر میں کل ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے کیندریکر کو چارج سونپ دیا۔ سنیل کیندریکر اس سے پہلے اورنگ آباد میں سڈکو کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
***** ***** *****
بھیما کورے گائوں تشدد معاملے کے ملزم آنند تیلبُنڈے کی قبل از گرفتاری ضمانت کی مدت میں بائیس تاریخ تک توسیع دینے کی درخواست ممبئی ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ اس کے بعد اب تیلبُنڈے کی رسمی ضمانت کی درخواست پر بائیس فروری کو سماعت ہوگی۔
***** ***** *****
محروم طبقات کے لوگ متحد ہوجائیں تو وہ اقتدار حاصل کرسکتے ہیں۔ اس خیال کا اظہار بھارتیہ ریپبلکن بہوجن مہاسنگھ کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کیا۔ وہ کل پال گھر میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کررہے تھے۔ پرکاش امبیڈکر نے مزید کہا کہ ہم دوسرے سماجی انقلاب سے گذرنے والے ہیں، جس کیلئے محروم طبقات میں بیداری پیدا کرنے کو ذمہ داری کے طور پر ادا کیا جانا چاہیے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے قلّت سے متاثرہ گائووں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کیلئے ریاستی حکومت پوری کوشش کررہی ہے۔ زراعت کے مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت نے کل ناندیڑ میں یہ بات کہی۔ انھوں نے ناندیڑ ضلعے کے بلولی اور دیگلور ڈویژنوں میں قحط کی صورتحال کاجائزہ بھی لیا۔ کھوت نے بتایا کہ قلّت سے نمٹنے کیلئے ضروری فیصلے لینے کے اختیارات ضلع اور ڈویژن کی سطح پر دئیے جاچکے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پردیش یووا کانگریس کے صدر ستیہ جیت تانبے نے کہا ہیکہ MPSC امتحان میں اپنے موبائل نمبر کو بطورِ سیٹ نمبر استعمال کرنے کے طریقے سے بالواسطہ طور پر نقل کو بڑھاوا ملے گا۔ کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تانبے نے الزام لگایا کہ اس طریقۂ کار سے غریب‘ قبائلی اور پسماندہ طبقات کے طلبہ امتحان کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
***** ***** *****
شیوسینا کسانوں کو مکمل قرض معافی دلوائیگی۔ یووا سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے نے یہ دعویٰ کیا۔ لاتور ضلعے کے اوسا تعلقے کے موضع چل بُرگا‘ بُدھوڑی اور کلّاری کے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کل ٹھاکرے نے یہ بات کہی۔ اس موقعے پر آدتیہ ٹھاکرے کے ہاتھوں کسانوں میں پانی کی ٹنکیاں اور جانوروں کا چارہ بھی تقسیم کیا گیا۔
***** ***** *****
بجلی بل پر ہونے والی اضافی وصولی اور مختلف قسم کے سرچارج اور بجلی فراہمی اور مہنگی بجلی جیسے مسائل پر آج اورنگ آباد ضلعے کے سبھی صنعتکاروں اور تاجروں نے ایک ساتھ آکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کے صنعتی علاقے میں واقع CMIA دفتر کے احاطے میں صبح دس بجے یہ احتجاج ہوگا۔ ایک تحریری بیان کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment