Wednesday, 30 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰  ؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 آج صبح ممبئی کے شہر یوں کے لیے کچھ راحت لائی جہاں زندگی کچھ حد تک معمول کی جانب رواں دواں ہے۔ممبئی،نئی ممبئی اور تھا نے میں کل موسلا دھار بارش کی وجہ سے عام زندگی پوری طرح مفلوج رہی۔ ممبئی میں کل دِن بھر میں298؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی جو اگست1997؁ کے بعد سے ایک ہی دن میں ہوئی بارش کا اب تک کا ریکارڈ ہے۔ اِس بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں اور  ریلوے لائنوں پر پانی بھر گیا جس سے مضا فا تی ریلوے نظام متا ثر رہا۔ تیز با رش کا اثر ہوائی خد مات پر بھی پڑا۔ سڑ کوں پر پانی جمع ہو جانے سے ٹریفِک نظام در ہم بر ہم ہو گیا۔ ممبئی کے وِکرولی میں2؍ مکا نوں کے منہدم ہو جانے سے 3؍ افراد کی موت واقع ہو گئی۔ تھا نے میں بھی
3؍ افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِن میں سے 2؍ لو گوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔
 اِس بیچ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تیز بارش سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظا میہ کو ضروری ہدا یات دیں۔
پھڑ نویس نے کہا کہ صورتحال سے نِمٹنے کے لیے ریاستی حکو مت کوشش کر رہی ہے۔ جِس میں مرکزی حکو مت کی جانب سے ہر طرح کی مدد دستیاب ہے۔ قدر تی آ فات سے نِمٹنے کے مرکزی دستّے NDRF کی ٹیمیں ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ اِس بیچ اگلے 24؍ گھنٹوں میں ممبئی شہر اور مضا فا ت میں تیز اور وسطی مہا راشٹر اور مراٹھواڑہ میں در میا نی در جے  تا مو سلا دھار بارش ہونے کی پیشن گوئی قُلا بہ دفتر موسمیات نے کی ہے۔
****************************
 مراٹھواڑہ میں بھی کل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ پر بھنی ضلع کے سیلو اور جِنتور تعلقوں سے اطمینان بخش بارش کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔ اِس بارش سے سیلو -پاتھری شاہراہ پر ٹریفِک کی آ مد و رفت کچھ وقت کے لیے ٹھپ رہی۔ لاتور ضلع کے بیشر تعلقوں میں بھی کل دو پہر کے بعد سے بارش کا سلسلہ جا رہا۔
 اِس بیچ اورنگ آ باد کے پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کا آ بی ذخیرہ 70؍ فیصد تک جا پہنچا ہے۔ ڈیم میں کل شام تک 31؍ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کی آ مد کا سلسلہ جا ری تھا۔ ناسک ضلع میں ہو رہی زور دار بارش سے گو دا وری ندی کی سطح آب میں اضا فے کے اندیشے کے پیش نظر ندی کنا رے آ باد گائوں کو چو کس رہنے کو کہا گیا ہے۔
****************************
 احمد نگر ضلع کے نِمبوڑی میں ضلع پریشد اسکول کی چھت گر جانے سے ہلاک ہوئے3؍ طلباء کے سر پرستوں کے لیے ریاستی حکو مت نے فی کس 5؍ لاکھ روپیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز ہوئی موسلادھار بارش سے ضلع پریشد اسکول کی چھت گر پڑی تھی جِس میں پانچو یں جماعت کے 3؍ طلباء کی موت واقع ہو گئی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے طلباء کے علاج کے اخر اجات بھی ریاستی حکو مت بر داشت کرے گی۔ احمد نگر کے رابطہ وزیر رام شِندے نے اسکول کے ڈھانچے کی جانچ کے لیے Structural Auditکر نے کی ہدا یت دی ہے۔
****************************
 دسویں جماعت کے لیے ہوئےRe-examکے نتیجوں کا کل اعلان کیا گیا۔
نتیجوں کے مطا بق ریاست بھر سے24.44؍ فیصد طلباء کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ ناگپور ڈِویژن میں سب سے زیادہ31؍  فیصداور کو کن ڈِویژن میں سب سے کم 13؍ فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔  اورنگ آباد ڈِویژن سے کامیاب ہونے والے طلباء کا تنا سب 24؍ فیصد رہا۔جبکہ لاتور ڈِویژن سے26؍ فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب ہوئے طلباء فوراً ہی گیارہویں جماعت کے لیے جا ری داخلہ جاتی عمل میں شر کت کرنے کے اہل ہو ں گے۔
****************************
 ہر یا نہ میں ڈیرہ سچّا سودا کے حا میوں کی جانب سے کی جا رہی ہنگا مہ آ رائی کی وجہ سے پیدا ہوئی امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ہنگو لی -آکولہ سے گذر نے والی ناندیڑ-امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس آج ردّ کر دی گی ہے۔ البتّہ  اورنگ آ باد -منماڑسے گذرنے والی ناندیڑ- امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر چلے گی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ذرائع نے بتا یا کہ امرتسر سے ناندیڑ کے لیے آنے والی اور منماڑ-اورنگ آباد سے گذر نے والی سچکھنڈ ایکسپریس کل منسوخ کر دی گئی تھی اسلیے یہ ٹرین آج ناندیڑ لائن پر دستیاب نہیں ہو گی۔
****************************
 طِبّی تعلیم کے ریاستی وزیر گریش مہا جن نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال29؍ اگست کو اِنسا نی اعضاء کے عطیہ جات کے دن کے طور پر منا یا جائے گا۔ اِس ضمن میں کل ممبئی  میں منعقدہ ایک قریب  میں مہا جن بول رہ تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ انسانی اعضاء کے عطیہ دینے کے معاملے میں مہا راشٹر چھٹے نمبر سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی مہا راشٹر اِس معاملے میں ملک میں اوّل مقام حاصل کر لے گا۔ مراٹھواڑہ میں کئی مقا مات پر کل اعضاء کے عطیہ کر نے کے بارے میں بیداری پیدا کر نے کے مقصد سے جلوس نکالے گئے۔ اورنگ آ باد میں رکن اسمبلی اتُل ساوے کی مو جود گی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال گھاٹی سے جلوس نکا لا گیا۔
****************************
 صدر جمہوریہ رامناتھ کو وِند نے کل کھیلوں کے قو می دن کے موقع پر راشٹر پتی بھون میں ایک خصو صی تقریب میں کھیلوں کی سر کر دہ شخصیات کو راجیو گا ندھی کھیل رتن ،ارجُن اور درونا چاریہ ایوارڈ سے نوازا۔ پارہ اولمپین Devendra Jhajharia اور ہا کی کے کھلا ڑی سر دار سنگھ کو
راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کر کٹ کھلاری ہر من پریت کوَر،
پا رہ ایتھلیٹ Mariyappan Thangavelu  ،گولف کھلاڑ ی  SSP Chawrasia،پہلوان Satyawart Kadian ،
 ایتھلیٹKhushbir Kaurاور تیر انداز  وی ۔ جے۔ سُریکھا شامل ہیں۔
****************************
 کھیلوں کے قو می دن کے موقع پر کل اورنگ آ باد میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اورنگ آباد میں کل صبح کرانتی چوک سے اسکو لی طلباء کا جلوس نکا لا گیا اور ہاکی کے ما یہ ناز کھلاڑی دھیان چند کو اُنکی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
****************************

No comments: