Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 29 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر کی عوام کو بہتر انتظا میہ کی ضرورت ہے۔ جو طا قتیں کشمیریوں کی تر قی کی راہ میں روکا وٹیس کھڑی کر نا چا ہیے ہیں اُنھیں کبھی کا میابی نہیں ملے گی۔ کشمیر کی عوام نے ’’دوبارہ گائوں کی سمت‘‘ منصوبے میں بڑے پیما نے پر شمو لیت اختیار کی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ گولہ بارود سے کئی زیادہ تر قی کی طاقت ہے۔ کل آکاشوانی پر نشر کر دہ پرو گرام من کی بات میں وہ قوم سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کشمیری عوام قومی دھارے میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں ۔ اِس لیے سر حد پر فائرنگ کے تبادلے کے با وجود سر حد سے قریب واقع رہائشی علاقوں میں بھی سر کا ری افسران پہنچ کر سر کا ری اسکیموں کی معلو مات دے رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ شو پیان‘ پُلوا مہ‘ پہلگام اور اننت ناگ اضلاع کا کسی بھی خوف کے بغیر سر کا ری افسران دورہ کر تے ہیں اور وہاں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ اُن کا یہ حوصلہ قابلِ تعریف ہے ۔ چندر یان 2؍ ریکارڈ وقت میں خلاء میں داغنے پر ہندوستانی خلائی سائنسدانوں کی بھی وزیر اعظم نے ستائش کی۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھاکرے کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔ اِس لیے خدشہ ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخا بات کا ایم این ایس بائیکاٹ کر سکتی ہے۔ کل پو نا میں ایک اطلاعی کانفرنس میں صحیفہ نگاروں نے جب شرد پوار سے ایم این ایس کے ساتھ انتخا بی سمجھو تے سے متعلق در یاف کیا تو اُنھوں نے یہ بات کہی۔ پوار نے مزید کہا کہ حا ل ہی میں اُنھوں نے ممبئی میں راج ٹھاکرے سے ملا قات کی تھی اِس ملا قات میں راج ٹھا کرے نے یہ عندیہ دیا تھا۔
تا ہم شر دپوار نے کہا کہ وہ بذات خود ایم این ایس سر براہ کے اِس موقف سے متفق نہیں ہیں۔شرد پوار نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی اپو زیشن کی تمام جما عتیں مخالف ہیں۔ اِس خصو ص میں9؍ اگست کو کرانتی دِن کی منا سبت سے ای وی ایم کے استعمال کے خلاف مختلف پرو گرام منعقد کیئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں این سی پی سر براہ نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی کے ما بین 240؍ نشستوں پر مفا ہمت ہو چکی ہے اور بقیہ 48؍ نشستیں ہم خیال جماعتوں کو دی جائیں گی۔
***** ***** *****
مراٹھا کرانتی سینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخا بات میں 100؍ نشستوں پر تنہا انتخا بات لڑے گی۔ پو نا میں منعقدہ مراٹھا رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مراٹھا کرانتی سینا نے شیو سینا -بی جے پی اتحاد سے مفا ہت کے لیے10؍ نشستوں کی در خواست کی تھی۔ لیکن حکمراں اتحاد نے اِس پرمنا سب ردّ عمل نہیں دیا اِس لیے اب مراٹھا کرانتی سینا نے اپنے دم پر100؍ نشستوں پر لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس موقع پر مراٹھا کرانتی سینا نے دعویٰ کیا کہ42؍ تنظیموں نے اُن کی حما یت کا اعلان کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل سے قومی وائرل ہیپا ٹائٹس پرو گرام پر عمل در آمد کا افتتاح مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود اشوِنی کمار چو بے کہ ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر صحت عامہ کے وزیر ایکناتھ شندے بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخا بات میں حاصل ہو ئی کامیابی پر خوشی کے اظہار کے طور پر مجلس اتحاد المسلمین اور ونچِت بہو جن آ گھاڑی نے کل اورنگ آباد میں جلوس ِ فتح کا اہتمام کیا۔ شہر کے آزاد چوک سے ’جشنِ امتیاز‘‘ کے نام سے نکالی گئی یہ ریلی مختلف علاقوں سے ہو تی ہو ئی بھڑ کل گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اِس جلوس ِ فتح میں نومنتخبہ رکن ِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے علا وہ ایم آئی ایم کے عہدیدار اور کار کنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔
***** ***** *****
ونچِت آگھاڑی کے قائد اور ماہر قا نون پر کاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ چھو ٹے بڑے محروم طبقات و ذاتوں کے افراد اگر ایک دوسرے کو ووٹ دیتے ہیں تو بہو جن آگھاڑی یقینی طور پر کا میاب ہو گی۔ گوربنجا را سماج کی جانب سے کل اورنگ آباد میں منعقدہ ایک اجتماع سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ سماجی انقلاب کے ذریعے ہی سیاسی انقلاب آ تا ہے۔ اِس لیے تمام افراد کے لیے یکسا نیت کا جذبہ رکھنے پر جیت یقینی ہو گی۔
***** ***** *****
ناسک ضلع کے اطراف و اکناف میں کل مسلسل دوسرے دِن بھی زور دار بارش جا ری رہی جس سے گنگا پور ڈیم74؍ فیصد ‘ دار نا ڈیم 87؍ فیصد کڑ وا ڈیم89؍ فیصد اور بھائو لی ڈیم صد فیصد بھر گیا۔ اب اِن تمام پُشتوں سے 27؍ ہزار295؍ ملی مٹیر گھن فٹ پانی جائیکواڑی ڈیم کے لیے چھوڑا جا رہا ہے۔ نا سک تا اورنگ آباد کے در میان بھی عمدہ بارش جا ری ہیں جس کے با عث بر ستانی ند ی و نا لے بہہ کر گودا وری میں مل رہے ہیں اور اس سے جا ئیکواری ڈیم کی سطح آب میں ایک فٹ کا اضا فہ ہوا ہے ۔ تاہم مراٹھواڑہ میں اب بھی اطمینان بخش بارش نہ ہونے سے علاقے کے ڈیم ہنوز خشک ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے پمپر گائوں میں زرعی زمین کے تنا زعے پر پر سوں ہوئے تین افراد کے قتل کے معاملے میں فرائض کی انجام دہی میں کو تا ہی پر پولس سپرنٹنڈنٹ نے خاتون پولس سب اِنسپکٹر منیشا جوگدنڈ اور جمعدار راجے بھاو ونجا ری کو معطل کر دیا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment