Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍اگست .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 28 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍اگست .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعظم نریندر مو دی نے کہا ہے کہ عقائد و عقیدت کے نام پر تشدد بر داشت نہیں کیا جائے گا۔
آکاشوانی پر من کی بات پرو گرام میں وہ قوم سے مخا طب تھے۔ کل اِس سلسلے کا35؍ واں پرو گرام نشر کیا گیا۔ پنجاب اور ہر یا نہ میں ڈیرہ سچّا سودا حامیوں کی جانب سے کی گئی پر تشدد وا رداتوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ قا نون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جاے گا۔
ملک بھر میں جاری گنیش اُتسو کی منا سبت سے مودی نے کہا کہ لوک ما نیہ تِلک نے125؍ سال قبل عوامی گنیش اُتسو کی شروعات کی تھی اور اِس برس اِیکو فرینڈلی گنپتی کے تنا سب میں اضا فہ ایک خوش آئند امر ہے۔
پر یوشن پرو ،اونم ،عید الاضحی اور نو َ راتّر تہواروں کا ذکر کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ثقا فتی یکجہتی کے مظہر اِن تہوا روں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جا نا چاہیے۔ پر دھان منتری جن دھن یو جنا میں30؍ کروڑ نئے خاندا ن جوڑے جانے کی اطلاع وزیر اعظم نے دی۔ اُنھوں نے نو جوان نسل کو کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی تر غیب دی۔
نریندر مودی نے گجرات میں سیلاب کے دوران جمیعتہ العلمائے ہند کے کار کنان کی جانب سے مندروں اور مسجدوں کی صفائی کی ستائش کی اور کہا کہ اِس سے یکجہتی کی ایک نئی اور قابل تقلید مثال قائم ہو ئی ہے۔
****************************
ملک کے پہلے وِیدیش بھوَن کا کل ممبئی میں وزیر خا رجہ سُشما سوراج کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔
اِس موقع پر سُشما سوراج نے کہا کہ ہر ریا ست میں وِدیش بھوَن کی تعمیر کر کے خار جی امور سے متعلق خد مات عوام کو مہیا کی جا ئیگی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پاسپورٹ قوا نین میں تر میم کر کے پاسپور ٹ کے حصول میں حائل سخت شرائط ختم کی گئیںہیں اور گذشتہ 6؍ماہ میں235؍ نئے پاسپورٹ دفا تر شروع کیئے گئے۔
اِس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ بیرون ملک امور سے متعلق تمام سہو لیات ایک ہی چھت کے نیچے بہم پہنچا نے والی مہا راشٹر ملک کی پہلی ریا ست ہے۔
****************************
مہا راشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ بی جے پی نے اب تک حکو مت کے نام پر صرف نعرے بازی کی ہے۔ کل شو لا پور میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریزر ویشن کے حوالے سے اب تک دھنگر ،مراٹھوں اور مسلمانوں کو صرف گمرا ہ کیا گیا ہے۔ کسانوں کے قر ضہ ٔ جات معاف کر نے کااعلان تو کیا گیا لیکن اِس اسکیم کا فائدہ اُٹھا نے کے لیے سخت شرائط رکھ دی گئیں۔
****************************
ڈیرہ سچّا سودا کے سر براہ گُر میت رام رحیم کو آج سی بی آئی کی خصو صی عدالت سزا سنائے گی۔ اِس سلسلے میں پنجاب اور ہر یا نہ میں سخت حفا ظتی انتظا مات کیئے گئے ہیں۔
دریں اثناء ڈیرہ سچّا سودا کے عقیدتمندوں کی پُر تشدد کار وائیوں کے باعث پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ناندیڑ سے روانہ ہونے والی ناندیڑ- گنگا نگر ایکسپریس آج بھی منسوخ کر دی گئی۔
****************************
ناسک ضلع کے یولہ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں 9؍ افراد ہلاک ہو گئے۔
کل دو پہر بابھوڑ گائوں پھا ٹے کے قریب ایک کار ،جیب ،ایس ٹی بس اور مو ٹر سائیکل کے در میان ہوئے تصا دم سے یہ واقعہ پیش آ یا۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ تمام مہلو کین کا تعلق دھو لیہ ضلع سے ہے۔
****************************
عالمی بیڈ مِنٹن چیمپین شِپ کی خواتین کے سِنگلز کے مقا بلوں میں بھا رت کی پی۔وی۔ سِندھو رنر اپ قرار پائی۔
اِسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں کل شب کھیلے گئے فائنل میں جا پان کی نو جو می او کو ہا را نے پی۔وی۔سِندھو کو19-21؍ ،22-20؍ اور20-22؍سے شکست دی۔ اِن مقا بلوں میں بھارت کی ہی سائنا نہوال نے کانسے کا تمغہ حا صل کیا۔
****************************
بھارت اور سری لنکا کے ما بین کل کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کر کٹ میچ میں فتح حاصل کرکے بھارت نے رواں 5؍ میچوں کی سیریز میں3؍ صفر کی نا قابل شکست سبقت حاصل کر لی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے کل سری لنکا نے مقررہ 50؍ اووروں میں9؍ وِکٹ کے نقصان پر217؍ رن بنائے ۔ہدف کا تعا قب کر تے ہوئے شیکھر دھون 5؍ ویراٹ کوہلی3؍ اور کیدار جا دھو بغیر کوئی رن بنائے آئو ٹ ہو گئے۔ جِس کے بعد بھارت کے روہِت شر ما اور مہیندر سنگھ دھو نی نے غیر مفتوح شِرکت کرکے 4؍ وِکٹ کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کر لیا۔ روہِت شر ما نے نا قا بل شکست124؍ اور دھو نی نے غیر مفتوح67؍ رن بنائے5؍ وِکٹ لینے والے بھومرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
****************************
مراٹھواڑہ کے بیشتر اضلاع میں کل شام زور دار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد ،عثمان آ باد، بیڑ اضلاع میں اچھی بارش ہونے کی خبر ہے۔ بیڑ ضلع میں بِندو سرا ندی میں طغیا نی کے با عث شو لا پور -دھو لیہ شاہراہ پر ٹریفِک روک دیا گیا۔ ندی سے قریب واقع بستیوں کو خبر دار رہنے کا اشا رہ دیاگیا۔ ضلع کے بیل کھنڈی پاٹودا میں ایک خا تون بِندو سرا ندی میں بہہ گئی۔
اورنگ آباد شہر میں بھی کل دو پہر کے بعد زور دار بارش ہو ئی۔ عثمان آ باد ضلع میں مسلسل چو تھے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ ناسک میں موسلا دھار با رش کے با عث گنگا پور ڈیم سے گو دا وری ندی میں پا نی چھو ڑا جا رہا ہے۔ جِس کے باعث پیٹھن کا جائیکواڑی ڈیم اب تک 66؍ فیصد بھر چکا ہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment