Thursday, 21 November 2019

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 November 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍نومبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  بے موسمی بارش سے ہوئے نقصانات کا معائنہ کرنے کے لیے مرکزی حکو مت کا ایک وفد ریاست کے تین روزہ دورے پرآ رہا ہے۔ یہ دورہ کل22؍ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ریاست کے ڈزاسٹر منجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ذرائع سے موصو لہ ا طلاع کے مطا بق یہ پانچ رکنی وفدریا ست میں کسانوں سے بالمشا فہ ملا قات کرکے مختلف علاقوں کا معائنہ کرکے گا۔  واضح رہے کہ ریاست بھر میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد کاشتکاروں کی 94؍ لاکھ ہیکٹر زمین پر کاشت کی گئی فصل کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔
 خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تباہ حال کاشتکاروں کے لیے 10؍ہزار کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا تھا۔ اور گور نر بھگت سنگھ کو شیا ری نے خریف فصل کے لیے فی ہیکٹر 8؍ہزار  روپئے  جبکہ پھلوں کے باغات اورروایتی سالا نہ فصلوں کے لیے فی ہیکٹر18؍ہزار روپئے مالی مدد سے متعلق حکم نا مہ جا ری کیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکو مت نے متاثرہ کسا نوں کے لیے مرکز ی حکو مت سے  7؍ہزار 200؍ کروڑ روپیوں کی امداد طلب کی ہے۔

***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پار ٹی کے قائد شرد پوار نے بے موسمی بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے بغیر کسی شرط کے مکمل قر ض معا فی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اِس حوالے سے پوار نے کل پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کی اور ایک مطالباتی میورینڈم اُنکے سپرد کیا۔ اُنھوں نے غیر موسمی بارش  سے تباہ شدہ فصلوں کی جانب فوراً توجہ دینے کی ضرورت کا اظہار بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے کیا۔ اِس کے علا وہ نئے موسم کے لیے کاشتکاروں کو بلاسودی قرض فراہم کرنے   اور  کاشتکاروں کو ساہو کاروںسے نجات دلا نے وغیرہ مطالبات بھی پوار نے اِس میمو رینڈ م  کے ذریعے وزیر اعظم سے کیے ہیں۔

***** ***** ***** 

 ملک میں پیاز کی وافر مقدار دستیاب کر وانے اور قیمتوں پر قابو ر کھنے کی غرض سے مرکزی کا بینہ نے  ایک لاکھ20؍ہزار میٹرک ٹن پیاز در آمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس کے بعد وزیر خزار نہ نِر ملا سیتا رمن نے صحا فیوں کو یہ بات بتائی۔ 

***** ***** ***** 

 کانگریس پارٹی کے رہنما پرتھوی راج چو ہان نے کہا ہے کہ ریاست میں حکو مت سازی کی تصویر کل یعنی جمعہ کے روز تک  واضح ہو جائے گی۔وہ کل نئی دہلی میں کانگریس اور این سی پی کے اِس خصوص میں منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے مخا طب تھے۔ چو ہان نے بتایا کہ اِس اجلاس میں مثبت تبادلۂ خیال ہوا ہے  او ر  ریاست میں جلد ہی حکومت تشکیل پائے گی۔
 اِس موقعے پراظہار خیال کر تے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نواب ملک نے کہا کہ دو نوں جماعتیں شیو سینا کے ساتھ مل کر حکو مت تشکیل دیں گی۔ 

***** ***** *****  

 اورنگ آ باد سے شر ڈی تیز رفتار راستہ تعمیر کر نے کی ضرورت ہے ۔ رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کل ایوانِ زیریں میں یہ مطالبہ کیا ۔ اُنھوں نے ایوان کو بتا یا کہ سائی بابا کے درش کے لیے ملک کے جنوبی حصے سے آنے والے عقیدتمند اورنگ آباد سے ہوتے ہوئے شرڈی جا تے ہیں ۔ اُنھیں شر ڈی پہنچے کے لیے تقریباً100؍ کلو میٹر طویل خستہ حال راستے سے گزر نا پڑ تا ہے اور شر ڈی تک پہنچنے کے لیے تقریبا ساڑھے تین گھنٹے کا وقت لگ جا تا ہے۔امتیاز جلیل نے ایوان کو بتا یا کہ اِس سے متعلق مطالبات پہلے بھی مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے کیے جا چکے ہیں۔

***** ***** *****  

 50؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا کل سے گوا میں آغاز ہوا ۔اِس موقعے پر بزرگ اداکار امیتابھ بچن ‘ رجنی کانت ’ مرکزی وزیر ِ اطلاعات و نشر یات  پر کاش جائوڈیکر ‘  بابول سپریو  اور  گوا کے وزیر اعلیٰ پر مود ساونت سمیت دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں شمع روشن کر کے فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔ اِس فیسٹیول میں 73؍ممالک کے نمائندے شر کت کر رہے ہیں۔ 

***** ***** *****

   قانون ساز کونسل کے رکن امبا داس دانوے  نے اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کو مستقل کمشنر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دانوے نے کل ممبئی میں گور نر بھگت سنگھ کو شیاری سے ملا قات کر کے اُنھیں اِس خصوص میں ایک در خواست پیش کی۔در خواست میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنر طویل مدتی رخصت پر ہیں اور اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کے انتخابات بھی قریب ہیں لہذا انتظا میہ کو مستقل کمشنر کی ضرورت ہے۔

***** ***** *****  

 ڈاکٹر با با صا حیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سینٹر یوتھ فیسٹیول کی آج سے شروعات ہو رہی ہے۔ اِس چار روزہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح آج صبح گیارہ بجے معروف اداکار مکرند اناسپورے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ یونیور سٹی سے ملحقہ تقریباً 200؍ کالجوں کی ٹیمیں  اور 3؍ہزار فنکار اِس فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

 مرکزی حکو مت کی اینیمیا سے پاک بھارت مہم کے تحت ناندیڑ ضلعے میں آئندہ25؍ نومبر کے روز ضلع پریشد کے اسکول  اور آنگن واڑی مراکز کے توسط سے آئرن  کی گولیاں  تقسیم کی جائیں گی۔  ناندیڑ ضلع پریشد کے خصو صی کار گزار افسر اشکو کاکڑے نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس مہم کے تحت طلباء  اور سر پرستوں کو صحت بخش غذا کی اہمیت   اور  ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔

***** ***** *****

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 15 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...