Thursday, 24 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی کا بینہ نے دیگر پسماندہ طبقات کے لیے کریمی لیئر کی حد 2؍ لاکھ روپئے بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
 کل کا بینی اجلاس کے بعد وزیر ما لیات ارون جیٹلی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے یہ اعلان کیا۔ اِس سے قبل یہ حد سا لا نہ
6؍ لاکھ روپئے تھی جسے بڑ ھا کر اب 8؍ لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی او بی سی میں شامل مختلف ذاتوں کی جماعت بندی کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کو بھی کا بینہ نے منظوری دیدی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ قو می کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی سفارشوں کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اسکے علا وہ پارلیمانی مجلس قائمہ نے بھی اِسی طرح کی سفارشات کی تھیں۔ اِس فیصلے کے باعث او بی سی میں شامل ذیلی گروپ کو بھی مرکزی حکو مت کی نو کریوں میں ریزر ویشن مل سکے گا۔
 مجوزہ کمیٹی کے سر براہ کی نامزدگی کے بعد یہ کمیٹی اندرون 12؍ ہفتے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ عوامی شعبے کی بینکوں کو یکجا کر نے کے منصو بے کو بھی کل مرکزی کا بینہ نے منظوری دیدی۔ ارون جیٹلی نے بتا یا کہ اِس خصوص میں ریزرو بینک آف اِنڈیا سے صلاح و مشورے کے بعد حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
****************************
 مرکزی حکو مت نے 200؍ روپئے کی کر نسی نوٹ عام استعمال میں لا نے سے متعلق حکم نا مہ کل جا ری کر دیا۔
 وزارت خزا نہ کی جانب سے جاری کر دہ ایک سر کا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف اِنڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش کے بعد 200؍ روپئے کی کرنسی نوٹ جا ری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
 دریں اثناء 2000؍ روپئے کی کرنسی نوٹ بند کیئے جانے کے امکان کو وزیرخزا نہ ارون جیٹلی نے یکسر مسترد کر دیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ 2000؍ کی نوٹ بند کر نے کی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
****************************
 ریاستی حکو مت نے یکم اپریل2009؁ تا31؍ مارچ2016؁ کے عر صے کے دوران حاصل کیئے گئے زر عی قرض میں
31؍ جو لائی2017؁ تک اصل رقم اور سود کی شکل میں باقی رہنے والے دیڑھ لاکھ روپئے تک کے قر ض کو قر ض معافی کا اہل قرار دیا ہے۔ کل ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں ریا ستی حکو مت کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیئے گئے فیصلوں کو کا بینہ نے منظوری دی۔
****************************
 زرعی پمپس کو فی الحال فراہم کی جا رہی بجلی کا دورانیہ8؍ گھنٹے سے بڑھا کر10؍ تا12؍ گھنٹے کر نے کے لیے متعلقہ اضلاع کے رابطہ وزراء کی ز یر قیا دت کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ریاستی حکو مت نے کیا ہے۔ ریا ست کے کچھ اضلاع میں با رش کی کمی کے با عث فیصلوں کو متوقع نقصان کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس برس چند اضلاع میں اب تک ہو ئی بارش کا تنا سب نا کا فی ہے۔ جس سے تخم ریزی کے بعد فصلیں خراب ہونے کا خد شہ ہے۔ اِس لیے کسا نوں کی جانب سے زر عی پمپس کو بجلی کی فراہمی کے دورا نیہ میں اضا فے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
****************************
 بھُکمری کے مسئلے پر قا بو پا نے کے لیے ریاست کے غیرادیواسی علاقوں کی آنگن واڑیوں میں دیہی بہبود اطفال مراکز کے قیام کا فیصلہ ریاستی کا بینہ نے کیا ۔ اِس کے بعد ریاست بھر میں30؍ ہزار سے زائد مراکز شروع کیئے جائیں گے۔ ریاست کے ادیواسی علاقوں میں پہلے ہی یہ مراکز شروع کیئے جا چکے ہیں۔
****************************
 اُتّر پردیش میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2؍ ریل حادثوں کی اخلا قی ذمہ داری وزیر ریلوے سُریش پر بھو نے قبول کر لی ہے۔ اُنھوں نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کے بعد کہا کہ وہ اِن حادثوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں وزیر موصوف نے کہا کہ اِن حادثات پر اُنھیں شدید دکھ ہوا ہے۔ اُتّر پر دیش کے اعظم گڑھ سے دہلی جانے والی کیفیت ایکسپریس کے
10؍ ڈبّے کل صبح پٹری سے اُتر جانے کے با عث حادثہ رو نماہوا تھا جبکہ گذشتہ سنیچر کو مظفر نگر میں اُتکل ایکسپریس کو پیش آئے حا دثے میں
23؍ افراد ہلاک ہو ئے تھے۔
 دریں اثناء اِن حادثات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے ریلوے بورڈ کے چیئر مین اے. کے. مِتّل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ اُن کی جگہ اشوِ نی لو ہا نی کو نامزدکیا گیا ہے۔
****************************
 شیو سینا نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی نے صرف پیسے اور جین مُنی کے دم پر میرا بھایندر میونسپل کار پو ریشن میں جیت حاصل کی ۔ اِس ضمن میں شیو سینا کی جانب سے ریاستی انتخا بی کمیشن میں شکا یت بھی درج کر وائی گئی ہے۔ پار ٹی تر جمان سنجئے رائوت نے کہا کہ اِن انتخا بات میں جین مُنی نے بی جے پی کی تشہیر کی۔
 دریں اثناء بی جے پی نے اِن الزا مات کی تر دید کر تے ہوئے کہا کہ شکست کے بعد شیو سینا کو خود احتسا بی کی ضرورت ہے۔
****************************
 مالیگائوں بم دھما کے  کے اہم ملزم کر نل پرو ہت کو ضمانت کے بعد کل نئی ممبئی کی تڑ وجہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
 2008؁ میں مالیگائوں میں ہوئے بم دھما کے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیئے جانے کے بعد پر سوںسپریم کورٹ نے اُنکی ضما نت منظور کر لی تھی۔
****************************
 بیڑ ضلع کے گیو رائی میں بھوا نی اربن کو آپریٹیو بینک کے چیف وصولی آفیسر اور سینئر منیجر آدیناتھ گھاڈگے کی رہائش گاہ پر کل علی الصبح ہوئی ڈکیتی میں مسلح ڈاکوئوں نے گھاڈ گے اور اُن کی اہلیہ کو قتل کر دیا۔
****************************
 


No comments: