Friday, 25 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  25 ؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 سپریم کورٹ نے کل ایک تاریخ سازفیصلہ سناتے ہوئے رازداری کے حق کوآئین کے تحت بنیادی حق قراردیاہے۔چیف جسٹس جے ایس کھیہرکی سربراہی والی نوججوں پرمشتمل آئینی بینچ نے کہا ہے کہ رازداری کاحق دفعہ 21؍ کے تحت جینے کاحق ، ذاتی آزادی اورآئین کے پورے تیسرے حصے کالازمی جزوہے۔نوججوں نے اتفاق رائے سے عدالت عالیہ کے پہلے دوفیصلوں کوکالعدم قراردیاجن میںکہاگیاتھا کہ رازداری کے حق کو آئین کے تحت تحفظ حاصل نہیںہے۔کئی درخواست گزاروں نے اس بنیادپرآدھاراسکیم کے جوازکوچیلنج کیاتھا کہ اس سے رازداری کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔عدالت عالیہ نے ذاتی معلومات کے عوامی سطح پرناجائز استعمال کے امکان پربھی تشویش کااظہارکیا۔اس سوال کے بارے میں، کہ آیاآدھارسے رازداری کے حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، ایک پانچ رکنی بینچ فیصلہ سنائے گی جو2015ء سے ان عذرداریوں پرسماعت کررہی ہے۔قانون کے وزیر روی شنکرپرسادنے اس فیصلے کوایک تاریخی فیصلہ قراردیتے ہوئے ستائش کی ہے۔وہ کل سہ پہرنئی دلی میںمیڈیا سے خطاب کررہے تھے۔
****************************
 وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ کسانوں کی خوشحالی ملک کی ترقی کے لئے لازمی ہے۔پونہ میںبھارتیہ ایگروانڈسٹریزفائونڈیشن کی گولڈن جوبلی تقریبات سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ملک کے اَنّ داتائوںکوپریشانیوںسے آزادہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںسبزاورسفید انقلاب آچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ماہی گیروںکے لئے نیلاانقلاب اورشہدکی مزیدپیداوارکے لئے میٹھا انقلاب لایاجائے۔خواتین کوبااختیاربنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کے اپنی مددآپ کرنے والے گروپوں کوتحقیق اور مویشیوں کے علاج ومعالجے کی معیاری تربیت ملنی چاہئے کیونکہ اس سے مویشی پالن کوفائدہ ہوگا۔
****************************
 دوسوروپئے کے نوٹ آج سے جاری کئے جارہے ہیں۔اس کی اطلاع ریزروبینک آف انڈیا کے ذرائع نے دی۔کرنسی تبدیلی کے بعدپیداہوئی نوٹوں کی کمی کوپُرکرنے میںاس سے مدد حاصل ہوگی۔دوسوروپیوں کے تقریباً 50؍کروڑروپئے بازارمیںلانے کی اطلاع ذرائع نے دی۔
****************************
 چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجنا کے تحت کِسانوں کے قرض معافی کی درخواستیں پرکرنے کی کاروائی ’’مشن موڈ‘‘ پرکی جائے۔ ایسے احکام وَذیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کودئیے۔وزیراعلیٰ نے کل ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس اورضلع پریشدوں کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرس نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیااورکہاکہ درخواستیں بھرنے کے لئے بائیومیٹرک مشنری مناسب طریقے سے کام کررہی ہے یانہیں اس کاخیال رکھاجائے۔
****************************
  گنیش اُتسوکاآج سے آغازہورہاہے۔صبح گھرگھرمیںگنیش کی مورتیاں بیٹھاکردوپہرکوعوامی گنیش منڈلوں میں گنیش کی مورتیاں بیٹھائی جائے گی۔اس سال اننت چتوردشی پانچ ستمبر کوہونے کی وجہہ سے گنیش اُتسودس یوم کے بجائے بارہ یوم کامنایاجارہاہے۔
****************************

 بھارت اورسری لنکاکے درمیان جاری ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز میںکل دوسرے مقابلے میںبھارت نے تین وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی۔پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سری لنکانے 236؍ رنزبنائے۔تاہم بارش کی وجہہ سے کھیل میں رخنہ اندازی ہونے سے بھارت کو47 اوورس میں231؍ رنزبنانے کانشانہ دیاگیا۔مہیندرسنگھ دھونی کے غیرمفتوح 45رنزاوربھونیشورکے غیرمفتوح 53 رنزکی بنیادپربھارت نے 45 ویں اوورمیںکامیابی حاصل کرلی۔
****************************
 لاتورضلع کے 262؍ بوگس فریق کے سلسلے میںحکومت کوچھ کروڑ58؍ لاکھ 97؍ہزارنوسوروپیوںکادھوکادینے کی پاداش میںلاتور ضلع پریشد کے اُس وقت کے ایجوکیشن آفیسرویلاس جوشی سمیت 18؍افسران ،ملازمین ، منتظمین ادارہ اورصدرمدرسین سمیت 315؍افرادکے خلاف کل جرم داخل کئے گئے۔
 2010-11 سے 2012-13 کے درمیان ویلاس جوشی نے ضلع میں99؍نجی پرائمری اسکولوںمیں262؍فریق کوحکومت کے اُصولوں کے خلاف منظوری دی تھی۔ان 99؍ اسکولوں میںاُردومیڈیم کے گیارہ اورمراٹھی میڈیم کے 88؍ اسکولس شامل ہیں۔ اس کے بعد ان اسکولوںمیں369 اساتذہ کا تقرر کیاگیاتھا۔
****************************
 

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 14 August 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्र...