Sunday, 27 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  27؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 جموں وکشمیرکے پلوامہ میںضلع پولس لائنزپرکل دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا۔جس میں8؍سیکوریٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ان میں CRPF کے 4؍اہلکاربھی شامل ہیں۔ اس حملے کے بعدشدیدجھڑپ ہوئی جس میںتین دہشت گردمارے گئے۔جیش محمداس دہشت گردتنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔صبح تک یہ جھڑپ جاری تھی۔اس حملے میںشہید ہوئے جوانوں میںستارہ ضلع کے رویندردھناوڑے بھی شامل ہے۔ وہ مرکزی ریزروپولس فورس کی 182 تکڑی میںفرائض انجام دیتاتھا۔
 اسی بیچ لاتورکے چاکورتعلقے کے فوجی رام ناتھ ہاکے کے جسدِ خاکی پرآج صبح مشنورواڑی اُن کے آبائی مقام پرآخری رسومات ادا کی جارہی ہے۔سیلی گوڑی میںاپنافرض اداکرتے ہوئے رام ناتھ کی پرسوںموت ہوگئی تھی۔
 ناندیڑضلع کے بھوکرمیںفوجی جوان نرسنگھ جلیواڑ کے جسدِخاکی پرکل بھوکرمیںسرکاری اہتمام کے ساتھ آخری رسومات اداکردی گئی۔بھارت۔ چین سرحدپرڈیوٹی انجام دیتے ہوئے پرسوں قلبی حملے کے باعث وہ چل بسے۔
****************************
 کِسانوں کی قرض معافی کے لئے ظاہرکئے گئے چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجناکے تحت اب تک 26؍لاکھ 50؍ ہزارسے زیادہ کِسانوں کی آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔رِیاست کے امدادِ باہمی وَزیرسبھاش دیشمکھ نے اس کی اطلاع دی۔وہ کل ممبئی میںمخاطب تھے۔15؍ ستمبر تک کِسان اپنی درخواستیں آن لائن بھجواسکتے ہیں۔2009 سے 2016 تک کے قرضوں کے بقایہ جات اس اسکیم کے تحت معاف کئے جائیںگے۔
****************************
 فروری مارچ 2018 میںہونے والے دسویں اوربارہویںجماعت کے نجی طلباء وطالبات کونام درج کرنے کے لئے آن لائین درخواستیں روانہ کرناضروری ہے۔
 درخواستیں پُرکرنے کے لئے 31؍اگست تک آخری تاریخ رکھی گئی ہے۔اس اندراج کے لئے آن لائین درخواستیں روانہ کرناضروری ہے۔ آف لائین درخواستیں قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات ریاستی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنے کہی ہے۔
****************************
 وزیراعظم نریندرمودی کی شروع کی گئی سنکلپ سے سدھی اس مہم کوعوامی انقلاب کی شکل دینے کی ضرورت ہے۔مرکزی مملکتی وزیربرائے دفاع سبھاش بھامرے نے یہ بات کہی۔ وہ کل نندوربارضلع کے کوکدازرعی سائنسی مرکزمیںایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
****************************
 وزیراعظم نریندرمودی آج 11؍بجے آل انڈیاریڈیوکے ـ’’من کی بات‘‘ پروگرام میںملک اوربیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ماہانہ ’’من کی بات‘‘ کایہ 35؍واں پروگرام ہوگا۔یہ آل انڈیاریڈیواوردوردرشن کے پورے نیٹ ورک سے نشرکیاجائے گا۔نشریے کے فوراً بعدآکاشوانی اس پروگرام کوتمام علاقائی زبانوںمیںنشرکرے گا۔علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام رات 8بجے دوبارہ نشرکیاجائے گا۔یہ پروگرام وزیراعظم کے دفتر،اطلاعات ونشریات کی وزارت اورڈی ڈی نیوزکے یوٹیوب چینلو ں پربھی دستیاب ہوگا۔
****************************
 چیف جسٹس جے۔ ایس کھیہرکل سبکدوش ہورہے ہیں۔ان کی جگہ جسٹس دیپک مشراملک کے 45ویں چیف جسٹس کے طورپرحلف لیں گے۔
****************************
 اسکاٹ لینڈمیںگلاسکومیںجاری عالمی بیڈمنٹن مقابلے میںبھارت کی پی وی سندھوخواتین سنگل کے آخری رائونڈمیںداخل ہوگئی ہے۔ چند ساعت قبل ہوئے سیمی فائنل میںسندھونے چین کے چین یوفئی کو21,10, 21,13  ایسے آسان سیٹس میںشکست دے کرآخری رائونڈمیںداخلہ حاصل کرلیا۔
 دریںاثناء سیمی فائنل کے دوسرے مقابلے میںجاپان کی نوجومی اوکشاراکے خلاف ہوئے مقابلے میںسائنانہوال کو21-10, 21-17, 12-21 سے شکست ہوگئی ۔اس کی وجہہ سے اب سائناکوکانسے کے تمغے پراتفاق کرناہوگا۔
****************************
 اورنگ آبادمیںمہاتماگاندھی مشن کے جرنلزم کالج میںآج ’’سنیما۔سماج اورسنسرشیپ اِس موضو ع پرایک روزہ ریاستی کانفرنس کااہتمام کیاگیا ہے۔مشہورسنیماڈائریکٹرچندرکانت کلکرنی کے ہاتھوں آج صبح دس بجے اس کانفرنس کاافتتاح عمل میںآئے گا۔
****************************
 پربھنی شہراورنواحی علاقوں میںہورہی بارش کی وجہہ سے ناندیڑضلع کے وشنوپوری ڈیم میںگنجائش سے زیادہ پانی کاذخیرہ ہوگیاہے۔ اس لئے ڈیم کاایک دروازہ کل کھولاگیا۔بارش کی وجہہ سے گوداوری ندی میںپانی آنے کاسلسلہ جاری ہونے کی وجہہ سے ڈیم کادروازہ دوسری مرتبہ کھولا گیاہے۔اس بیچ ناندیڑشہراوراس کے نواحی علاقوں میںکل شب دس بجے کے بعدبہترین بارش ہوئی۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔لاتور ضلع میںکل کئی مقامات پربارش ہوئیں۔
****************************
 ناسک ضلع میںگذشتہ دویوم سے بارش نے دوبارہ زورپکڑلیاہے۔ اس کی وجہہ سے ضلع کے گنگاپورڈیم سے 520 ، ایگت پوری ڈیم سے 1100، اورپالکھیڑڈیم سے 5443، کیوبٹ فی سیکنڈرفتارسے کل صبح سے پانی آنے کاسلسلہ جاری ہے۔
****************************
 

No comments: