Saturday, 16 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۶ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے  وقت ،مقام اور طریقہ کار کا تعین کرنے کی  دفاعی افواج کوپوری آزادی دے دی گئی ہے ۔وہ کل اُتر پر دیش میں جھانسی-آگرہ دفاعی کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کر رہے  تھے۔پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی جانب سے کیئے گئے اِس حملے میں مرکزی ریزرو پولس فورس کے43؍ جوان شہید اور 5؍ جوان شدید زخمی  ہو گئے تھے۔اِس موقعے پر وزیر اعظم نے پاکستان پر شدید نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ اپنی روزمرہ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اُسے مختلف ملکوں سے اِمداد طلب کر نا پڑ رہی ہے اِسکے با وجود اُس نے یہ حملہ کیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے عوام کو تیقن دیا کہ بہادر جوانوں کی قر بانی رائیگا نہیں جائے گی ۔
 اِسی دوران کل ریاست بھر میں بھی اِس حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔منترالیہ میںمملیکتی وزیر محصول سنجئے راٹھو ڑ اورچیف سیکریٹری دِنیش کمار جین کی موجود گی میں شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تُلجا پور میںاکھِل بھارتی وِدیارتھی پریشد نے پاکستان کاپرچم جلا کر
 نا راضی کا اظہار کیا ۔عثمان آباد میں دہشت گردوں کا علا متی پتلہ جلا کر احتجاج کیا گیا۔ہنگولی میں کئی مقا مات پر مذمتی جلسے اور جلوس نکال کر پاکستان کے خلاف غصے کا اظہار کیا گیا ۔بسمت شہر میں تاجروں کی جانب سے مذمتی جلوس نکالا گیا اور دکانیں بند رکھ کر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔پر بھنی شہر سمیت ضلع بھر میں اِس حملے کی مذمت کی گئی۔
 اورنگ آباد میںاِس حملے کی مذمت میں جلوس نکا لا گیا۔ کرانتی چوک سے نکا لے گئے اِس جلوس میں سیاسی رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے حصہ لیا۔جبکہ شام کے وقت سڈکو علاقے میں بھی موم بتی مورچہ نکا لا گیا۔
***** ***** *****
 اِس حملے میں شہید ہو نے والے جوانوں میں بلڈھا نہ ضلع کے  2؍ جوان سنجئے راجپوت اور نتن راٹھوڑ بھی شامل ہیں ۔شہید ہونے والے اِن دونوں جوانوں کے کنبوں کو وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے فی کس50؍لاکھ روپئے امداد د ینے کا اعلان کیا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے  ریاستی حکو مت کی جانب سے شہدا کے اہل و عیال کی ذمہ داری بھی قبول کرنے کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے دورے پر آ رہے ہیں۔وہ آج دھولیہ میں زرعی آبپاشی کے  نِمن پانجھرنامی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔اِسکے علاوہ  وہ دھولیہ میں مختلف تر قیاتی کاموں کا بھو می پوجن بھی کریں گے۔
 ناندیڑ ضلعے کے ہست کُنڈ میں ایک لویہ رہائشی اسکول اسکیم کے تحت قبائلی طلبہ کے لیے تعمیر کیئے گئے اسکول کا افتتاح بھی آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔پر دھان منتری آواس یوجنا سے فیضیاب ہونے والوں کو آج وزیر اعظم نریندرکے ہاتھوں مکانوں کی چابیاں عطا کی جائیں گی۔
 بھوساول - باندرہ-خاندیش ایکسپریس  اور  اجنی -پونے ریلوے گاڑی کو  وزیر اعظم ریموٹ مواصلاتی نظام کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
***** ***** *****
 تکنیکی تعلیم کے ریاستی بورڈ کی جانب سے  بہترین تجزیہ گاہ کے لیے دیئے جانے والے ایوارڈ کل وزیر تعلیم وِنود تائوڑے کے ہاتھوں تقسیم کیئے گئے۔ایوارڈ پانے والے 11؍ پالی ٹیکنِک کالجیز میں اورنگ آباد کا سر کاری پالی ٹیکنِک کالج بھی شامل ہے۔کالج کے پرنسپل  ایف  اے  خان  نے یہ ایوارڈ قبول کیا۔
***** ***** *****
  مرکزی حکو مت کی پر دھان منتری شیتکری سنمان یو جنا، کو ریاست میں دسمبر2018؁ سے نا فذ کر نے اور منصوبے پر عمل آ وری کر نے کے لیے  محکمہ زراعت کی معرفت کل ،محکمہ جات ،ضلع، تعلقہ  اور دیہی سطح پر خودمختار کمیٹیوں کا تقرر کرنے کے لیے سر کا ری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے کے سیلو میں پر دھان منتری آ واس یو جنا   اور  رمائی گھر کُل یو جنا کے تحت مستفید ہو نے والے افراد کو ضابطے کے مطابق مفت ریت فراہم کرنے کے مطالبے کی یکسوئی کے لیے کل ریپبلیکن پارٹی کے رہنما سُبودھ کاکڑے کی قیادت میں ذیلی ڈویژنل دفتر کے روبرو علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔گھر کُل منصوبے کے تحت مُستفید ہونے والے افراد کو 5؍ براس ریت مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک اِس پر عمل آوری نہ کیئے جانے کی مذمت میں یہ احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
 لاتور ضلعے میں رینا پور کے قصبے ڈِگول میں گننے کے کھیت میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک 65؍ سالہ ضعیفہ  ناگر بائی جوگ دنڈ جل کر ہلاک ہو گئیں۔ اِس حادثے میں 30؍ ایکر اراضی پر کھڑی گننے کی فصل بھی پوری طرح جل کر خاک ہو گئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 03.07.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 03 July 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...