Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 26 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مسلم خواتین کی شادی سے متعلق حقوق کے تحفظ کابل کل ایوانِ زیریں میں صو تی رائے دہی کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔ یہ بِل ایوانِ زیریں میں پیش کیئے جانے کا یہ تیسرا موقع تھا۔بر سرِ اقتدار اور حزب مخالف کے کئی اراکین نے اِس حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بل کی حما یت اور مخالفت میں ووٹ دیئے۔ حزب اختلاف جماعتوں کے کئی اراکین نے اِس بل میں مجوزہ سخت کار وائی کی مخالفت کی اور رائے دہی میں حصہ نہ لیتے ہوئے ایوان سے واک آئو ٹ کیا۔واضح رہے کہ اِس بل کی رو سے بیک وقت تین طلاق دینا غیر قا نونی ہو گا اور اِسکے مر تکب شخص کو سزائے قید کی گنجائش بل میں رکھی گئی ہے۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس کی معیاد آئندہ7؍ اگست تک بڑ ھا دی گئی ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے کل ایوانِ زیریں میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ممبئی کے صدر سچن آہیر نے کل شیو سینا میں شمو لیت اختیار کرلی۔شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے پارٹی میں اُنکا خیر مقدم کیا۔اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے آہیر نے کہا کہ اُن کے علاوہ ریاست بھر سے کئی کار کنان شیو سینا میںشامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ جبکہ اپنے خطاب میں اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ سچن آہیر کے شیو سینا میں شامل ہونے سے پار ٹی کی قوت میں اضا فہ ہوا ہے۔
***** ***** *****
کولہا پور ضلعے میں کاگل سے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی اور ضلع بینک کے صدر حسن مُشریف کی گاکل میں واقع رہائش گاہ اور شکر کار خانے پر کل اِنکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپے ما رے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اسکے علا وہ پو نا میں مشرِف کے بیٹے کے گھر اوردیگر شہروں میں اُنکے قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر بھی محکمہ نے چھا پے مارے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس نے نو وو لِپ ٹیسک اسٹیل کمپنی کو تیقن دیا ہے کہ اُسکے اورنگ آباد میں پرو جیکٹ شروع کرنے کے لیے ہر طرح سے تعاون کیا جائے گا۔ مذکورہ کمپنی کے ایک ڈائریکٹر نے کل وزیر اعلیٰ سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے اِس خصوص میں تبادلہ خیال کیا ۔ یہ کمپنی بجلی فراہمی کے تاروں میںاستعمال ہونے والا مخصوص قسم کا لو ہا تیار کرتی ہے۔ جو اورنگ آباد کے DMIC صنعتی علاقے میں پرو جیکٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے نے کہا ہے کہ انتظامی امور میں کسی بھی قسم کی مدا خلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل پہلی مرتبہ اُنھوں نے صحا فیوں سے بات چیت کی۔اُنھوں نے بتا یا کہ اندرون 2؍ ماہ یونیور سٹی کے تمام سر کاری عہدے پُر کر لیے جائیں گے اور CHBبنیاد پر پرو فیسروں کا تقرر کرنے کے لیے آئندہ 2؍ روز میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاستی خواندگی کونسل کے سابق چیئر مین ‘ کانگریس پارٹی کے بزرگ رہنما ترمبک داس جھنور کا کل لاتور میں طویل علا لت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 65؍ برس کے تھے۔کُتب خانہ تحریک میں اہم کر دار ادا کر نے والے جھنور نے مراٹھواڑہ زرعی یونیور سٹی کے ڈائریکٹر ‘ اَوسا نگر پالیکا کے صدر اورمراٹھواڑہ کُتب خانہ تنظیم کے صدر وغیرہ کئی عہدوں پر خد مات انجام دیں۔ اُنھیں ریاستی حکو مت کی جانب سے گرنتھ گوَروَ اعزاز سے بھی سر فراز کیا گیا تھا۔ اُنکی آخری رسو مات کل اَوسا میں ادا کر دی گئی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے میں گِر گائوں کے تلا ٹھی سنجئے سنبھا رائو دھاڑ وے کو کل 2؍ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے محکمہ اِنسدادِ بد عنوانی کے افسران نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ 7/12؍ پر سے بینک قرض کا بوجھ کم کرنے کے لیے سنجئے دھاڑ وے نے یہ رشوت مانگی تھی۔
***** ***** *****
لاتور میونسپل کار پو ریشن کے کمشنر ایم ڈی سنگھ نے متنبہ کیا ہے کہ املاک مالکان اپنے بقا یہ ٹیکس آج شام تک ادا کر دیں بہ صورتِ دیگر ضبطی مہم چلا ئی جا ئے گی۔ وہ کل بقایہ ٹیکس ادائیگی سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس میںمخا طب تھے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے نل ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے نل کنکشن کاٹ دینے کی بھی ہدا یت دی۔ آئندہ 25؍ اگست تک املاک ٹیکس وصول کر نے کا لائحہ عمل بھی اِس اجلاس میں تیار کیا گیا۔
***** ***** *****
نا ندیڑ ‘ ہنگولی اور پر بھنی ضلعے کے کچھ علاقوں میں کل بارش ہونے کی خبر ملی ہے۔اِس بارش کی وجہ سے فصلوں کو کسی حد تک نئی زندگی ملی ہے تا ہم کسا نوں کو اب بھی اچھی بارش کا انتظار ہے۔
واِشم ضلعے کے بھی کئی علاقوںمیں کل بارش ہونے کی خبرہے ۔آٹھ دن کے وقفے کے بعد واشِم‘ مانورا‘مالیگائوں‘منگرول پیر‘ اور کارنجہ سمیت کئی دیہی علاقوں میں کل اچھی بارش ہوئی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں سیلو تعلقے کے چکل تھا نہ او ر والور شدید قحط سے متاثر ہیں لہذافوری پنچنا مے کر کے کاشتکاروں کو فی ہیکٹر 35؍ہزار روپئے امداد دی جائیں اِس مطالبے کی یکسوئی کے لیے مقامی کاشتکاروں نے کل راستہ روکو احتجاج کیا۔نائب ضلع کلکٹر اُما کانت پار دھی سمیت دیگر افسران نے مظاہرین سے تبادلۂ خیال اور مطالباتی محضر قبول کرنے کے بعد مظاہرین نے احتجاج واپس لے لیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment