Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ممبئی یونیورسٹی کے نتائج 31/ جولائی تک ظاہر کردئیے جانے کا تیقن دینے کے باوجود بھی ایسا نہ ہونے پر اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ونود تائوڑے کے خلاف شیوسینا نے کل قانون ساز کونسل میں حقوق کی خلاف ورزی کی قرارداد پیش کی۔ شیوسینا کے انیل پرَب کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد پر حکومتی اراکین اور حزبِ اختلاف کے درمیان زبردست لفظی بحث ہوئی۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سنیل تٹکرے نے کہا کہ اس طرح کی قراردار پیش کرنے کے لیے سات اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ وہیں کانگریس کے نارائن رانے نے شیوسینا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اقتدار چھوڑے پھر اس طرح کی قرار دار پیش کرے۔ تاہم نائب صدر نے قرارداد کی تجویز قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس بارے میں مزید وضاحت درج کیے جانے کے بعدہی کوئی فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس سے پہلے اپوزیشن اراکین نے تائوڑے کے استعفے اور ممبئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹاجائے کا مطالبے پر خوب ہنگامہ آرائی کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے واضح کیا کہ فصل بیمہ منصوبے کے لیے پانچ اگست کے بعد مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کل قانون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی۔ کل ایوان کا کام کاج شروع ہوتے ہی حزبِ اختلاف رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل نے فصل بیمہ منصوبے کا معاملہ اُٹھایا۔ وکھے پاٹل کا کہنا تھا کہ فصل بیمہ منصوبے میں شامل ہونے کے لیے دیہی علاقوں میں کسانوں کی قطاریں لگی ہیں، لہٰذا منصوبے کی مدت میں توسیع کی جائے۔ اس بیچ زراعت کے وزیر پانڈورنگ پھنڈکر نے بتایا کہ کسانوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے پیسے جمع کروانے کے پہلے کے آن لائن نظام کو بدل کراب آف لائن کردیا گیا ہے۔
اس بیچ ہنگولی کے رُکنِ پارلیمنٹ راجیو ساتَو نے فصل بیمہ منصوبے کی مدت میں 15/ اگست تک اضافہ کرنے کا کل لوک سبھا میں مطالبہ کیا۔ ساتَو نے کہا کہ کسانوں کو مکمل قرض معافی دی جائے اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو نافذ کیا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اروند پنگڑیا نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ انہیں اس مہینے کی 31/ تاریخ تک اُن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے۔ اس سلسلے میں انھوں نے وزیرِ اعظم کو ایک خط لکھا ہے۔ پنگڑیا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی اُن کی چھٹیاں مزید بڑھانے کو تیار نہیں ہے اور وہ 31/ اگست تک نیتی آیوگ سے الگ ہوجائیں گے۔ ہندوستانی ۔ امریکی پنگڑیا‘ ماہرِ اقتصادیات اور کولمبیا یونیورسٹی میں ہندوستانی سیاسی معیشت کے پروفیسر ہیں۔ وہ جنوری 2015ء میں نیتی آیوگ کے پہلے نائب چیئرمین بنے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر میں غیر قانونی مذہبی مقاما ت کو ہٹانے کی مہم کے تحت کل اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے تین عبادت گاہیں مسمار کی۔ ان میں پہاڑ سنگھ پورہ کی دو اور سڈکو کی ایک عبادت گاہ شامل ہے۔ اس بیچ شیوسینا کے کارپوریٹروں نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈی ایم مونگلیکر کا گھیرائو کیا۔ اُن کا الزام تھا کہ انہدام کی اس کاروائی کے دوران متعصبانہ رویہ اپنایا جارہا ہے اور ایک خاص مذہب کی عبادت گاہیں ہی ہٹائی جارہی ہیں۔ دریں اثناء کارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی کاروائی رُکوانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کروانے کے مقصد سے رُکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے مرکزی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ کو خط لکھا ہے۔ دوسری جانب رُکنِ اسمبلی امتیاز جلیل نے بھی انہدامی کاروائی رُکوانے کیلئے ریاستی حکومت سے ثالثی کرنے کا مطالبہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں آل انڈیا مجلسِ اتحادُ المسلمین کے کارپوریٹر ضمیر قادری کی رُکنیت ردّ کرنے کا فیصلہ میونسپل کمشنر ڈی ایم مونگلیکر نے لیا ہے۔ کاسٹ ویریفکیشن کمیٹی کی جانب سے ضمیر قادری کا کاسٹ سرٹیفکیٹ منسوخ کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کرشن جنماشٹمی کے تہوار کے دوران لگائی جانے والی دہی ہنڈیوں کی اونچائی بڑھائے جانے سے متعلق عرضداشت کو سپریم کورٹ نے ممبئی ہائیکورٹ منتقل کردیا ہے۔ اس لیے اگلی سماعت سات اگست کو ممبئی ہائی کورٹ میں ہوگی۔ اس سے پہلے 2014ء میں سپریم کورٹ نے دہی ہنڈی کی اونچائی 20/ فٹ سے کم رکھنے اور گووندائوں کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہونے کی شرط کو لازمی قرار دیا تھا جس کے خلاف کئی لوگوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دہی ہنڈی کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ حفاظت کی ضمانت لینے کیلئے تیار ہیں، لہٰذا انہیں ہنڈیوں کی اونچائی بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ اس مرتبہ پندرہ اگست کو کرشن جنماشٹمی منائی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ وِکاس آندولن کے سرگرم کارکن‘ معروف سماجی خدمت گار اور صحافی ہیمراج جین ضعیف العمری کے باعث چل بسے۔ وہ 85/ برس کے تھے۔ جین نے کل پربھنی میں آخری سانس لی۔ وہ مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے قیام کی تحریک کے سرگرم رُکن رہے۔ ہیمراج جین نے ماڈل ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ پربھنی نگر پالیکا کے کائونسلر بھی رہے۔ آج صبح 9/ بجے پربھنی میں اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم سے متعلق ترمیمی بل 2017ء کو پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ یہ بل لوک سبھا میں پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اور کل راجیہ سبھا نے بھی اسے اپنی منظوری دیدی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جائوڑیکر نے کہا کہ تعلیم قومی ایجنڈہ ہے اور سبھی سیاسی جماعتوں کو اس کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیارِ تعلیم کی خرابی باعثِ تشویش ہے اور سرکار نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

No comments:
Post a Comment