Tuesday, 22 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲  ؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 اسلا می شریعت کے مطا بق مسلمانوں کو حاصل شدہ تین طلاق کے حق سے متعلق عدالت عظمیٰ آج اپنا فیصلہ سنائیگی۔
 چیف جسٹس  جے۔ایس۔ کھیہر کی زیر قیادت بینچ نے اِس سے قبل مسلسل 6؍ دن تک اِس معا ملے کی مکمل سماعت کے بعد18؍ مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ مسلم پر سنل لاء کے مطا بق مسلمانوں کو حاصل طلاق کے اِس حق کی ہندوستانی آئین کے تحت حیثیت پر عدالت یہ فیصلہ سنا ئیگی۔ اِس کے ساتھ ہی ساتھ بنیادی حقوق ،مسا وات مرد و زن اور مسلم خواتین کی عزت نفس کیا اِس طلاق سے متا ثر  ہو تی ہے اِس پر بھی عدالت فیصلہ دے گی۔ مسلمانوں کو شریعت کے مطابق تین طلاق کے حق کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کی استدیٰ کر نے والی7؍ درخواستیں عدالت میں داخل کی گئی تھیں جس پر آج یہ فیصلہ سنا یا جائیگا۔
****************************
 سن2008؁ء میں مالیگائوں میں ہوئے بم دھما کے میں ملوث ہونے کے الزام میں زیر حراست ملزم کرنل شریکانت پُروہِت کی مشروط ضما نت عدالت عظمیٰ نے منظور کر لی ہے۔ اِس سے قبل مالیگائوں دھما کے کی ذمہ دار ملزمہ سادھوی پرگیہ ٹھا کُر کی ضما نت بھی عدالت میں منظور کی جا چکی ہے اِسی بنیاد پر کر نل پُرو ہِت نے بھی ضما نت کی در خواست داخل کی تھی۔
****************************
 ممبئی عدالت عالیہ نے ریاستی حکو مت سے وضا حت طلب کی ہے کے عید الاضحی کے دوران بے قا بو گئو رکشکوں پر نظر رکھنے کے لیے حکو مت نے کیا اقدا مات کیئے ہیں۔ عید قر باں کے دوران مبینہ گئو رکشکوں کی جانب سے قر بانی کرنے والوں کو پریشان کیئے جانے کے خد شات کے پیش نظر مفاد عامّہ کی عرضداشت میں عدالت سے در خواست کی گئی تھی کہ اِس سلسلے میں ایک ہیلپ لائن نمبر جا ری کیا جائے اور ہر پو لس تھا نے کی حدود میں گئو رکشکوں کی ایک فہرست رکھنے کی ہدا یت بھی جاری کی جائے۔ اِس پر سما عت کے دوران عدالت نے کہا کہ امن و انتظام کی صورتحال بر قرار رکھنے کی ذمہ داری حکو مت کی ہے اِس لیے عدالت کوئی ہدا یات جاری نہیں کریگی۔ تا ہم ریاستی حکو مت کی جانب سے اِس خصوص میں کیئے گئے اقدا مات سے متعلق حلف نا مہ داخل کرنے کے لیے کل تک کا وقت دیا ہے۔
****************************
 بینکوں کو یکجا کیئے جانے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے ملک بھر کی سر کا ری بینکوں کے10؍ لاکھ ملازمین آج ہڑ تال کر رہے ہیں۔ اِس ہڑ تال کا بینکنگ کا رو بار پر اثر پڑ نے کے امکا نات ہیں۔ تا ہم ICICI،  Axis Bank  ،Kotak Mahindra  اور  HDFC سمیت دیگر خانگی بینک اِس ہڑ تال میں شامل نہیں ہو رہیں۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سمرُدّھی ایکسپریس وے میں مبینہ بد عنوا نیوں کے سلسلے میں رادھے شام موپلوار کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک خصو صی ٹیم کی تشکیل کا حکم دیاہے۔ سا بق چیف سیکریٹری جانی جو زف کی زیر صدا رت اِس ٹیم کو ایک ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ حکو مت کو پیش کر نا ہو گی۔  سمرُدّھی ایکسپریس وے میں بد عنوا نیوں کے الزا مات کے بعد مو پلوار کو لازمی رخصت پر روانہ کیا گیا تھا۔
****************************
 تھانہ ضلع کے میرا بھایندر میونسپل کار پو ریشن انتخا بات میں بی جے پی نے واضح اکثر یت حاصل کر لی ہے۔
 کار پو ریشن کی95؍ نشستوں میں سے61؍ نشستیں بی جے پی نے اور22؍ نشستیں شیو سنا نے حاصل کیں جبکہ کانگریس کو10؍ نشستیں ملیں اور2؍ آزاد امید وار کامیاب ہو ئے ۔
****************************
 اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے19؍ اگست کو منعقدہ عام اجلاس کے دوران وندے ما ترم کے تنازعے پر  ہنگا مہ آ رائی کے سلسلے میں 2؍ کار پو ریٹروں کے خلاف میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے پولس اسٹیشن میں شکا یت درج کر وائی گئی ہے۔ اِس اجلاس میں وندے ماترم گائے جا تے وقت کانگریس کے کار پو ریٹر سہیل شیخ اور مجلس اتحاد المسلمین کے کار پو ریٹر سید متین اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جِس پر شیو سینا کے کار پو ریٹروں نے اعتراض کیا اِس کے بعد ایوان میں شدید ہنگا مہ آرائی ہو ئی۔ میئر بھگوان گھڑا مُڑے نے اِن دو نوں کار پو ریٹرز کے خلاف شکا یت درج کر وانے کی ہدا یت کی تھی ۔ کل اِن دو نوں کار پو ریٹروں کے خلاف توڑ پھوڑ اور ہنگا مہ آ رائی کر نے کی شکا یت پولس تھا نے میں درج کی گئی یہ اطلاع میو نسپل کمشنر D M Muglikar  نے دی۔
****************************
  دو  دنوں سے جاری بارشوں کے باعث اورنگ آباد -چالیس گائوں شاہراہ پر اوٹرم گھاٹ میں اتوار کو مٹی کے تو دے گر نے اور سڑک میں دراڑ پڑ نے کے بعد ٹریفک معطّل ہو گیا تھا۔ اِس سلسلے میں قو می شاہراہ کمیشن کے پرو جیکٹ ڈائریکٹر یشونت گھوتکر نے کل اِس شاہراہ کا معائنہ کرنے کے بعد آئندہ 7؍ اکتو بر تک اِس شاہراہ کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ27؍ اگست کو من کی بات پرو گرام میں قوم سے خطاب کریں گے۔ اِس سلسلے کا یہ35؍ واں پرو گرام ہو گا جسے دور درشن اور آکاشوانی پر صبح 11؍ بجے سے راست نشر کیا جائے گا۔
****************************

No comments: