Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.07.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍ جولائی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کسانوں کے لیے ظاہر کی گئی قرض معافی کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ قرض معافی کی ’’چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجنا‘‘ میں اب 2009ء کے بعد کے مقروض کسان بھی شامل کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے حکومت نے 2012ء کے بعد قرض لینے والے کسانوں کو ہی اس منصوبے میں شامل کیا تھا۔ اس کے علاوہ پابندی سے قرض لوٹانے والے کسانوں کو اس منصوبے سے فائدہ پہنچانے کے لیے 31/ جولائی تک مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ دیڑھ لاکھ روپئوں سے زیادہ کی واجب الادا رقم والے کسانوں کے لیے یکمشت قرض لوٹانے کی معیاد میں بھی توسیع کی کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کی قرض معافی کے بارے میں جاری کیے گئے اعداد و شمار پر سخت تنقید کی ہے۔ چوہان نے کہا کہ امدادِ باہمی کے وزیر خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار غلط ہیں۔ چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے بتائے گئے ضلعوں میں وردھا ضلعے کا نام ہی نہیں ہے لیکن حکومت نے ممبئی میں 813/ کسان ڈھونڈ نکالے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مکمل قرض معافی کے مطالبے پر کانگریس اب بھی قائم ہے اور اس بارے میں دس جولائی کو کانگریس کے سینئر رہنمائوں کی میٹنگ ہوگی جس میں قرض معافی کی حقیقی صورتحال اور صحیح اعداد و شمار عوام تک پہنچانے کے بارے میں لائحۂ عمل طئے کیا جائے گا۔ چوہان نے کہا کہ اس کے بعد ریاستی سطح کے احتجاج کا خاکہ بھی تیار کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انکم ٹیکس محکمے نے مالی بے ضابطگیوں کی پاداش میں جیل میں بند سابق نائب وزیرِ اعلیٰ چھگن بھجبل کے افرادِ خاندان کے 300/ کروڑ روپئوں کے اثاثے قرق کرلیے ہیں۔ بے نامی لین دین قانون کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ بھجبل کے افرادِ خاندان نے فرضی کمپنیوں کے ذریعے حاصل شدہ رقم سے یہ جائیدادیں خریدی تھیں۔ ان جائیدادوں میں ناسک ضلعے میں 80/ کروڑ روپئوں کا شکر کارخانہ، ممبئی کے سانتا کروز میں گیارہ کروڑ 30/ لاکھ روپئوں کا گھر‘ باندرہ مغرب میں حبیب منور اور فاطمہ منور نامی عمارتیں اور پنویل میں 87/ کروڑ روپئوں کی خطۂ اراضی شامل ہیں جنھیں ضبط کرلیا گیاہے۔ انکم ٹیکس محکمے کے افسر نے بتایا کہ ان سبھی جائیدادوں کی مجموعی قیمت 300/ کروڑ روپئوں سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت نے عازمینِ حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان گمراہ کُن اشتہاروں کے جھانسے میں نہ آئیں جن میں مختلف قسم کی سہولیات کے انتظام کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ اقلیتی اُمور کی وزارت کی جانب سے یہ مشورہ غیر دیانت دار عناصر کی جانب سے گمراہ کُن اشتہارات کی مثالوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں وزارت کی جانب سے حج کوٹہ ملا ہے۔ وزارت نے وضاحت کی کہ 2017ء کے حج کے لیے 569/ پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کو 45/ہزار حج سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں اور ان کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in اور www.haj.gov.in پر دستیاب ہیں۔ وزارت نے لوگوں اور عازمینِ حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویب سائٹ دیکھیں اور پہلے تمام ضروری چھان بین کرلیں تاکہ جعلسازی سے بچ سکیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گرام پنچایت کے سرپنچ کو سیدھے عوام سے منتخب کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کی شیوسینا نے مخالفت کی ہے۔ شیوسینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے کل ممبئی میں یہ بات کہی۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ حال ہی میں مہاراشٹر گرام پنچایت قانون میں کی گئی اصلاح کے تحت سرپنچ کو سیدھے عوام سے منتخب کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ اس سال ریاست میں ہونے والے آٹھ ہزار گرام پنچایتوں کے انتخابات کو مدِنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ٹوکن فراہم کیے گئے سبھی تور خریدی مراکز پر سبھی کسانوں کی تور خریدنے کی ہدایت وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دی ہے۔ رُکنِ اسمبلی ڈاکٹر انیل بونڈے‘ آشیش دیشمکھ‘ سنجے کُٹے‘ پرشانت بمب اور دیگر افراد نے کل وزیرِ اعلیٰ سے اس ضمن میں نمائندگی کی تھی۔ ان نمائندوں کا کہنا تھا کہ جن کسانوں کو 31/ مئی تک تور خریدنے کا ٹوکن دیا گیا ہے ان سبھی کی تور خریدی جائے جسے وزیرِ اعلیٰ نے منظور کرلیا۔ دریں اثناء تور خریداری کے دوران تور کسانوں کی ہے یا تاجروںکی ہے اس بارے میں باریک بینی سے جانچ کرنے کی بھی وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناگپور۔ ممبئی سمردّھی شاہراہ کیلئے تحویل میں لی گئی زمینوں کے لیے سبھی کسانوں کو یکساں معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ ریاستی وزیر ارجن کھوتکر نے یہ بات کہی۔ سمردّھی شاہراہ کے لیے تحویل میں لی گئی زمینوں کے بارے میں اعتراضات سے متعلق کل جالنہ میں منعقدہ میٹنگ میں کھوتکر نے یہ بات کہی۔ واضح ہو کہ جالنہ اور بدنا پور تعلقے کے کچھ گائووں کے کسانوں کی زمینیں تحویل میں لینے کے مقصد سے حال ہی میں پیمائش مکمل کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کرکٹ: برطانیہ کے ڈربی میں کل خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کے ایک مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 16/ رنوں سے ہرادیا۔ خواتین کے عالمی کپ مقابلوں میں بھارت کی یہ لگاتار چوتھی جیت ہے۔
دوسری جانب مَردوں کے کرکٹ میں جمائیکا کے کنگسٹن میں آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں ایک روزہ کرکٹ مقابلہ کھیلا جائیگا۔ بھارت کو اس سیریز میں دو۔ ایک کی سبقت حاصل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>

No comments:
Post a Comment