Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
نائب صدرِ جمہوریہ کے عہدے کے لیے آج رائے دہی عمل میں آئیگی۔ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ میں رائے دہی ہوگی اور اس کے بعد ووٹوں کی گنتی عمل میں آئیگی اور شام سات بجے تک انتخاب کا نتیجہ متوقع ہے۔ قومی جمہوری اتحاد کے اُمیدوار ایم وینکیا نائیڈو اور حزبِ اختلاف کے اُمیدوار گوپال کرشن گاندھی کے مابین اس عہدے کے لیے مقابلہ ہوگا۔ موجودہ نائب صدرِ جمہوریہ محمد حامد انصاری کی مدت آئندہ 10/ اگست کو مکمل ہورہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سرکاری ملازمتوں میں عہدوں پر ترقی کے لیے 33/ فیصد ریزرویشن کو ممبئی عدالت ِ عالیہ نے کالعدم قرار دیا ہے۔ کل اس خصوص میں سماعت کے دوران عدالت نے عہدوں پر ترقی کے لیے موجود ریزرویشن کے طریقۂ کار کو منسوخ کردیا اور اس سلسلے میں ضروری ترامیم اندرون بارہ ہفتے مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ دریں اثناء اسی عدالت کے فیصلے کے باعث سرکاری ملازمتوں میں گذشتہ تیرہ برسوں سے درجِ فہرست ذاتوں‘ قبائل اور خصوصی پسماندہ طبقات کو دی گئی ترقیوں کو بھی کالعدم سمجھا جائے گا۔ سن 2001ء میں اس وقت کی حکومت نے عہدوں پر ترقی سے متعلق قانون وضع کرکے 2004ء میں اس قانون پر عمل درآمد کا آغاز کیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حزبِ اختلاف کی جانب سے تعمیراتِ عامّہ کے وزیر پرکاش مہتا کے استعفے کے پُرزور مطالبے کے باعث کل اسمبلی کا کام کاج بری طرح متاثر ہوا۔ قانون ساز اسمبلی میں اس مسئلے پر ہنگامہ آرائی کے سبب کام کاج ابتداء میں 15/ منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا۔ حزبِ اختلاف نے مطالبہ کیا کہ پرکاش مہتا کے خلاف متعدد الزامات سامنے آرہے ہیں اس لیے ان کے خلاف بھی ایکناتھ کھڑسے اور موپلوار کی طرح کاروائی کی جائے۔ تاہم اس معاملے پر مباحثے کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسپیکر نے وقفۂ سوالات کا اعلان کیا جس کے بعد حزبِ اختلاف نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
قانون ساز کونسل میںبھی اس موضوع پر 9/ بار کام کاج ملتوی کیا گیا۔ حزبِ اختلاف کے قائد دھننجے مونڈھے نے کہا کہ مہتا کے استعفے کے بغیر ایوان کی کاروائی چلنے نہیں دی جائیگی۔ قائد ایوان اور وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اس خصوص میں وزیرِ اعلیٰ منگل کو بیان دیں گے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حزبِ اختلاف ایوان کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
دریں اثناء وزیر برائے تعمیراتِ عامّہ پرکاش مہتا نے کہا ہے کہ اس مسئلے پر وزیرِ اعلیٰ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ان کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔ کل ودھان بھون کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ان سے کوئی وضاحت طلب نہیں کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست اور معاشرت شرد پوار کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ شرد پوار اور گنپت رائو دیشمکھ کے پارلیمانی سیاست کے عمل کو 50/ برس مکمل ہونے کے سلسلے میں کل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں استقبالیہ قرارداد پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سماجی انصاف۔ دیہی ترقی۔ کھیل کود اور دیگر میدانوں میں شرد پوار نے گرانقدر کارکردگی پیش کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب دیشمکھ مہاراشٹر کا مکمل احاطہ کرنے والے چلتی پھرتی یونیورسٹی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے کہا ہے کہ پرائمری ٹیچرز کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت اور فنّی صلاحیت مقرر کردی گئی ہے اور اسی کی ذیل میں اساتذہ کی اہلیتی جانچ کے لیے ٹی ای ٹی کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ کل اسمبلی میں اپنے بیان میں وزیرِ موصوف نے کہا کہ اساتذہ کے لیے ڈی ایڈ اور بی ایڈ تعلیمی قابلیت ہے جبکہ ٹی ای ٹی ان کے عہدے کے لیے اہلیت کی جانچ ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی حق کے قانون کے تحت یہ جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر اشوک چوہان نے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر کیے گئے حملے کو جمہوریت کے لیے سیاہ داغ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عقب سے کیے گئے اس حملے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ گجرات کے بناس کانٹھا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گئے راہل گاندھی کی گاڑی پر کل سنگ باری کی گئی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اب اموات کے اندراج کے لیے بھی آدھار کارڈ لازمی ہوگا۔ وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق یکم اکتوبر 2017ء سے یہ نافذ العمل ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وفات پانے والے شخص سے متعلق تمام تفصیلات کی جانچ اور اس سلسلے میں کوئی بدعنوانی سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment