Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اپوزیشن جماعتوں پر تعداد کی طاقت کے زور پر ایک طرفہ کام کاج چلانے کا الزام لگاتے ہوئے برسرِ اقتدار جماعتوں نے کل ریاستی قانون ساز کونسل کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ریاستی اسمبلی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب برسرِ اقتدار جماعتوں نے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا ہو۔ برسرِ اقتدار جماعتوں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کا الزام تھا کہ ایوان میں ایک بھی موضوع قانون کے مطابق پیش نہیں کیا جارہا ۔ ہفتے بھر میں ایک بھی بل منظور نہیں کیا گیا۔ ان جماعتوں نے اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اکثریت کے دَم پر من مانی پر اُتر آئی ہیں اور یہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ضابطۂ اخلاق تیارہونے تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔ اسمبلی اُمور کے وزیر گریش باپٹ نے بھی حزبِ اختلاف جماعتوں پر تنقید کی۔ اس بیچ اپوزیشن کی جانب سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے حزبِ اختلاف رہنما دھننجے منڈے نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعتوں کے پاس اپوزیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کوئی جواب نہیں ہیں اسی لیے انہیں تاریخ میں پہلی بار ایوان سے راہِ فرار اختیار کرنی پڑرہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی ریزرو بینک نے ریپو شرح میں 0.25% کی کٹوتی کی ہے۔ RBI گورنر اُرجت پٹیل کی صدارت والی چھ رُکنی کمیٹی نے کل اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے بعد ریپو شرح 6.25% سے گھٹ کر 6% ہوگئی ہے۔ یہ گذشتہ چھ سالوں کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ریپو شرح میں ہوئی اس کٹوتی کے بعد گھر قرض کے سستے ہونے کی اُمید ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم کے دوران کل شہر کی پانچ مذہبی عبادت گاہوں کو ہٹایا گیا۔ پیٹھن راستے پر واقع ماں۔ باپ درگاہ‘ ایکناتھ نگر کے لکشمی ماتا مندر‘ مہو نگر میں واقع جل مندر اور بودھ وِہار اور اُدئے کالونی بھوئی واڑہ کے تلجا بھوانی مندر کو کارپوریشن کے دستے نے راستے سے ہٹادیا۔ اس کاروائی کی شروعات میں شہریوں نے کارپوریشن عملے کی مخالفت کی جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ تاہم عملے نے مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پانچ شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ انعام سے نوازے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بی اے چوپڑے کی صدارت میں کل منعقدہ مینجمنٹ کائونسل کے اجلاس میں اس سے متعلق قرارداد منظور کی گئی۔ انعام سے نوازی جانے والی شخصیات میں سابق سول سرونٹ بھجنگ رائو کلکرنی‘ MIT کے بانی ڈاکٹر وشوناتھ کراڑ‘ سابق جج جسٹس سی۔ ایل تُھول‘ معروف صحافی مرلی دھر شنگوٹے‘ اور National Accreditation Committe یعنی NAC کے صلاح کار ڈاکٹر جگناتھ پاٹل شامل ہیں۔ 23/ اگست کو یونیورسٹی کے یومِ تاسیس پر ان افراد کو انعامات سے نوازا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت نے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے مقتول رہنما کامریڈ گووند پانسرے کے قاتلوں کا سراغ دینے والوں کے لیے دس لاکھ روپئوں کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
کولہا پور رینج کے IG‘ وشواس نانگرے پاٹل نے کل خبر رساں ادارے PTIکو یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ ونئے پوار اور سارنگ اکولکر دونوں سناتن سنستھا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ پانسرے قتل معاملے کے کلیدی ملزم ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ توہم پرستی مخالف تنظیم کے بانی ڈاکٹر نریندر دابھولکر قتل معاملے میں بھی ان دونوںکی جانچ کی جارہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تعلیم کے ریاستی وزیر ونود تائوڑے نے کہا ہے کہ اسکولوں کے تعلیمی نصاب تیار کرنے کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے کہ نصاب میں کسی کی بدنامی نہ ہو۔
قانون ساز اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں تائوڑے نے کہا کہ اسکولوں میں تاریخ کے نصاب میں حقیقتاً پیش آئے واقعات شامل کیے جاتے ہیں تاہم اس سے کسی کو اعتراض نہ ہو اس جانب توجہ دینے کی انھوں نے متعلقین کو ہدایت جاری کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلعے کی مانوت تحصیل کے افسران اور ملازمین اجتماعی رُخصت پر چلے گئے ہیں۔ اُن کا الزام ہے کہ مانوت کے تحصیلدار بالاجی شیوالے افسران اور ملازمین کے ساتھ غیر مہذب زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ تحصیلدار شیوالے کا تبادلہ کردیا جائے۔ پربھنی ضلع کلکٹر کو پیش کردہ محضر میں افسران اور ملازمین نے انتباہ دیا ہیکہ جب تک تحصیلدار کا تبادلہ نہیں کردیاجاتا تب تک اُن کا احتجاج جاری رہے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتور۔ ممبئی ایکسپریس ٹرین کو پہلے ہی کی طرح جاری رکھنے اور اس ٹرین کو بیدر تک چلانے کے فیصلے کو منسوخ کروانے کے مطالبے پر کل ریلوے بچائو ایکشن کمیٹی کی جانب سے منائے گئے لاتور تعلیمی بند کا ملا جلا اثر دیکھا گیا۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ پولس نے کالجوں کو بند کروانے کی کوشش کررہے کمیٹی کے کارکنوں کو حراست میں لیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج سے کولمبو میں دوسرا کرکٹ ٹسٹ مقابلہ کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد بھارت نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صحت اور خاندانی بہبود کے ریاستی وزیر ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہا کہ حکومت ناندیڑ ضلعے میں ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ناندیڑ میں ان امراض میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے بارے میں کل قانون ساز اسمبلی رُکن امیتا چوہان نے سوال پوچھا تھا جس کے جواب میں ساونت نے یہ اطلاع دی۔

No comments:
Post a Comment