Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 07 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۷؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
جاری مالی سال میں زیادہ سے زیادہ اراضی کو زیرِ کاشت لانے اور بہترین بارش ہونے کی وجہ سے 13/ کروڑ 80 / لاکھ ٹن اناج کی پیداوارہونے کا اندازہ زرعی وزارت نے ظاہر کیا ہے۔ زرعی سیکریٹری شوبھنا پٹنائیک نے کل نئی دِلّی میں صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ ملک میں اب تک 80/ فیصد خریف فصل کی تخم ریزی ہوگئی ہے۔ اس میں خاص طور پر چاول‘ دالیں‘ تلہن‘ کپاس‘ گنا اور جوٹ شامل ہیں۔ باقی ماندہ بیس فیصد علاقے میں آئندہ ماہ تک تخم ریزی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ یہ بات پٹنائیک نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایک سال میں دو لاکھ ٹن سے زیادہ توّر کی دال درآمد نہیں کرنے کی حد مرکزی حکومت نے عائد کی ہے۔ حکومت نے تور کی دال کی درآمد کو پابندی کے زمرے میں شامل کیا ۔ اس سلسلے میں حکمنامہ بیرونی تجارت ڈائریکٹر نے جاری کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت کے سبکدوش ملازمین کو اب وظیفہ (Pention) شروع کرنے کے لیے بینکوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سبکدوش ہورہے ملازمین کو بینکس کے ساتھ ساتھ انہیں سبکدوش ہوتے وقت پنشن کا حکمنامہ یعنی P.P.O. کی کاپی دی جائیگی۔ بینکس کو یہ کاپی موصول نہیں ہوئی تو ملازمین اپنے پاس کی کاپی فراہم کرکے بینک کو پنشن شروع کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے تمام محکموں کو اس ضمن میں احکام دئیے گئے ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
امرناتھ یاتریوں پر گذشتہ ماہ ہوئے دہشت گرد حملے کے سلسلے میں جموں کشمیر کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے تین افرادکو حراست میں لیا ہے۔ ان تینوں کو لشکرِ طیبہ کے چار دہشت پسندوں نے مدد کی ہے۔ یہ بات جانچ کے دوران سامنے آئی۔ اس کی اطلاع پولس انسپکٹر آف جنرل منیر خاں نے دی۔ دس جولائی کو ہوئے اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں مہاراشٹر کی دو خواتین شامل تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رکشا بندھن کا تہوار آج منایا جارہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ اور نائب صدر نے رکشا بندھن کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ یہ منفرد تہوار بہن اور بھائی کے درمیان عزم اور حوصلے کے ایک مقدس رشتے کے طور پر منایاجاتا ہے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر محمد حامد انصاری نے کہا کہ یہ تہوار بھائی اور بہن کے درمیان محبت اور لگائو کے مضبوط رشتے کی توثیق کرتا ہے اور سماج میں خواتین کو روایتی طور پر جو اعلیٰ مقام حاصل ہے اس کی یاد دلاتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
9/ اگست کو ممبئی میں نکالے جارہے مراٹھا سماج کے ریاست گیر مورچے کے مدِنظر کل ممبئی‘ تھانے‘ پونا‘ ایوت محل اور آکولہ میں عوامی بیداری گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی۔ مختلف نعرے لگاتی ہوئی اس ریلی میں بڑے پیمانے پر افراد نے شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کرکٹ میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کل جیت لی۔ اس نے کولمبو میں دوسرا میچ ایک اننگز اور 53/ رن سے جیت لیا۔ سری لنکا میں بھارت کی یہ پہلی اننگز جیت ہے۔ میزبان ٹیم نے کل صبح اپنے اسکور دو وکٹ پر 209/ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جڈیجہ نے پانچ وکٹ جبکہ روندر اشون اور ہاردک پانڈیا نے دو۔ دو وکٹ لیے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 386/ رن پر آئوٹ ہوگئی جبکہ ایک دن کا کھیل ابھی باقی تھا۔ بھارت نے 9/ وکٹ پر 622/ رن بناکر سری لنکا کو فالوآن پر مجبور کردیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹیسٹ 304/ رن سے جیتا تھا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ اس مہینے کی 12 / تاریخ سے پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کے اسپین گیند باز رویندر جڈیجہ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے کل معطل کردیا گیا۔ آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کی ان کی حالیہ خلاف ورزی کی وجہ سے 24/ مہینوں کے اندر ان کے خراب پوائنٹس کی تعداد چھ ہونے کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ جڈیجہ نے بالنگ کرتے وقت افتتاحی بلّے باز پر اس وقت گیند پھینکی تھی جب وہ کریز کے اندر تھے اور امپائر نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تیسرا قومی ہاتماگ دن آج تمام ملک میں منایا جارہا ہے۔ 7/ اگست یہ دن ہندوستانی تاریخ میں علیحدہ اہمیت کا حامل ہے۔ 1905ء میں اسی دن مہاتما گاندھی نے سودیشی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اس واقعہ کی یاد میں مرکزی حکومت نے 2015ء سے یہ دن منانے کا آغاز کیا۔ ملک کی اہم تقریب گوہاٹی میں ہورہی ہے۔
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن میں قومی ہاتماگ دن کے موقع پر خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مراٹھی پیٹھنی مرکز میں منعقد اس تقریب کا افتتاح ریاست کے کپڑا صنعت کے مملکتی وزیر ارجن کھوتکر کے ہاتھوں صبح گیارہ بجے عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر رُکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے‘ رکنِ اسمبلی سندیپان پاٹل بھومرے اور مہاراشٹر چھوٹی صنعت ترقیاتی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیواجی دَونڈ بطور مہمانِ خصوصی موجود رہیں گے۔

No comments:
Post a Comment