Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 18 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
عدالتِ عظمیٰ نے خواتین کو فوج میںمستقل کمیشن دینے کا حکم دیا ہے۔ اِس فیصلے کے باعث خا تون فو جیوں کی ہیڈ آف اسٹیشن کی حیثیت سے تعینا تی کی راہ ہموارہو گی۔ عدالت عظمی نے کہا کہ صرف جسما نی نا توانی اور سماجی اصو لوں کی بنیاد پر خواتین کو مسا وی مواقع سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ فوج میں خواتین کو ریجیمنٹ کی قیادت دینے کاحکم عدالت نے سن2010 میں ہی دیا تھا۔ اِس فیصلے کو اُس وقت مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اِس معاملے کی سماعت کے دوران مشاہدہ کیا کہ اِس فیصلے پر کوئی حکم التواء نہ ہونے کے با وجود مرکزی حکو مت نے فیصلے پر عمل در آمد کی کوئی کوشش نہیں کی۔ کل ہوئی سماعت میں مرکز ی حکو مت کو حکم دیا کہ آئندہ3؍ ماہ میں اِس فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے۔
***** ***** *****
دہلی کے نر بھیا اجتما عی جنسی زیادتی اور قتل کے مقد مے کے چارو مجرموں کو آئندہ3؍ مارچ کو پھانسی دیدی جائے گی۔ دہلی کے ایڈیشنل سیشن جج دھر میندر رانا نے کل اِن چاروں مجروموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔ نر بھیا کے والدین اور دہلی حکو مت کی جانب سے داخل کر دہ در خواست پر سماعت کے دوران عدالت نے یہ ڈیتھ وارنٹ جا ری کیے۔ اِن احکا مات کے مطا بق چاروں مجرموں کو تیہاڑ جیل میں3؍ مارچ کو صبح6؍ بجے پھانسی دیدی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ تاریخی قلعوں کا تحفظ کر نا حکو مت کی ذمہ داری ہے۔ وہ رائے گڑھ ضلع کے پو لاد پور تعلقے کے اُمر ٹھ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت سیاحتی تر قی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تاریخ میں زندہ رہنے کی بجا ئے تاریخ مرتب کرنا اہم ہے۔
***** ***** *****
وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے کہا ہے کہ ایلگار پریشد واقعے کی خصو صی تحقیقاتی ٹیمSIT کے ذریعے متوازی تحقیقات کر وائی جائیں گی۔ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے تمام وزراء کا پارٹی سر براہ شرد پوار کی زیر صدارت کل ممبئی میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے نواب ملک نے یہ اطلاع دی۔ ایلگار پریشد واقعے کی تحقیقات مرکزی حکو مت نے قو می تحقیقاتی ادارے NIAکو سونپ دی ہے۔ نواب ملک نے بتا یا کہ NPR یعنی قو می آبادی اندراج کے سوالنا مے کے سلسلے میں کانگریس شیو سینا اور این سی پی مشتر کہ طور پر گفت و شنید کر کے فیصلہ کریں گے کہ سوالنا مے میں کون سے سوالات شامل کیے جائیں۔
***** ***** *****
بی جے پی آئندہ25؍ فروری کو ریاست کے تمام تحصیل دفا تر کے ر و برو مظاہرے کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست کی مہا وکاس آ گھاڑی حکو مت کو اقتدار سے ہٹا نے میں بی جے پی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ آئندہ 24؍ تاریخ سے ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
ممبئی کے ماز گائوں میں اشیاء و خدمات ٹیکس GST بھون کے نویں منزلے پر کل دو پہر آگ لگ گئی۔ اِس آگ میں
GST بھون کی دو منزلیں جل کر خاک ہو گئیں۔ آتشیزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اعلان کیا ہے کہ اِس آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کر ائی جائیں گی۔
***** ***** *****
مہاراشٹرریاستی ثانوی ا ور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں کے امتحا نات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ اورنگ آباد ڈیویژن میں406؍ مراکز پر یہ امتحان ہو رہے ہیں۔ 18؍ مارچ تک چلنے والے اِن امتحا نات میں اورنگ آباد‘ جالنہ‘ بیڑ‘ پر بھنی اور ہنگولی اضلاع کے ایک لاکھ71؍ ہزار959؍ امتحان دیں گے۔ بورڈ کی سیکریٹری سوتگا پونے نے بتا یا کہ امتحا نات کے دوران نقل اور دیگر بد عنوانیوں کو روکنے کے لیے اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہی۔
دریں اثناء 12؍ ویں کے سوالیہ پر چوں کا گٹھا قبول نہ کرکے اُسے دو بارہ بورڈ کے دفتر واپس کرنے والے جونیئر کالجوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی کار وائی کرنے کا اعلان بھی بورڈ سیکریٹری نے کیا۔
***** ***** *****
طبّی تعلیم اور ثقا فتی امور کے وزیر امیت دیشمکھ نے کہا ہے کہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی طرز پر ریاستی فنکا روں کے لیے بھی مہا راشٹر اسٹیٹ اسکول آف ڈرامہ شروع کیا جائے گا۔ کل لاتور میں بچوں کے ڈرامہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس اسکول میں فنون سے متعلق ہر قسم کی تعلیم دی جائے گی۔
***** ***** *****
جالنہ پولس نے کل غیر قانونی طور پر پستول رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ جئے رام شِندے اور کِشور گھو گے کے قبضے سے ایک دیسی ساخت کا پست
ول‘ میگزین ‘دو موبائل اور ایک کار ضبط کر لی گئی۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment