Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 22 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ملک کو بدعنوانی سے پاک کر نا بی جے پی کا مقصد ہے ۔ بی جے پی کے Executive Presidentجے پی نڈڈا نے
یہ بات کہی ۔وہ کل ممبئی میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت نئی سیاسی ثقافت فروغ پا رہی ہے۔ اِس موقعے پر جناب نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی۔اِس اجلاس میں پرو زیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت دیگرسینئر رہنما بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
ملک بھر کے تقریباً7؍ کروڑ 32؍ لاکھ کسا ن خاندانوں میںوزیر اعظم کسان سنمان امدادی اسکیم کے تحت 14؍ہزار646؍ کروڑ روپئے کی پہلے اور دوسرے ہفتے کی فی کس 2؍ہزار روپئے کی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔اِس میں مہاراشٹر کے بھی تقریباً50؍ لاکھ کاشتکار شامل ہیں۔با وثوق ذرائع کے مطا بق حکو مت نے اِس اسکیم کے تحت ملک بھر کے تقریباً
14؍ کروڑ50؍ لاکھ کا شتکاروں کو فائدہ پہنچا نے کا مقصد طئے کیا ہے ۔
***** ***** *****
بھارتی خلائی تحقیقی ادارےISROکی چندر یان 2؍ مہم کے تحت آج دوپہر 2؍ بجکر43؍ منٹ پرچندر یان داغا جائے گا۔
چندر یان کو چاند پر بھیجنے کی اُلٹی گنتی کل شام سے شروع ہو چکی ہے۔شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی تحقیقی مرکز سے GSLV-MARK 3؍ راکٹ کے ذریعے چندر یان داغا جائے گا۔یہ چندر یان گذشتہ پیر کے روز داغا جا نا تھا لیکن تکنیکی خرابی کے باعث اُسے داغنے کا عمل مؤخر کر دیا گیا تھا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق رکنِ پارلیمنٹ نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ بی جے پی کے کئی اراکینِ اسمبلی ، سابق اور موجودہ وزراء اور رہنما کانگریس پارٹی کے رابطے میں ہیں۔اور وہ جلد ہی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ کانگریس پارٹی نے حال ہی میں نانا پٹو لے کو مہاراشٹر میں پارٹی کی تشہیر کا سر براہ مقرر کیا ہے۔ کل گوند یا ضلعے سے کانگریس پارٹی کی تشہیر کا آغاز کر تے ہوئے اُنھوں نے بات کہی۔
***** ***** *****
حکو مت نے ریاست کی ند یوں کو آلود گی سے پاک کے دوبارہ بحال کرنے کا بیڑہ اُٹھا یا ہے۔ وزیر جنگلات سُدھیر مُنگنٹی وار نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ کام ایشا فائونڈیشن کے تعا ون سے کیا جائے گا ۔ اور اِس منصوبے کے تحت ندی کنا روں سے ایک کلو میٹر کے فاصلے تک سرکاری اور خانگی زمینات پر درخت لگائے جائیں گے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رکنِ اسمبلی را نا جگجیت سنگھ پاٹل نے کرُشنامراٹھواڑہ آبپاشی منصوبے کے لیے حکو مت سے مزید امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ کل عثمان آباد میں اخباری کانفرنس میں مخا طب تھے۔پاٹل نے بتا یا کہ سال2019-20 میں محکمہ آبی وسائل نے حکو مت سے 500؍ کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکو مت نے صرف 400؍ کروڑ روپئے ہی فراہم کیئے تھے جسکی وجہ سے مذکوُ رہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہو نے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
موجودہ حالات اور نئے مسائل کو حل کرنے کے لیے قوانین میں ترامیم ضروری ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے جج پرسنن ورالے نے یہ بات کہی۔ و ہ کل ناندیڑ ضلعے کے اردھا پور میں سِول اور فوجداری عدالت کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
زراعت میں مختلف تجر بات کرنے کے لیے کاشتکاروں کو تکنیکی آزادی کی ضرورت ہے۔سینئر زرعی سائنسداں ڈاکٹر چارو دتّ مائی نے یہ بات کہی۔وہ کل اورنگ آباد میں کسان تنظیم اور دیو گیری کالج کی جانب سے منعقدہ ’زراعت زیرو بجٹ میں یا بی ٹی طرز پر ‘ اِس عنوان سے منعقدہ ایک روزہ قومی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ جینیاتی تبدیلی کی تیکنا لو جی زراعت کے لیے فائدہ مند ہے۔اور بین الاقوامی سطح پر اِس میں بڑے پیما نے پر تجر بات کیئے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں سون پیٹھ تعلقے کے قحط سے متاثرہ کسا نوں میں خریف موسم 2018 کی صد فیصد امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔ تحصیلدار ڈاکٹر آشیش بِرادار نے یہ اطلاع دی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ 47؍ لاکھ85؍ہزار421؍ روپئے امداد مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کر دی گی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد -جالنہ شاہراہ پر کل ایک خانگی بس اور ٹو وہیلر کے ما بین پیش آئے حادثے میں ٹو وہیلر پر سوار میاں بیوی موقعے پر ہی جا بحق ہو گئے۔بد نا پور زرعی تحقیقاتی مرکز کے روبرو کل دوپہر میں یہ حادثہ پیش آیا۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میںسما جی ہم آہنگی فرنٹ اور غربت کا خاتمہ مشن کی جانب سے نوجوان صنعتکار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔نِلنگا تعلقے کے انبولگا دیہات میں منعقدہ اِس کانفرنس کا افتتاح بزرگ سماجی کار کن پدم بھوشن ڈاکٹر اشوک کُکڑے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔اِس موقعے پر کانفرنس کے منتظم ابھنگ سوریہ ونشی نے بتا یا کہ دیہی علاقوں کے درجِ فہرست ذاتوں جماعتوں کے نوجوانوں کو صنعت اور کاروبار کے حوالے معلومات فراہم کرنے کی غرض سے یہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاتھا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment