Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 16؍مئی 2017
وَقت : صبح 8:40 - 8:45
***********************
مرکز نے کل سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ اگرعدالت تین طلاقوں کوغیرآئینی اورناجائزقراردیتی ہے تو وہ مسلمانوں میںطلاق اورشادیوں کو باضابطہ بنانے کی غرض سے ایک قانون بناسکتاہے۔اٹارنی جنرل مُکل روہتگی نے چیف جسٹس جے۔ایس۔کیہر کی سربراہی میںپانچ ججوں کی آئینی بنچ سے یہ بات کہی۔بنچ نے کہا کہ فی الحال وہ صرف تین طلاقوں کے معاملے پرغورکررہی ہے۔عدالت نے کہا کہ مسلمانوں میںکثرتِ ازدواج اورنکاحِ حلالہ کے معاملے پربعدمیںغورکیاجائے گا۔عدالت نے یہ بات اس وقت کہی جب اٹارنی جنرل مُکل روہتگی نے کہا کہ نکاحِ حلالہ اورایک سے زیادہ بیویوں کا معاملہ بھی اُسی حکم کاحصہ ہے۔جسے دوججوں کی بنچ نے آئینی بنچ کے حوالے کیاتھا۔عدالت کئی درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔جن میںمسلمانوں میںطلاقِ ثلاثہ کے رواج کوچیلنج کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میںکمی کی گئی ہے۔ پٹرول فی لیٹر 2؍روپئے 16؍پیسے جبکہ ڈیزل فی لیٹر دوروپئے د س پیسے سستاہواہے۔ بین الاقوامی بازارمیںتیل کی قیمتوں میںکمی اور ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدرمیں اضافے کے پس منظر میںیہ فیصلہ کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسکولی طلبہ کی فیس کی وصولی کے موجودہ قانون میںجلد ہی ترمیم کی جائے گی۔نیز کسی بھی ادارے کومن مانی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسکولی طلبہ کی فیس میںاضافہ کی 18؍اسکولوں کی شکایات تھیں۔جس میں سے کل پونہ میں13؍ اسکولوں کی سماعت وَزیرتعلیم ونودتائوڑے کی موجودگی میںعمل میںآئی۔سماعت کے بعدتائوڑے نے صحیفہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔تائوڑے نے کہا کہ اگر اسکولوں کامیلان نفع خوری کی جانب پایاگیاتوایسے اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
دریںاثناء اسکولی طلبہ سے من مانی فیس وصول کرنے کے خلاف کل Siscon Organisation نامی تنظیم نے حکومت کوایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ کل ممبئی میںایک پریس کانفرنس کے دوران Siscon کے صدرراجندردھارن کرنے یہ بات کہی۔اُنہوں نے کہا کہ اسکولی طلبہ کی فیس کے ضوابط پرنظرِثانی کے لئے یہ رپورٹ اہمیت کی حامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فیس پرنظرِ ثانی کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ میںاسکولوں کے معیار میں اضافہ کے لئے بھی سفارشات کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کے سبھی سرکاری میڈیکل کالجس ،ہسپتالوں میںمریضوں کے داخلہ کی گنجائش کی مناسبت سے اساتذہ کاتقرر اورطلبہ کے داخلے کی گنجائش میںاضافہ کی ہدایت وَزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے دی ہے۔وَزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کوحکم دیاہے کہ اس ضمن میں تین ماہ کے اندراندرایکشن پلان پیش کیا جائے۔وَزیراعلیٰ نے مریضوں کی تعدادکے لحاظ سے ڈاکٹروں کی دستیابی اورمریضوں کی بہتردیکھ بھال کے مقصد سے یہ فیصلہ کیاہے۔لہذااس پرجلد عمل درآمدکئے جائیںگے۔یہ بات میڈیکل ایجوکیشن کے وَزیرگریش مہاجن نے کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکام لوک شاہی دن کاانتظارنہ کرے۔یہ بات وَزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔ وہ کل منترالیہ میں آن لائن عوامی شکایات سن رہے تھے۔وَزیراعلیٰ نے حکام کوہدایت دی کہ اس سے پہلے کے لوک شاہی دن میںفیصل کئے گئے لیکن التواء میںپڑے معاملات کوآئندہ تین دنوں کے اندراندرنمٹاجائے۔کل اس موقع پراورنگ آباد،پربھنی اوربیڑسمیت رِیاست بھر کے 123؍ معاملات کی سماعت ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کے کسانوں کوسہارا دینے اوراُنہیں معاشی اعتبارسے خودکفیل بنانے کے لئے قرض معافی کی نہیںبلکہ قرضہ جات سے بات کی ضرورت ہے۔یہ بات شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے کہی ہے۔کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے شیوسینا کی جانب سے رِیاست بھرمیں شیوسنپرک مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت ادھوٹھاکرے کل آکولہ میںکسانوں کی ایک ریلی سے مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ شیوسینا کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اورکسانوں کوانصاف دلائے بغیرشیوسینا اپنی مہم جاری رکھے گی۔جناب ٹھاکرے نے کہا کہ اگرضرورت ہوتو شیوسینا حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلائے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی ریزروبینک نے سبھی بینکوں کوہدایت دی ہے کہ و ہ اپنے سسٹم اپڈیٹ کرنے کے بعد ہی اے ٹی ایم خدمات بحال کرے۔بینکوں کے اے ٹی ایم کوعالمی سائبرحملے سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ قدم اٹھایاگیاہے۔دنیابھرکے کمپیوٹر سسٹم اس حملے سے متاثر ہوئے ہیںاوربہت سارااہم ڈاٹا لاک ہوگیا ہے۔سسٹم کوکھولنے کے لئے تاوان مانگاجارہاہے۔اسی بیچ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وَزیرروی شنکرپرسادنے کہا ہے کہ بھارت پرحالیہ عالمی سائبرحملے کا کوئی زیادہ اثرنہیں ہواہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑضلع کی پرلی زرعی مارکیٹ کمیٹی کے انتخابات میںاسمبلی میںایوان بالا کے حزبِ اختلاف رہنمادھننجے منڈے کے پنڈت انامنڈے شیتکری وکاس پینل نے 18؍میںسے 14؍ڈائریکٹرس کی نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔وَزیردیہی ترقیات پنکجامنڈے کے گوپی ناتھ منڈے شیتکری وکاس پینل کوچارنشستوں پرہی اکتفاء کرناپڑا۔

No comments:
Post a Comment