Thursday, 25 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مرکزی کا بینہ کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی نے سال2019-20؁ کے لیے گنے کی کفا یتی قیمت2750؍ روپئے فی ٹن بر قرار رکھی ہے۔ مرکزی کا بینہ کے کل ہوئے اجلاس کے بعد اطلا عات و نشر یات کے وزیر پر کاش جائو ریکر نے اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ زرعی اشیاء کی قیمتوں سے متعلق کمیشن کی سفا رش کے مطا بق یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اِسکے ساتھ ہی شکر کے ریزرو ذخیرے کو 40؍ لاکھ میٹرک ٹن کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ جائوڑیکر نے کہا کہ اِس فیصلے سے شکر کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور بازار میں شکر آ سا نی سے دستیاب ہو سکے گی۔ جائو ڑیکر نے مزید کہا کہ شکر کا یہ ریزرو ذخیرہ ایک اگست2019؁ سے
31؍ جولائی 2020؁ تک کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر حکو مت نے ریاست میں دکا نوں میں کام کرنے والوں کی بنیادی تنخواہوں میں دگنا اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے سے ریاست کے10؍ لاکھ دکانوں  اور تجار تی  اورصنعتی مقا مات پر کام کرنے والے قریب ایک کروڑ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ قا نون کے مطا بق اِن جگہوں پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہوں پر ہر پانچ سال بعد نظر ثانی کی جا نی چا ہیے تا ہم یہ کام گذشتہ 9؍ سالوں سے نہیں ہوا تھا۔ فیصلے کے مطا بق ہنر مند افراد کی کم از کم تنخواہیں بڑھا کر 11؍ہزار632؍ روپئے کر دی گئی ہے جبکہ جزوی طور پر ہنر مند فرد کی کم از کم تنخواہ 10؍ہزار856؍ روپئے ہو گی۔اسکے ساتھ ہی غیر ہنر مند فرد کو کم از کم 10؍ہزار 21؍ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

***** ***** ***** 

 کانگریس نے کہا ہے کہ مہاراشٹر ودھان سبھا کی 288؍ سیٹوں میں سے 150؍ سیٹوں پر انتخا بات لڑ نے کے لیے این سی پی اور کانگریس کے در میان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ دو نوں پارٹیوں کے در میان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کل ہوئی میٹنگ کے بعد یہ وضا حت کی گئی۔ اِن رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ انتخاب دو نوں پارٹیوں نے اپنے دم پر لڑا تھا تا ہم اِس مر تبہ2009؁ کے سیٹوں کی تقسیم کے فار مو لے کے تحت بات چیت جا ری ہے ۔ مذا کرت کے دوران کچھ سیٹوں کو آپس میں بدلا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی کچھ سیٹیں حلیف جماعتوں کے امید واروں کے لیے چھو ڑی بھی جا سکتی ہیں۔اِن رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے رہنما پر کاش امبیڈ کر کو بھیجے گئے اُس خط کا مثبت جواب آ یا ہے جس میں اُن سے کانگریس -این سی پی کے متوقع اتحاد میں شامل ہونے کی در خواست کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 ایس ٹی کار پو ریشن کی بسوں کے لیے مسا فروں کو دو مہینے پہلے ٹکٹ ریزر ویشن کر وانے کی سہو لت دستیاب کر وا دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر اور ایس ٹی کار پو ریشن کے صدر دِواکر رائو تے نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الحال یہ سہو لت تجر باتی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے۔ رائو تے نے مزید کہا کہ گنیش اُتسو کے دوران کو کن جا نے والے مسا فروں کے لیے 2؍ہزار200؍ اضا فی بسیں چلائی جائیں گی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد کے شیندرا صنعتی علاقے میں روس کی Nvolipstek-NLMK نا می فولاد کی کمپنی 800؍ کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری کرے گی۔ صنعتوں کے ریاستی وزیر سبھاش دیسائی نے کل یہ بات کہی۔ کمپنی کے سینئر افسروں کے ساتھ دیسائی نے کل منترا لیہ میں ملا قات ۔ اِس موقعے پر روس کے کمر شیل منیجر اے شار والو نے بتا یاکہ کمپنی پہلے مر حلے میں800؍ کروڑ اور 2020؁ میں شروع ہو نے والے دوسرے مر حلے میں6؍ہزار کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری کر نے جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 کار گِل کی فتح کی یاد میں مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے کل ریاست بھر کے سینما گھروں میں اُڑی-دی سر جیکل اسٹرائیک فلم مفت دکھائی جائے گی۔ فلم کی مفت نمائش کا مقصد نو جوانوں میں ملک کے تئیں ذمے داری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ ریاستی وزیر سنبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے کل لاتور میں یہ بات کہی۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر حکو مت نے واشم اور بلڈھا نہ ضلعوں کی کھام گائو ںزرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو بر خاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واشم بازار کمیٹی پر اب ایڈ مِنسٹر یٹر بورڈ نامزد ہو گیا  اور چیف ایڈ منسٹریٹر کے طور پر سنتوش چو ہان کا تقرر کیا گیا ہے۔
 کھام گائوں زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے سر براہ دلیپ دیشمکھ پہلے  ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اُن پر ناپ تول میں کمی کا الزام ہے۔

***** ***** ***** 

 گڈ چرولی ضلعے میں بارودی سرنگ کا دھما کہ کرنے کی مائو نوازو ںکی سازش کو کل حفا ظتی دستوں سے نا کام کر دیا۔ حفا ظتی دستوں نے چا مورشی تعلقے کے مالے آم گائوں کے قریب مائو نوازوں کی جانب سے چھپائے گئے 10؍کلو دھما کہ خیز اشیاء کا پتہ لگا یا اور اُسے نا کارہ کر دیا۔

***** ***** ***** 

 عثمان آباد ضلعے کے نلدرگ میں پولس نے گٹکے سے بھرے ایک ٹرک کو کل ضبط کر لیا۔ نلدُرگ پولس نے ٹرک سمیت قریب 51؍لاکھ58؍ہزار روپئے کا سا مان اپنے قبضے میں لیا۔ یہ ٹرک حیدر آباد سے شو لا پور جا رہا تھا۔ غذائی تحفظ اور ادویات کے محکمے کے افسر و ِنائک شیٹے کی شکا یت پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف کیس در ج کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

No comments: