Tuesday, 23 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 ہندوستانی خلائی مِشن ’’چندر یان2-؍ کل کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغا گیا۔ ہندوستانی خلائی اِدارے اِسرو کے شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی  مارک3-؍کے ذریعے دو پہر دو بجکر 43؍ منٹ پر اِسے خلاء میں داغا گیا۔ اِس مہم کے دوران چاند کی سطح پر15؍ تجر بات کیئے جائیں گے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقاتی اِدارے اِسرو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے سِتون نے بتا یا کہ چندر یان2-؍ کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب پر پا نی اور برف کی موجود گی کا پتہ بھی لگا یا جائے گا۔
 صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند اور  وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس مہم کی کامیابی پر اِسرو کے تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔
 پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں بھی اِس مِشن پر خوشی کااظہار کیا گیا۔ راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو نے اور لوک سبھا اسپیکر اوم بر لا نے اِس کا میابی کی اطلاع ایوان کو دی۔ اِس پر پارلیمنٹ میں اتفاقِ رائے سے کہا گیا  کہ یہ کامیابی ملک کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔

***** ***** ***** 

 کر نا ٹک اسمبلی میں آج شام تحریک ِ اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔ کل شام اِس تحریک پر مبا حثہ نا مکمل رہا۔ شب ساڑھے گیارہ بجے حکمراں جماعت کے ارکان نے بحث مکمل نہ ہونے کے سبب ایوان کی کار وائی ملتوی کر نے کا مطالبہ کیا اور بی جے پی اراکین تحریک پر رائے دہی کا مطالبہ کر تے رہے۔
 اِسی دوران کانگریس لیجیسلیچر پارٹی کے قائد سدھا رمیہ نے آج شام4؍ بجے تک بحث مکمل کر کے وزیر اعلیٰ کے جواب کے بعد شام 6؍ بجے ووٹنگ کی تجویز پیش کی اور اسپیکر نے یہ تجویز منظور کر لی۔

***** ***** ***** 

 لِنگا یت سماج کے ہندو ویر شیوَ، ہندو لنگا یت اور ریڈی ذاتوں کو دیگر پسماندہ طبقات کی فہرست میں شامل کیئے جانے کی تجویز ریاستی کمیشن براے پسماندہ طبقات کو روانہ کرنے کی ہدا یت وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے۔ لنگا یت سماج کے مختلف مطالبات پر غور کر نے کے لیے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ممبئی میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ ہدا یت جاری کیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست کی ند یوں کو جوڑ نے کے پرو جیکٹ کی تکنیکی دشواریوں کو دور کر کے اِس منصو بے پر عمل در آمد کرنے کے احکا مات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے جا ری کیئے ہیں۔ کل ممبئی میں اُنھوں نے اِس منصوبے کا جائزہ لیا۔ پرو جیکٹ کے باعث متاثر ہونے والے کسا نوں کے لیے پانی محفوظ کرنے کی ہدا یت بھی وزیر اعلیٰ نے دی۔

***** ***** ***** 

 اِسکو لی تعلیم کے محکمے نے وضا حت کی ہے کہ مہا راشٹر خانگی مدارس حکم نا مے میں تر میم سے اسا تدہ کی تنخواہوں پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ 22؍ فروری2019؁ کو حکو مت کی جانب سے 7؍ ویں اُجرتی کمیشن کی سفا رشات نافذ کرنے کے فیصلے کے تحت خانگی اسا تذہ کو فائدہ دیا جا چکا ہے اور اب اِس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ بلکہ غیر امداد یا فتہ خانگی اسکو لوں کے اسا تدہ کو اب امداد یا فتہ خانگی اسکو لوں کے اساتذہ کے مسا وی 7؍ ویں پے کمیشن کا فائدہ مل سکے گا۔

***** ***** ***** 

 وزیر جنگلات سُدھیر مونگنٹی وار نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد ضلع کے کنٹر میں سیلابی پانی میں بہہ  جانے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین کے اہلِ خانہ کی حکو مت ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اورنگ آ باد علاقائی دفتر جنگلات کی معرفت اِن دو نوں فارسیٹ گارڈز کے اہل خا نہ کو ابتدائی مدد دی جا چکی ہے۔ 2؍ دن قبل ہوئی زور دار بارش کے با عث کنڑ کے جنگلات میں بھار مبا گائوں کے قریب یہ 2؍ گارڈز اپنی موٹر سائیکل سمیت نالے میں بہہ گئے تھے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد شہر میں ایک کمپنی کے ملازم کو بالجبر جئے شری رام کے نعرے لگا نے پر مجبور کرنے کی وار دات کے سلسلے میں سڈکو پولس نے کل 4؍ افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ واردات اتوار کی شب پیش آئی تھی۔
 اِسی دوران شہر میں ایک اور واقعے میں زبر دستی مذہبی نعرے لگا نے پر مجبور کرنے کے واقعے میں اِس سے قبل گرفتار کیئے گئے ملزم کی پولس تحویل میں بدھ تک کااضا فہ کر دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 حق ِ اطلاعات کے قا نون میں تبدیلی نہ کیئے جانے کے مطالبے پر مختلف جماعتوں اور تنظیموں نے کل اورنگ آ باد میں مظا ہرہ کیا۔ کرانتی چوک پر ہوئے اِس مظاہرے میں سوَ راج ابھیان ‘ سوَراج اِنڈیا  اور مراٹھواڑہ لیبر یو نین سمیت کئی تنظیموں نے حصہ لیا۔ 

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے کے نیلنگا تعلقے کے شِروڑ وانجر واڑہ میں تر قیاتی کاموں کے سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئے تنازعے کے بعد بی جے پی کا ایک کار کن قتل کر دیا گیا۔ یہ وار دات کل صبح پیش آئی ۔ پولس نے حملہ آ وروں کو گرفتار کر لیا ہے اِس وار دات کے سلسلے میں شِرور اننت پال پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

***** ***** ***** 

 ممبئی کی ایم ٹی این ایل کی عمارت میں آتشز دگی کے بعد دستہ آتش فِروکے جوانوں نے عمارت میں پھنسے 60؍افراد کو بہ حفا ظت باہر نکال لیا۔ باندرہ میں اِس 9؍ منزلہ عمارت کے تیسرے اور چو تھے منزلے پر کل دو پہر آگ لگ گئی تھی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...