Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 05.11.2019, Time : 8.40 - 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 November-2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۵؍ نومبر ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ریاست کے پچاس لاکھ کسانو ں کو فصل بیمہ کی رقم فوراً حاصل ہو۔ ایسا مطالبہ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کل نئی دہلی میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست میں ہوئے نقصان کے پرائمری اعداد و شمار کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوراً امداد دینے کا مطالبہ وزیرِ داخلہ سے انھوںنے کیا۔ ریاست میں جلد ہی نئی حکومت قائم ہوگی‘ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہی۔
***** ***** *****
ریاست میں جس کے پاس اکثریت ہے وہ حکومت بنائیں۔ یہ بات شیوسینا رہنما سنجے رائوت نے کہی ہے۔ رائوت نے کل راج بھون میں گورنر بھگت سنہہ کوشیاری سے خیر سگالی ملاقات کی۔ بعد ازاں وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ پارٹی کے رہنما رام داس کدم اس موقع پر موجود تھے۔ حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں ریاست میں جو فی الحال تعطل ہورہا ہے‘ شیوسینا اس کی ذمہ دار نہیں ہے، یہ بات رائوت نے کہی۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس کے صدر شرد پوارنے کل نئی دلّی میں کانگریس کے ہنگامی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ریاست کے سیاسی حالات کے سلسلے میں سونیا گاندھی سے بات چیت ہوئی۔ یہ بات پوار نے کہی۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی مہا یوتی کو اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے حکومت قائم کرنے کی ذمہ داری بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہے۔ یہ بات پوار نے کہی۔ شیوسینا نے اقتدار قائم کرنے کیلئے ہم سے حمایت طلب نہیں کی ہے، اس کی وضاحت شرد پوار نے کی ہے۔
***** ***** *****
سن 2014ء میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں حلف نامے میں دو فوجداری جرائم کو مخفی رکھنے کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو ناگپور عدالت نے نوٹس دی ہے۔ اس سلسلے میں چار دسمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش کی وجہہ سے ہوئے نقصانات کے پنچ نامے جاری ہیں۔ رابطہ وزرائ‘ اسی طرح رہنمائوںکے نقصان کی جانچ کرنے کے دورے بھی جاری ہیں۔ شیوسینا چیف اُدھو ٹھاکرے آج مراٹھواڑہ کے دورے پرتشریف لارہے ہیں۔ اس دورے میں وہ ناندیڑ ضلع کے لوہا اور قندھار‘ لاتور ضلع کے احمد پور‘ پربھنی ضلع کے گنگا کھیڑ‘ اسی طرح بیڑ ضلع میں منجھلے گائوں اور گیورائی تعلقوں کا دورہ کریں گے اور غیر موسمی بارش کی وجہہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔
اسی بیچ ریاست کے مملکتی وزیر برائے زراعت سدا بھائو کھوت نے کل ناندیڑ ضلع کے نائیگائوں‘ اسی طرح دھرم آباد تعلقوں میں غیر موسمی بارش کی وجہہ سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ لیا اورکسانوں سے بات چیت کی۔ رکنِ اسمبلی راجیش پوار سمیت ضلع کے زرعی افسران اور تحصیلدار اس موقع پر موجود تھے۔
جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے کل بھوکردن اور عنبڑ تعلقوں میں نقصان زدہ مکا‘ سویا بین اور کپاس فصلوں کا جائزہ لیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔ فصلوں کے لحاظ سے بھرپائی رقم راست کسانوں کے کھاتوں میں جمع کی جائیگی۔ یہ بات لونیکر نے اس موقع پر کہی۔
***** ***** *****
حضرت خواجہ منتجب الدین زرزری زر بخشؒ خلدآباد شریف کے سالانہ عرس کے سلسلے میں اورنگ آباد شہر سے تین یوم زیادہ سٹی بسیس روانہ کی جائیں گی۔ شاہ گنج‘ سینٹرل بس اسٹینڈ‘ بھگوان مہاویر چوک سے یہ بسیں روانہ ہوں گی۔
***** ***** *****
آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں ہوئے 32/ ویں قومی جونیئر ایتھلیٹکس مقابلوں میں اورنگ آباد کے ساکشی چوہان اور تیجس شرسے نے دوڑ کے مقابلے میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔ 18/ سالہ تیجس نے مَردوں کی 110/ میٹر رکاوٹ دوڑ میں اور ساکشی نے خواتین کی مڈلے ریلے میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔
***** ***** *****
غیر موسمی بارش کی وجہہ سے ہوئے مالی نقصان‘ ملکیت اور جانوروں کے نقصانات کی معلومات پیش کی جائیں۔ ایسے احکام بیڑ کے ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈیے نے دئیے ہیں۔ وہ کل بیڑ ضلع کلکٹر آفس میں ہوئی نقصان جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔ رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے سمیت ضلع کے نومنتخبہ اراکینِ اسمبلی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع میںحکومت فوراً گیلا قحط ظاہر کریں اور فی ہیکٹر پچاس ہزار روپئے امداد دیں۔ ایسا مطالبہ کانگریس پارٹی کے ہنگولی شاخ نے کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک میمورنڈم پارٹی کی جانب سے کل ہنگولی کے ضلع کلکٹر کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سابق رکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتو سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment