Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
Date - 01 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی حکومت نے پرمننٹ اکائونٹ نمبر PAN کو آدھار نمبر سے جوڑنے کے لیے دی گئی مدت میں چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ان دونوں نمبروں کو باہمی مربوط کرنے کے لیے آخری تاریخ پہلے 31/ اگست دی گئی تھی۔ جسے اب بڑھا کر 31/ دسمبر کردیا گیا ہے۔ بینک کھاتوں‘ موبائل سِم کارڈ اور رسوئی گیس کی سبسیڈی کے لیے استعمال کیا جانے والا آدھار نمبر اب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے بھی لازمی ہوگا۔ اسی لیے ان دونوں نمبروں کا باہم مربوط ہونا ضروری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں نمبر جوڑے نہ جانے کی صورت میں انکم ٹیکس جمع نہیں کیا جاسکتا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح تین سال میں سب سے کم ہوکر پانچ اعشاریہ 7/ فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں یہ چھ اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی تھی جبکہ ایک سال قبل یہ شرح 7/ اعشاریہ 9/ فیصد تھی۔ وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے GDP کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ معیشت کے لیے یہ ایک چیلنج ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرح GST کے نفاذ کے ابتدائی مراحل کے باعث کم ہوئی ۔ کل نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ میں کمی کا رجحان GST کے اثر کی وجہ سے ہواہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی کی جے جے شاہراہ پر بھینڈی بازار علاقہ میں کل صبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوجانے سے 24/ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ عمارت تقریباً سوا سو برس قدیم تھی۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 30/ افراد کو باہر نکالا جاچکا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثے میں کاہلی اور سستی برتنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو پانچ۔ پانچ لاکھ روپئے عبوری امداد دینے کا بھی انھوں نے اعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزارتِ خزانہ ے منسوخ شدہ 500/ اور ایک ہزار روپئے کے نوٹوں کو جمع کرانے کے لیے پھر ایک کائونٹر کھولنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اقتصادی اُمور کے سیکریٹری ایس سی گرگ نے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی سے قبل زیادہ تر بڑے قدر والے نوٹ زیرِ استعمال تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناسک ممبئی ریلوے ٹریک پر کسارا سے قریب دورانتو ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے بعد گذشتہ منگل سے متاثر ٹرینوں کی آمد و رفت اب بتدریج بحال ہورہی ہے۔ کل ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن سے پنچوٹی‘ گوداوری‘ راجیہ رانی اور شتابدی ایکسپریس ممبئی کے لیے روانہ ہوئیں۔ تاہم ممبئی کی جانب سے آنے والی ٹرینیں ناسک کی سمت چار گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دریں اثناء جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ممبئی۔ ناگپور‘ نندی گرام ایکسپریس اور ممبئی ۔ ناندیڑ تپوون ایکسپریس آج اور کل منسوخ کردی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناسک اور احمد نگر اضلاع سے گوداوری میں اچانک پانی چھوڑے جانے کے باعث پیٹھن کے جائیکواڑی آبی منصوبے میں پانی کا ذخیرہ 77/ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ کل شب جائیکواڑی میں 51/ ہزار 700/ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی جمع ہورہا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع میں بِندوسرا پُل پر سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔ بیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا اور اس خصوص میں عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے مابین رواں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں کل بھارت نے سری لنکا کو 168/ رنوں سے شکست دیدی۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو 376/ رنوں کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 207/ رن ہی بناسکی۔ وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سیریز کے تمام ہی میچ جیت کر بھارت صفر۔ 4/ کی سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ پانچواں اور آخری میچ اتوارکو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عالمی بیٹ منٹن چمپئن شپ میں نقرئی اور کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی پی وی سندھو اور سائنا نہوال کا کل مرکزی وزیرِ کھیل وجئے گوئل کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو وزیرِ موصوف کے ہاتھوں سپاسنامے دئیے گئے ۔

No comments:
Post a Comment