Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سپریم کورٹ نے سیاستدانوں سے وابستہ فوجداری معاملات سے نمٹنے اور تیزی کے ساتھ فیصلے کرنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کیے جانے کی وکالت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کا قدم ملک کے مفاد میں ہوگا۔
مختلف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت ِ عالیہ نے مرکزی سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھ ہفتے کے اندر اندر اس بارے میں ایک اسکیم اس کے سامنے پیش کرے۔
سپریم کورٹ نے مرکز کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی سے وابستہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ فوجداری کیسوں کے بارے میں تفصیلات پیش کرے جیسا کہ سیاستدانوں نے 2014 ء کے عام انتخابات کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرتے وقت اعلان کیا تھا۔
جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس نوین سنہا پر مشتمل ایک بینچ نے 2014ء سے اب تک کے سیاستدانوں کے خلاف درج کیے گئے فوجداری معاملات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور یہ بھی جانکاری دینے کو کہا ہے کہ ان میں سے کتنے نمٹائے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پینے کے پانی کا منصوبہ بند طریقہ سے استعمال کرنے سمیت آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ریاست کے شہری علاقوں میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی اسکیم کو کل ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ فی الحال جملہ صرف 10/سے 30/ فیصد استعمال شدہ ضائع ہونے والا پانی دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔ نئی اسکیم کے لحاظ سے ریاست کے شہری علاقوں میں تیار ہونے والے استعمال شدہ پانی پر Process کرکے اس کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی ذمہ داری متعلقہ مقامی خود مختار اداروں کی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آنگن میں مرغی پالن کو فروغ دینے کے لیے ریاست کے 302/ تعلقوں میں عوامی۔ نجی شراکت کی بنیاد پر مرغی پالن ترقیاتی گروپ قائم کرنے کو کل کی کابینی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو پچاس فیصد یعنی پانچ لاکھ 13/ ہزار 750/ روپئے فنڈ حاصل ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے زرعی پمپ بقایہ جات کسانوں کے برقی بل ادا کرنے کی مدت میں حکومت نے اضافہ کردیا ہے۔ گذشتہ 30/ اکتوبر کو ظاہر کیے گئے وزیرِ اعلیٰ زرعی سنجیونی اسکیم کے تحت کسانوں کو سات نومبر تک بقایہ جات کا پہلا ہفتہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم اب کسان 15/ نومبر تک یہ رقم ادا کرسکتے ہیں۔ 15/ نومبر تک کسانوں کے برقی کنکشن منقطع نہیں کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گھریلو استعمال کے غیر سبسیڈی گیس سلینڈر کے نرخ میں 93/ روپئوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سبسیڈی والے گیس سلینڈر کی قیمت میں ساڑھے چار روپیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کل سے یہ نئے نرخ عائد کردئیے گئے۔
<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریلوے کے نئے نظام الاوقات پر کل سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ اس نئے نظام الاوقات کے لحاظ سے کئی ریلوے گاڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی۔ سفر کے وقت میں تخفیف کی گئی ہے۔ ریلوے کے جنوب وسطی ڈویژن کے اوقات میں جن ریلوے گاڑیو ں کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں ان میں ناندیڑ۔ سنبھل پور‘ ناندیڑ۔ وشاکھا پٹنم‘ پرلی۔ آکولہ، پرلی۔ عادل آباد‘ حیدرآباد۔ اجمیر‘ ناندیڑ۔ بنگلورو‘ اوکھا۔ رامیشورم‘ شرڈی۔ سکندرآباد‘ پونا۔ حیدرآباد‘ بیکانیر۔ سکندر آباد‘ ناگپور۔ ممبئی نندی گرام ایکسپریس وغیرہ ریلوے گاڑیاں شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ۔ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر کانگریس کی شیلا بھورے اور ڈپٹی میئر کے عہدے پر کانگریس ہی کے وِنئے گِرڈے پاٹل کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے 74-74/ ووٹ حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمیدواروں کو شکست دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں اُمیدواروں کو چھ۔ چھ ووٹ حاصل ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل نئی دلّی میں ہوئے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں بھارت نے 53/ رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 20/ اوورس میں تین وکٹس کے نقصان پر 202/ رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی ٹیم کے سامنے رکھا۔ تاہم مقررہ اوورس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 149/ رنز بناسکی۔
مقابلے میں 80/ رنز بنانے والے بھارت کے سلامی بلّے باز شکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

No comments:
Post a Comment