Monday, 4 November 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 November 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۴ ؍نومبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کاشتکاروں کو ہوئے نقصان کے پنچ نامے آئندہ تین دن میں یعنی6؍ نومبر تک تیار کرنے کی ہدا یت دی ہے۔ وہ کل آکولہ ضلعے میں نقصان کا جائزہ لینے کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچ نا مے تیار کرنے کے لیے پوری سر کاری مشنری سنجید گی سے کام کریں  اور  اگر ضرورت ہو  تو دیگر محکمہ جات  اور  زرعی یو نیور سٹی میں دستیاب افرادی قوت کا بھی استعمال کریں۔ اپنے دورے میں وزیر اعلیٰ نے آکولہ ضلعے کے متعدد دیہاتوںمیں نقصان کا جائزہ لیا۔اُنھوں نے کہا کہ متاثرہ کاشتکاروں کی امداد سے متعلق فیصلے کرنے کے لیے حکو مت کو کچھ رکا وٹوں کا سامنا رہتاہے لہذا موجودہ مسائل حل کرنے کے لیے جلد ہی نئی حکو مت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ ریاستی اسمبلی انتخا بات کے نتائج کا اعلان اگر چہ کہ دس روز قبل ہو چکا ہے لیکن  ابھی تک نئی حکو مت تشکیل نہیں پا ئی ہے۔

***** ***** ***** 

 شیو سینا کے سر براہ ادھو ٹھا کرے نے بارش سے متا ثرہ کسا نوں کے لیے فی ہیکٹر25؍ہزار روپئے امدا د  دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد ضلعے میں کنڑ تعلقے کے کانڈگائوں  اور ویجا پور تعلقے کے گارج میں نقصان کا جائزہ لینے کے بعد اورنگ آباد میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اگر ریاستی حکو مت کاشتکاروں کی معاونت کرنے میں کمزور ثابت ہو رہی ہے تو مرکزی حکو مت کو فرض شنا سی کامظاہرہ کرتے ہوئے کسا نوں کی مدد کر نا چا ہیے۔اِس دورے میں شیو سینا کے رہنما اور کارکنان سمیت رابطہ وزیر ایکناتھ شندے بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

***** ***** ***** 

 بھارتیہ ریپبلیکن پارٹی کے سر براہ  اور سماجی انصاف کے مملکتی وزیر رام داس آٹھوَلے نے کہا ہے کہ شیو سینا کی جانب سے وزیر اعلیٰ عہدے کا مطالبہ نا مناسب ہے۔ وہ کل ناسک میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ 1995؁ء میں جب اتحاد کی حکو مت قائم ہوئی تھی تب شیو سینا نے بی جے پی کو صرف نائب وزیر اعلیٰ کا عہددیا تھا۔  اگر اِس مرتبہ بھی شیو سینا کے پاس بی جے پی سے زیادہ نشستیں ہو تی تب ہی شیو سینا کی جانب سے وزیر اعلیٰ عہدے کا مطالبہ درست ہو تا۔آٹھولے نے مزید کہا کہ اگر راشٹر وادی کانگریس اور شیو سینا کا اتحاد ہو تا ہے تو یہ بھی نا منا سب اتحادہو گا۔

***** ***** *****
 مجاہد آزادی شیام رائو بودھنکر فائونڈیشن کے جانب سے دیئے جانے والے  شیام رائو بو دھنکر ایوارڈ  اور  اِندرائے نی بودھنکر میموری ایوارڈ کل اورنگ آباد میں تقسیم کیئے گئے۔ بزرگ ماہر لسا نیات ڈاکٹر گنیش دیوی کو شیام رائو بو دھنکر ایوارڈ  اور  ماہر تاریخ  و محقق  ڈاکٹر دُلاری قریشی کو اِندرائے نی بو دھنکر میموری ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ۔ یہ ایوارڈز بزرگ مجاہد آزادی  نا  وی  دیشپانڈے  اور محترمہ تارابائی لڈا  کے ہاتھوں عطا کیئے گئے۔ 

***** ***** ***** 

 بھارت اور بنگلہ دیش کے ما بین کل نئی دہلی میں کھیلے گئے پہلے T-20 مقابلے میں بنگلہ دیش نے بھارت پر سات وکٹ سے فتح حاصل کی۔بھارت کی جانب سے مقررہ149؍رن کا ہدف بنگلہ دیش نے آخری اوور میں تین گیند باقی رہتے محض 3؍ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ جمعرات کے روز کھیلا جائے گا۔

 ***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے کے رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے کل جالنہ اور گھن سائونگی تعلقے کے کچھ دیہاتوں کا دورہ کر کے تباہ شدہ فصلوں کی معائنہ کیا ۔ بعد میںاُنھوں نے اعلیٰ افسران کو ہدا یت دی کہ بارش کی مار جھیل رہے ہر ایک کاشتکار کی فصل کے پنچنا مے فوراً تیار کریں ‘  اور اِس بات کو یقینی بنائیں کے ایک بھی کسان معاوضے سے محروم نہ رہے۔ 

***** ***** ***** 

 بیڑ ضلعے کی رکن ِ پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے نے کل بیڑ‘ گیورائی‘ وڑ ونی اور پرلی تعلقے میں نقصان زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اِس دورے میں اُنھوں نے کاشتکاروں کو تیقن دیا کہ ایک بھی کسان نقصان بھر پائی سے محروم نہیں رہے گا۔ اُنھوں نے متعلقہ انتظا میہ کو ہدا یت دی کہ در کار دستاویزات کے لیے کاشتکاروں کو پریشان نہ کریں۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں سین گائوں تعلقے کے سُک لی خُرد علاقے میں گھوم رہے شیر کو پکڑ نے کے لیے ماہرین کے 9؍ اسکواڈ سین گائوں تعلقے میں سر گرم ہو چکے ہیں۔یہ شیر لوگوںپر حملہ آور ہو رہاتھا جسکے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آگیا ہے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑے کے بیشتر علاقوں میں کل بھی موسلا دھار بارش ہو ئی۔ اورنگ آباد شہر میں کل شام زور دار بارش ہوئی۔ کنڑ تعلقے کے پشور میں ہوئی موسلا دھار بارش کے سبب کَھڑ کی ندی میں سیلاب آ گیا تھا۔ 
 محکمہ موسمیات نے  قیاس ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 6؍ سے8؍ نومبر کے دوران وسطی مہاراشٹر میںزور دار بارش ہونے کا امکان ہے۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 31.05.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 31 May 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती...