Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 08 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 8؍ جولائی ۲۰۱۷ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی حکومت کے ملازمین اورافسران پرایک جنوری 2016 سے ساتواں پے کمیشن نافذ ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ بات کہی۔ریاستی حکومت کے افسران اور ملازمین کے مختلف زیرالتواء مطالبات کے ضمن میں کل ممبئی میں ملازمین تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے یہ بات کہی۔پھڑنویس نے کہا کہ حکومت ،ملازمین کے مختلف مطالبات جیسے پانچ دن کام کاہفتہ کرنے اورسبکدوشی کی عمر58؍ سے 60؍سال کرنے پرجلد ہی مناسب فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملازمین کے دیگر مطالبات پربھی حکومت نے مثبت روّیہ اختیارکیاہواہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی رہنمااورسابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے ریاستی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کودی گئی قرض معافی درحقیقت قرض وصولی ہے۔اجیت پوارکل احمدنگر میںمنعقد ہ پارٹی اجلاس میںبول رہے تھے۔اُنہوں نے ضلع امدادِ باہمی بینکوں میں پیسوں کی کمی نہ ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے کسانوں کے مسائل پرغورکرنے کے محض تیقن پرحیرت کااظہارکیا۔پوار نے کہا کہ قرض معافی کی جدوجہد کوآگے بھی جاری رکھناہوگا۔
اسی بیچ کسانوں کی قرض معافی کے لئے وزیراعلیٰ امدادی فنڈ کااستعمال کیاجائے گا۔ریاستی حکومت نے کل اس بارے میں حکمنامہ جاری کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سپریم کورٹ نے اگلے احکامات تک IIT JEE Advanced میں سیٹوں کے لئے مزید کائونسلنگ یاداخلے پرکل روک لگادی ۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ہائی کورٹ IIT JEE Advanced سے متعلق کوئی بھی عرضداشت قبول نہ کرے۔جسٹس دیپک مشرا اورجسٹس اے ایم کھانولکر کی ایک بینچ نے ایشوریااگروال کی جانب سے دائر کردہ عرضداشت پریہ حکم جاری کیا۔ عرض گذار نے اپنی عرضی میں کہا کہ سوالنامے کے ایک سیٹ میں غلطیاں تھیں۔اب اس معاملے کی سنوائی دس جولائی کوہوگی۔طلبا ء کوگریس مارکس دئیے گئے تھے کیونکہ سات سوالو ں کاجواب نامہ لاپتہ ہوگیاتھا۔عدالت میں دائر کردہ ایک عرضی میں امیدواروں کوگریس مارکس دئیے جانے پراعتراض جتایاگیاتھا۔سپریم کورٹ کی روک ان سبھی اداروں پرنافذ ہوگی جنہوں نے داخلے کے لئے IIT JEE Advanced 2017 کوبنیاد بنایاتھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے عوامی مقامات پرقائم کئے گئے مذہبی مقامات ہٹانے کے معاملے پرناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن یاضلع انتظامیہ عوامی مقامات پرتعمیرکئے گئے مذہبی مقامات نہیں ہٹاسکتی توعدالت ایک علیحدہ افسر کونامزدکرکے یہ کام کروائے گی۔عوامی مقامات پرناجائز قبضہ جات سے متعلق عرضداشت پرسماعت کے دوران وکیل پردیپ دیشمکھ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ماضی میں دئیے گئے احکامات کے باوجود بھی صورتحال میںکوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس کے بعدعدالت نے یہ انتباہ دیا۔
ناندیڑکے رکن اسمبلی ہیمنت پاٹل کومبینہ طورپر رشوت دینے کے معاملے میںکل انسدادبدعنوانی محکمے نے دھولیہ ضلع پریشد کے نائب CEO تشارمالی کوکل گرفتارکرلیا۔دھولیہ کے دورہ پرگئی پنچایت راج کمیٹی نے تعلقے کے کئی گائوں میںاسکولی طلباء کودی جارہی غذاکے معاملے میں بے ضابطگیوں کومنظرعام پرلایاتھا۔ کئی مقامات پرچاول کے 50 کلوکے سیل بند تھیلیوں میںصرف تیروہ کلو چاول ہی پائے گئے۔ اس بارے میں رپورٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش ہونے سے روکنے کے لئے دھولیہ ضلع پریشد کے نائب CEO تشارمالی نے پنچایت راج کمیٹی کے ممبراوررکن اسمبلی ہیمنت پاٹل سے رابطہ قائم کیااورانہیں رشوت دینے کی کوشش کی۔ تاہم پاٹل کی پیشگی اطلاع کی بناء پرجال بچھائے ACB افسران نے مالی کو گرفتارکرلیا۔ اس معاملے میں مالی کے خلاف کیس درج کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ شکرکارخانہ کے گھپلے کوساڑھے چھ سوکروڑروپیوں سے زیادہ کابتاتے ہوئے اس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور
CBI کے ذریعے کروانے کامطالبہ قانون سازکونسل کے حزب ِ اختلا ف رہنمادھننجے منڈے نے کیاہے۔منڈے کل ممبئی میںاخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔منڈے نے کہا کہ اُنہوں نے اس بارے میںوزیراعلیٰ کوخط لکھاہے اورمرکزی حکومت کوبھی اس معاملے کوسنجیدگی سے لینا چاہئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری شجرکاری ہفتے کاکل اختتام ہوا۔اس مہم کے تحت ریاست بھرمیںپانچ کروڑ چھ لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے۔اس موقع پرریاست کے جنگلات کے وزیرسدھیرمنگنٹی وارنے مہم کوکامیاب بنانے کے لئے عوام کاشکریہ اداکیا۔منگنٹی وارنے کہا کہ درختوں کے تحفظ کی خاطرمحکمہ جنگلات کی جانب سے بنائی گئی ’’گرین آرمی ‘‘ کے ممبروں کی تعدادایک کروڑکرنے کاحکومت کاعزم ہے۔اس بیچ اس مہم کے تحت بیڑضلع میں سولہ لاکھ 50؍ہزارپودے لگائے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آبادضلع کے تلجاپوریاتراکی امدادکے گھپلہ معاملے میںنگرپالیکاانجینئرمحمدفاروقی کومعطّل کردیاگیاہے۔جبکہ پالیکا کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو افسرراجیوببنے کی معطّلی سے متعلق قراردادآبی وسائل کے محکمے کوروانہ کی گئی ہے۔اس معاملے میں32؍ افرادکے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔ 28 افرادکومفرورقراردیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکز نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ GST کے تحت تعلیم مہنگی ہوجائے گی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ اس طرح کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور تعلیمی اوردوسری خدمات سے متعلق ٹیکس میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا کہ GST کے تحت تعلیم سے متعلق کسی بھی شئے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سواء اس کے کہ اسکولوں میں بیگ جیسے تعلیم کی بعض اشیاء پرٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء اساتذہ اور اسٹاف کی ٹرانسپورٹیشن خدمات کوGST سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔اس طرح مرکزی ، ریاستی سرکارمرکز کے زیرانتظام علاقے کے زیراہتمام چلنے والی Mid Day Mealاسکیم سمیت ہائرسیکنڈری اسکول یااسکے مساوی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کوبھی GST سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں میںسیکوریٹی ،صاف صفائی اورہائوس کیپنگ خدمات کوبھی GST سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔

No comments:
Post a Comment