Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن کا عمل نومبر کے اواخر تک مکمل کرلیا جائیگا۔ ایسا تیقن محصول وزیر چندرکانت پاٹل نے ظاہر کیا ہے۔ ناسک ضلع کے پمپل گائوں بسونت میں شیوسینا پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ہوئے جلسۂ عام سے وہ مخاطب تھے۔ مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں حکومت کا مثبت رول ہے۔ اس ضمن میں مقرر کی گئی کمیٹی کی رپورٹ 15/ نومبر تک موصول ہوجائیگی۔ اسے جہاں تک ممکن ہو مکمل کرکے آئین کی کسوٹی پر قائم رہنے والاریزرویشن عائد کیا جائیگا۔ یہ بات پاٹل نے اس موقع پر کہی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع میں پیدا ہوئے قحط زدہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات کیے جائینگے۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دیا ہے۔ کل جالنہ ضلع کلکٹر آفس میں خشک سالی اور قانونی انتظامات کی جائزہ میٹنگ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے وہ مخاطب تھے۔ آئندہ پینے کے پانی سمیت جانوروں کے چارے کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے آج سے ہی منصوبہ سازی کرنے کی ہدایت انتظامیہ کو دی گئی ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
اس بیچ وزیرِ اعلیٰ کا لشکر ضلع کلکٹر آفس میں آنے کے بعد راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکرس نے اندر جانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ورکرس اور افسران کے درمیان تنازعہ ہوا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
کرناٹک سے قریب پیدا ہوئے کم دبائو کے پٹّے کی وجہ سے آج اور کل احمد نگر‘ ناسک اور پونا اضلاع کے چند مقامات پر بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ اسکے نتائج ستارا اور‘ اورنگ آباد اضلاع میں بھی نظر آئیں گے۔ تاہم ان دونوں اضلاع میں ہر جگہ اسی طرح بہترین بارش ہونے کا قیاس نہیں ہے۔ اس دوران باقی ماندہ وسطی مہاراشٹر‘ کوکن‘ مراٹھواڑہ اور مغربی ودربھ میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ اسی طرح درجۂ حرارت میں اضافہ ہوکر ہوا کی نمی میں کمی واقع ہوگی۔ ایسا انداز محکمۂ موسمیات کے ماہرین نے ظاہر کیا ہے۔
اسی بیچ کل احمد نگر ضلع کے چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ اسکی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
ماہ جنوری سے ریاستی سرکاری ملازمین کو ساتویں تنخواہ کمیشن کے مطابق تنخواہ نہیں ملی تو تمام ریاست میں احتجاج کرنے کا اشارہ ریاستی سرکاری سینٹرل ملازمین تنظیم کے ورکنگ صدر اویناش دونڈ نے دیا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ ملازمین بھرتی‘ پانچ یوم کا ہفتہ‘ سبکدوش ہونے کی عمر 60/ سال کی جائے‘ ان مطالبات کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ سے بات چیت کرنے کے باوجود ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے‘ اس بات پر انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
قحط زدہ حالات اور خشک سالی جیسے حالات ظاہر کیے گئے اضلاع کے طلبہ کی کالجس کی فیس معاف کردی گئی ہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیمی محکمہ نے کل یہ فیصلہ کیا۔ اس فیصلے پر فوراً عمل درآمد کرنے کے احکام اعلیٰ تعلیمی محکمے کو دئیے گئے ہیں۔ جماعت بارہویں کے بعد اعلیٰ پروفیشنل کورسیس میں داخلہ لینے والے اقلیتی سماج کے طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے سرپرستوں کی آمدنی کی حد 6/ لاکھ سے بڑھا کر 8/ لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ اقلیتی ترقیاتی محکمہ نے کل لیا۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز آج کولکتہ میں شروع ہورہی ہے۔ شام چھ بجے سے پہلے مقابلے کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل ہوئے دو ٹسٹ اور پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سیریز میں کامیابی حاصل کرکے مکمل فتح حاصل کرنے کی کوشش بھارتی ٹیم کریگی۔ تاہم بھارت کے دورے کو آخر میں کامیاب کرکے خوشی حاصل کرنے کی کوشش ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے سڈکو فلائی اوور بریج کے نیچے ٹووہیلر سوار خاتون کو بس نے ٹکر دینے کی وجہ سے خاتون جائے حادثے پر ہلاک ہوگئی۔ کل دوپہر کو یہ حادثہ پیش آیا۔ کامگار چوک کی جانب جاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔
***** ***** *****
سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال یعنی گھاٹی 7/ نومبر کو لکشمی پوجن کی سرکاری تعطیل کے باعث بند رہیگا۔ تاہم 8/ نومبر کو اسپتال جاری رہیگا۔ اس کی اطلاع میڈیکل ڈین نے دی۔

No comments:
Post a Comment