Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍اگست .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ہر یا نہ کے ڈیرہ سچّا سودا کے سر براہ گُر میت سنگھ با با رام رحیم کو کلCBI کی خصو صی عدالت کی جانب سے ایک سادھو ی کے ساتھ عصمت دری معاملے میں قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد بھڑکے تشدّد میں مر نے والوں کی تعداد31؍ ہو گئی ہے۔ ہر یا نہ کے پنچکو لہ میں واقع CBI کی خصو صی عدالت نے کل بابا رام رحیم کو15؍ سال بعد قصور وار قرار دیا۔ سزا کا اعلان پیر کو کیا جاے گا۔ اِس فیصلے کا اعلان ہو تے ہی ڈیرہ سچّا سو دا کے حا میوں نے ہر یا نہ،پنجاب،دِلّی اور راجستھان میں جم کر ہنگامہ آ رائی کی۔ کئی مقا مات پر پُر تشدّد ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ ڈیرہ حا می مختلف مقا مات پر پولس اور حفا ظتی فورسیز سے بھِڑ گئے۔ اِس ہنگا مہ آ رائی میں ایک ہزار لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہجوم نے کئی مقا مات پر میڈیا کے لو گوں اور اُنکی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔
اِس بیچ جان و مال کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ حفا ظتی دستوں نے تشدّد میں ملوث ساڑھے پانچ سو لو گوں کو گرفتار کیا ہے اور اِن سے ہتھیار اور گو لہ با رود ضبط کیئے ہیں۔ اِس بیچ پنجاب ہر یا نہ ہائی کورٹ نے ڈیرہ سچّاسودا کی جائیدادیں فروخت کر کے عوامی جائیدا دوں کو ہوئے نقصان کی بھر پائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب اور ہر یا نہ کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے 445؍ ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ اِن میں ناندیڑ -امرتسر سچکھنڈایکسپریس اور ناندیڑ-اونا ہماچل ناندل گرام ایکسپریس شامل ہیں۔
دریں اثناء صدر جمہو ریہ جناب رامناتھ کو وِند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے تشدد کی مذمت کی ہے اور امن و اما ن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔
****************************
گنیش اُتّسو َ کی کل روایتی جوش و خروش سے شروعات ہوئی۔
گھروں میں گنیش کی مورتیاں بِٹھا نے کے بعد گنیش منڈلیوں کی جانب سے ڈھول تاشوں کے بیچ عوامی گنیش مورتیاں بِٹھائی گئیں۔ اورنگ آ باد ضلع گنیش مہا سنگھ اُتّسوَ کمیٹی کی گنیش مورتی ،رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے کے ہاتھوں بِٹھائی گئی۔ مہاسنگھ کی جانب سے 5؍ سِتمبر تک مختلف مقا بلوں کے انعقاد کے ذریعے عوامی بیداری پھیلائی جائے گی۔
جالنہ میں بھی گنیش مہا سنگھ کے دفتر کا کل افتتاع عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر ریاست کے پانی فراہمی اور جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر کے ہاتھوں گنیش کی مو رتی بِٹھائی گئی۔ پر بھنی میں بھی میونسپل کمشنر راہل ریکھا وار نے پر بھنی فیسٹیویل میں گنیش مورتی بِٹھائی۔
****************************
بھارتی ریزر و بینک نے کل مہا تما گاندھی سیریز کے200؍ اور50؍ روپیوں کے نئے کرنسی نوٹ جا ری کیئے۔
گور نر اُر جیت پٹیل کی دستخط والے یہ نوٹ RBI کی چنندہ شاخوں میںاور کچھ بینکوں میں ہی دستیاب ہونگے۔ اُرجیٹ پٹیل نے کہا کہ اِن نو ٹوں کی فراہمی میں جلد ہی اضا فہ کیا جائے گا۔ گہرے پیلے رنگ کی200؍ روپیوں کی نوٹ پر ملک کی ثقا فتی وِراثت کی علا مت سانچی کے استوپ کی تصویر ہے۔
****************************
ایوت محل ضلع میں عمر کھیڑ -حد گائوں شاہراہ پرپیَن گنگا میں ایک فور وہیلر گر جانے سے 3؍ افراد کی موت ہو گئی۔
یہ حادثہ آج صبح وِدربھ اور مراٹھواڑہ کی سر حد پر واقع مار لے گائوں میں ہوا۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب ایک ٹرک نے کار کو ٹکّر مار دی جسکے بعد وہ پَین گنگاندی میں جا گری ۔ مہلو کین میں پر بھنی کے محکمۂ وزن اور پیمائش کے افسر گیا نیشور گوٹے اُنکی اہلیہ رتنا گو ٹے اور ڈرائیور شامل ہے۔
****************************
وزیر اعظم نریندر مودی کل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے ذریعے قوم سے خطاب کرینگے۔ کل نشر ہونے والا پرو گرام اِس سلسلے کی 35؍ ویں قسط ہوگا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز صبح 11؍ بجے سے اِسے نشر کرینگے۔
****************************
ملک میں روز گار کے مواقع پید ا کر نے کے مقصد سے نیتی آ یوگ نے سا حل سمندر پر کوسٹل ایمپلائمنٹ زون قائم کرنے کی حکو مت کو تجویز پیش کی ہے۔ اپنی تجویز میں نیتی آ یوگ نے کہا ہے کہ اِن خصو صی زون میں10؍ ہزار روز گار دستیاب کر وانے والی کمپنیوں کو 3؍ سال کے لیے اور 20؍ ہزار نوکر یاں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو6؍ سال کے لیے GST میں رعا یت دی جائے۔ اِن کمپنیوں کو5؍ سال تک کار پو ریٹ ٹیکس میں چھو ٹ دینے کی بھی نیتی آ یوگ نے حکو مت سے سفا رش کی ہے۔
****************************
جین مذہب پر مُبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر شیو سینا کے رکن پاریمنٹ سنجئے رائوت کے خلاف سخت کار وائی کرنے کا مطالبہ کل بیڑ میں جین مذہب کے پیرو کاروں نے کیا ۔ اِس معاملے میں کل نائب ضلع کلکٹر کو محضر پیش کیا گیا۔ سنجے رائوت نے جمعرات کے روز ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں مبینہ طور پر جین مذہب پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔
****************************
بھارت کی بیڈ مِنٹن کھلا ڑی پی ۔وی۔ سِندّھو نے ورلڈ بیڈ مِنٹن چیمپئن شِپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
کل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں سِندھو نے چین کی سُون یو کو14-21؍ اور9-21؍ کے دو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔
دوسری جانت مر دوں کے سنگلز مقابلے میں بھارت کو ما یو سی کا سامنا کر نا پڑا کیونکہ K. Shrikant کا سفر کل ختم ہو گیا۔
سیمی فائنل مقابلے میں شریکانت 21-14؍ اور21-18؍ کے سیٹ سے ہار گئے۔

No comments:
Post a Comment