Thursday, 19 December 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 December 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍دسمبر ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 سپریم کورٹ نے شہر یت تر میمی قا نون (CAA) پر روک لگا نے سے انکار کر دیا ہے۔ اِس قا نون کے خلاف داخل کی گئی عر ضیوں پر سماعت کے دوران کل سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت کو نوٹس بھی جا ری کیا۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکو مت سے یہ بھی کہا کہ وہ شہر یت تر میمی قانون کے بارے میں عوامی بیداری پھیلائے۔ واضح ہو کہ اِنڈیان یو نین مسلم لیگ‘ کانگریس رہنما جئے رام رمیش اور دیگر کئی افراد کی جانب سے CAA کے خلاف 22؍ در خواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اِن سبھی در خواستوں پر سپریم کورٹ میں 22؍ جنوری کو سماعت ہو گی۔
 اِس بیچ شہر یت تر میم قا نون کو مہا راشٹر میں نا فد کرنے کے بارے میں کل ریاستی اسمبلی میں زبر دست ہنگا مہ آ رائی ہوئی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سا بق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان کا کہنا تھا کہ شہر یت تر میمی قا نون غیر دستوری ہے اور اِسے مہاراشٹر میںنا فد نہ کیا جائے ۔
 دوسری جانب اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کا کہنا تھا کہ اِس قا نون کو پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے۔ اِسلیے اِ س کے نفاذ کی مخالفت نہیں کی جا سکتی۔ دیویندر پھڑ نویس اور سُدھیر مُنگنٹیوار نے اشوک چو ہان کی جانب سے
CAA کے لیے غیر دستو ری لفظ استعمال کیے جانے پر اعتراض اُٹھا یا۔ہنگامہ آرائی اور شور وغل کے بعد ایوان کا کام کاج دس منٹ کے لیے ملتوی کر نا پڑا۔ اِس سے پہلے نا گپوری کے میئر پر ہوئی گولی باری کے موضوع پر ایوان کا کام کاج ملتوی کیا گیا۔
 قانون ساز کونسل میں بھی اپو زیشن لیڈر پر وین دریکر نے یہ معا ملہ اُٹھا یا۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ اِس معاملے کیCID جانچ کی ہدا یت جاری کر دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 دِلّی کے نِر بھیا اجتما عی جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے چاروں ملزموں کی پھانسی کی سزا سپریم کورٹ نے بر قرار رکھی ہے۔ اِس معاملے میں کل عدالت نے ملزم اکشئے کمار سنگھ کی رحم کی در خواست کو مسترد کر دیا جس نے
2017ء میں عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر دو بارہ غور کرنے کی در خواست دی تھی۔ جسٹِس آر  بھا نو متی کی صدارت والی بینچ نے ملزم کی رحم کی در خواست کو نامنظور کر دیا۔اِس کے بعد ملزم کے وکیلوں نے صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی در خواست پیش کرنے کے لیے۔ تین ہفتوں کا وقت ما نگا جس پر سالسٹر جنرل تُشار مہتہ نے عدالت کو بتا یا کہ قا نون کے مطا بق صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی در خواست پیش کرنے کے لیے صرف ایک ہفتے کی مہلت دی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 16؍ دسمبر2012ء کو دِلّی میں چلتی بس میں عصمت دری اور قتل کے واقعے کے ملزموں کی سزا پر عمل در آمد کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 سپریم کورٹ نے مہا راشٹر کے دھو لیہ‘ نندور بار ‘ اکو لہ ‘ واشم  اور ناگپور اِن پانچ ضلع پریشدوں کے انتخا بات کے لیے انتخا بی عمل جاری رکھنے کی ہدا یت دی ہے۔ عدالت میں مختلف در خواستیں داخل کی گئی تھیں جن میں مطا لبہ کیا گیا تھا کہ ریزر ویشن کو 50؍ فیصد سے کم رکھتے ہوئے ضلع پریشد انتخا بات کر وائے جا ئیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد اِن پانچوں ضلع پریشدوں میں انتخا بات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب عدالت نے یہ بھی کہا کہ ریزر ویشن کے بارے میں سنوائی آگے بھی جاری رہے گی۔
انتخا بی کمیشن کے پرو گرام کے مطا بق اِن ضلع پریشدوں میں 7؍ جنوری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 8؍ جنوری کو نتیجوں کا اعلان ہو گا۔

***** ***** ***** 

 ناسک ضلعے کے دُگارواڑی آبشار پر تفریح کے لیے گئے اورنگ آباد سے گئے تین لا پتہ طالب علموں میں سے دو طلباء کی کل نعشیں بر آمد ہوئیں۔ تیسرے لا پتہ طالب علم کی نعش ڈھونڈنے کے لیے آج صبح دو بارہ تلاشی مہم شروع کی جائے گی۔ تلنگا نہ کے رہنے والے تینوں طالب علم اور نگ آباد کے ایک زرعی کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

***** ***** ***** 

 راشن کی دکان کا ساڑھے تین کوئنٹل گیہوں کھلے بازار میں فروخت کرنے کے معا ملے میں اورنگ آباد میں راشن دکان مالک اور گیہوںکو بازار میں پہنچا نے والے آٹو رکشہ ڈرائیور کے خلاف کیس در ج کر لیا گیا ہے۔ سڈکو پولس نے بتا یا کہ عوامی نظام ِتقسیم کے افسر کی شکا یت پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 حالاتِ حاضرہ کے موضوع پر اہلسنت ولجماعت کی جانب سے 22؍ دسمبر اتوار کے روز عام خاص میدان پر اجتما ع منعقد کیا جا ررہا ہے۔ اِس بارے میں کل منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی گئی۔
 تحریکِ صدائے حق کی جانب سے منعقدہ اخباری کانفرنس میں کہا گیا کہ اجتما ع کامقصد نو جوانوں میں بڑھتی نشے کی عادت پر قا بو پا نا  اوراُنھیں گمرا ہی سے بچا نا ہے۔ تنظیم کے رکن مو لا نا عمران نے بتا یا کہ اجتما عی کے لیے حیدر آ باد سے عالم دین احمد نقشبندی تشریف لا رہے ہیں۔ جو حاضرین سے خطاب کریں گے۔

***** ***** ***** 

 رنگ و روغن کا کام کر رہے دو مزدوروں کی بجلی کا شاک لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کل ہنگولی ضلع کے بسمت تعلقے کے کرُندا میں پیش آ یا۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ رنگ و روغن کے لیے استعمال کی جا رہی سیڑھی میں کرنٹ اُتر گیا تھا جس کے بعد دو مزدوروں کو بجلی کا جھٹکہ لگا اور اُنکی موت ہو گئی۔

***** ***** ***** 

 بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان کل وشا کھا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز کو107؍ رنوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے سامنے
 388؍ رنوں کا نشا نہ رکھا۔ جواب میں ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم280؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ اِس مقابلے میں
 بھارتی گیند باز کُلدیپ یادو نے ایک رو زہ مقابلوں میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرِک لی۔کُلدیپ یادو نے
 33؍ ویں اوور میں لگا تار تین گیندوں پر شائے ہوپ‘ جیسن ہولڈر اور اے جوزف کو آئو ٹ کیا۔
 اِس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کر کٹ میں دو مر تبہ ہیت ٹرِک حاصل کرنے والے کُلدیپ یادو پہلے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت تین ایک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز میں ایک- ایک کی برا بری حاصل کر چکا ہے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ اتوار کے روز کٹک میں کھیلا جائے گا۔

***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 11.04.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 11 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...