Tuesday, 30 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 کر نا ٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یو رپّا نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ کر نا ٹک اسمبلی اسپیکر کی جانب سے 17؍ باغی اراکینِ اسمبلی کو نا اہل قرار دئے جانے کے بعد ایون میں اراکین کی تعداد225؍ سے گھٹ کر208؍ ہو گئی ۔ جسکے بعد اکثر یت کے لیے در کا راراکین کی تعداد بھی 113؍ ہو گئی تھی۔
 اِس بیچ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کار وائی کے بعد اسمبلی اسپیکر کے آر  رمیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

***** ***** ***** 

 سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزر ویشن کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی تیز رفتار سماعت کرنے کو منظور ی دیدی ہے۔ واضح ہو کہ مہا راشٹر حکو مت نے مراٹھا سماج سے تعلق رکھنے والوں کو سماجی اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ قرار دیتے ہوئے تعلیم اور ملازمت میں ریزر ویشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے ریاست میں ریزر ویشن کا تنا سب سپریم کورٹ کی طئے کر دہ 50؍ فیصد کی حد سے تجا وز کر گیا ہے ۔ اِسکے خلاف 5؍ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیں جن میں مراٹھا ریزر ویشن کو قا نو نی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقو ی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکو مت نے اپنی دوسری معیاد میں پہلے 100؍ دنوں میں 100؍ فیصد وقف جائیدادوں کے دستا ویزات کو ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کل نئی دِلّی میں ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے وقف بورڈس کی قو می کانفرنس میں نقوی نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت مختلف تعلیمی اور تر قیاتی کا موں کے لیے وقف بورڈ س کو 100؍ فیصد فنڈز فراہم کر رہی ہے۔
نقوی نے مزید کہا کہ وقف بورڈس میں بنیادی اور معاشی اصلا حات کے پیش نظر یہ قدم اُٹھا یا جا رہا ہے۔ نقوی کا کہنا تھا کہ اِس طرح کے اقدا مات سے وقف جائیدادوں کو مسلمانوں کی بہبود کے لیے استعمال کیا جا سکے گا‘ ساتھ ہی اِن جائیدادوں پر ہو رہے قبضے جات کو بھی روکا جا سکے گا۔

***** ***** ***** 

 ناندیڑ ضلع نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے صدر سا بق رکن اسمبلی باپو صاحب گور ٹھیکر نے پارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل ناندیڑ میں ضلع پریشد کے سبھا پتی دتا تریہ ریڈّی کی رہائش گاہ پر ہوئے اجلاس کے بعد گورٹھیکر نے این سی پی چھوڑ نے کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ابھی اِس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہو ںگے۔ گورٹھیکر نے کہا کہ وہ جلد ہی اِس بارے میں کوئی اعلان کریں گے۔

***** ***** ***** 

 دوسری جانب نئی ممبئی میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے 52؍ کار پوریٹرس اور پانچ آزاد کار پوریٹرس بھارتیہ جنتا پارٹی میںشامل ہو گے۔ بی جے پی میں شامل ہو نے والوں میں تھا نے ضلع کے سابق رابطہ وزیر گنیش نائک کا بھی نام ہے۔

***** ***** ***** 

 ناسک ضلعے میں جاری بارش سے جائیکواڑی ڈیم کے آ بی ذخیرے میں 3؍ فیصد کا اضا فہ ہو ا ہے۔ ناسک ضلعے میں لگا تار بارش کی وجہ سے گنگا پور ڈیم80؍ فیصد بھر چکا ہے جس سے ساڑھے چھ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے گودا وری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اِس اخراج سے جائیکواڑی کی سطح آب میں اضا فہ ضرور ہوا ہے۔ لیکن یہ اب بھی قابلِ استعمال سطح تک نہیں پہنچا ہے۔

***** ***** *****

 دوسری جانب بلڈھا نہ ضلع میں جا ری موسلا دھار بارش کی وجہ سے ییل گائوں ڈیم100؍فیصد لبریز ہو چکا ہے۔ پیَن گنگا ندی میں بھی طغیا نی آئی ہوئی ہے جس سے زرعی زمینیں زیر آب آ گئی ہیں۔
 بلڈھا نہ ضلعے میں ہو رہی بارش سے فصلوں کو نئی زندگی ملی ہے۔ ضلعے کو لونار‘ سندھ کھیڑ راجہ‘ دیول گائوں راجہ مہکر‘ چکھلی اور مو تالہ تعلقوں میں کا فی بارش ہوئی ہے۔

***** ***** *****

 اِس بیچ مراٹھواڑہ کے بیشتر حصوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ اورنگ آ باد‘ پر بھنی ‘ ہنگولی اور عثما ن آ باد میں رُک رُک کر رِم جھِم بارش جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

 بیڑ ضلعے کے لو گوں کو بنیادی سہو لیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ مہاراشٹر کے روز گار ضما نتی اسکیم کے وزیر جئے دت شِر ساگر نے یہ بات کہی۔ وہ کل بیڑ نگر پریشد کی جانب سے پانچ کر وڑ روپئے کے اخرا جات سے تعمیر کردہ کانکریٹ راستے کے افتتاح کے موقعے پر بول رہے تھے۔ شِر سا گر نے کہا کہ بیڑ شہر کی ہمہ جہت تر قی کے لیے شہر کا تر قیاتی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے اور مختلف تر قیا تی کاموں کے لیے حکو مت سے مالی مدد حاصل کرنے کی کوششیںکی جائیں گی۔

***** ***** ***** 

 بھارتی اسٹیٹ بینک نے ڈِپازِٹ پر دیئے جانے والے سود کی شرح میں کٹو ٹی کر دی ہے۔ 7؍سے45؍ دنوں کی مدت تک کے ڈِپازِٹ پر دیئے جانے والے سود کی شرح میں0.75؍ فیصد کی کٹو تی کی گئی ہے۔ اِس طرح کے ڈِپازِٹ پر اب5؍ فیصد کی شرح کے مطا بق سود ادا کیا جائے گا۔بینک نے 46؍سے179؍ دنوں کے ڈِپازِٹ پر بھی شرح ِ سود میں کمی کی ہے۔ نئی شرحوں کا اطلاق ایک اگست سے ہو گا۔

***** ***** ***** 

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...