Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 17 ؍فروری ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد،گرے ہرآنسوکاجواب لیاجائے گا۔اُنہوںنے واضح کردیا کہ نئے بھارت کی پالیسی یہ ہے کہ اگرہمیں چھیڑاگیاتوہم چھوڑیں گے نہیں۔کل مہاراشٹر کے دھولیہ ضلع میں ایک پروگرام میںاظہارخیال کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ماضی میںدکھایاہے کہ دشمن پروارکس طرح کیاجاتاہے اورمستقبل میںبھی کوئی کوشش باقی نہیں رکھی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ سوگ کاوقت ہے اورہمیں تحمل اوبردباری سے کام لیناہوگا۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت سوگوارکنبوں کے ساتھ ہے۔
اس موقع پروزیراعظم کے ہاتھوں بھساول۔واندرے خاندیش ایکسپریس ، اُدھنا۔نندوربارمیموٹرین ،اُودھنا۔ پاڑدھی میمو ٹرین ان ریلوے گاڑیوں کوویڈوکانفرنسنگ کے ذریعے سے سبزجھنڈی دیکھاکرروانہ کیاگیا۔اس موقع پرگورنر سی ودھیاساگررائو،مرکزی وزیرنتن گڈکری،اسی طرح سبھاش بھامرے،وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس ،آبی ذخائر وزیرگریش مہاجن موجودتھے۔
اس سے قبل ایوت محل ضلع میں پانڈراکارڈا مقام پرتقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیزکوحملے کی سازش کرنے والوں کوسزادینے کی پوری آزادی دی گئی ہے۔مودی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کاآغازکرنے کے بعدایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔
***** ***** *****
کُل جماعتی میٹنگ نے ایک قراردادجاری کی ہے،جس میںجموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں ہوئے بزدلانہ حملے کی،جس میں CRPF کے جوان شہیدہوگئے تھے، شدید مذمت کی ہے۔نئی دلّی میںمنعقدہ میٹنگ میںشریک تمام پارٹیوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی ہے اورسرحدپارسے اس کی حمایت کئے جانے کی نکتہ چینی کی ہے۔قراردادمیںکہاگیاہے سرحد پارکی قوتوں کے ذریعے دہشت گردی کوفروغ دیاجارہاہے اوربھارت نے ان چیلنجوں سے نمٹنے میںمستقل مزاجی اورلچک کامظاہرہ کیاہے۔بعد میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے،مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومرنے بتایا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام پارٹیوں نے حکومت سے تعاون دینے کاوعدہ کیاہے۔کل جماعتی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا حکومت نے دہشت گردوں اورحملہ آوروں سے نمٹنے کے لئے سیکوریٹی فورسیزکوآزادی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پرعمل کیاہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئرلیڈرغلام نبی آزادنے کہا کہ کانگریس پارٹی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میںپوری طرح حکومت کی ساتھ ہے۔
اسی بیچ اس حملے میںشہید ہوئے بلڈانہ ضلع کے ملکاپورکے جوان سنجے راجپوت اسی طرح لونارتعلقے کے چوپرپانگراکے نتن راٹھوڑکے جسدخاکی پرکل فوجی اہتمام کے ساتھ آخری رسومات اداکردی گئی۔ان دونوں فوجیوں کے جسدخاکی کل صبح اورنگ آبادمیںفوجی طیارے کے ذریعے پہنچے۔ اس کے بعدراٹھوڑکاجسدخاکی راستے کے ذریعے سے لونارکی جانب اورراجپوت کاجسدخاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے ملکاپورلے جایاگیا۔
***** ***** *****
اورنگ آبادطیران گاہ پرپانی فراہمی اورصفائی وزیرببن رائو لونیکر،مراٹھواڑہ ترقیاتی بورڈ کے صدرڈاکٹر بھاگوت کراڑ، اورنگ آبادکے رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے،میئرنندکمارگھوڑیلے،ڈیویژنل کمشنرسنیل کیندریکر سمیت شہریوں نے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔جالنہ میںمملکتی وزیرارجن کھوتکر،رکن اسمبلی نارائن کوچے،ضلع کلکٹر رویندربنوڑے سمیت کئی شہریوں نے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
اس حملے کی مذمت میںکل بلڈانہ ضلع سمیت تمام ریاست میںمختلف مقامات پربندمنایاگیا۔ہنگولی،لاتور،میںمختلف مقامات پربندمنایاگیا۔اورنگ آبادمیںآج صبح ہمہ پارٹی میٹنگ میںخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔
***** ***** *****
بیڈمنٹن میں،سائنانہوال نے کل گوہاٹی میں سینئر نیشنل مقابلوں میںپی وی سندھوکو21-15-,21-18سے ہراکراپناچوتھاخطاب جیت لیا۔سوربھ ورمانے مردوں کے سنگلزمیں Lakshya Senکو21-13, 21-18 سے ہراکرتیسراخطاب جیت لیا۔اس سے پہلے Pranaav Jerry Chopraاورچراغ شیٹی کی جوڑی نے چوٹی کے کھلاڑیوں ارجن ایم آراورشلوک رام چندرن کو22-20, 21-13 سے ہراکرمردوں کے ڈبلز کاخطاب حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
کل اورنگ آباد میں کرماڑ میں اورنگ آبادضلع کے دو روزہ تبلیغی اجتماع کا آغازہوا۔آج بعد نماز ِ مغرب دعاء پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا۔

No comments:
Post a Comment