Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵ ؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر ِ آ یوش شری پاد نائک نے کہا ہے کہ ملک میں آیور وید کو فروغ دینے کے لیے جدید تیکنا لو جی کے استعمال کی ضرورت ہے۔
وہ کل نئی دہلی میں Enterprenureship and Business Developmentکے موضوع پر منعقدہ 2؍ روزہ قو می سیمینار کا افتتاح کر نے کے بعد مخاطب تھے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ آ یور وید کی تجا رت کو فروغ دینے کی غرض سے حکو مت نے گذشتہ چار بر سوں میں کئی اقدا مات کیئے ہیں اور ملک میں 20؍ لاکھ آ یور ویدِک ادویات دستیاب ہے۔نائک نے مزید کہا کہ آ یور وید کے شعبے میں نئے صنعت کاروں کو جدید تیکنا لو جی کے استعمال کی تر غیب دینے اور عالمی سطح پر آ یور وید کے لیے مواقعے فراہم کر نے کی غرض سے اِس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مالی بد عنوا نیوں پر قا بو پا نے کی غرض سے بھارتیہ ریزرو بینک نے آڈِٹ شدہ ریکارڈ کو بر قرار رکھنے کے لیے
عوامی کریڈِٹ رجِسٹریشن شروع کیئے ہیں۔اِس کے تحت جان بوجھ کر قرض ادا نہ کر نے والوں کے نام اور عدالتوں میں زیر التواء معاملات کا اِندراج کیا جائے گا۔ریزر و بینک نے رجسٹریشن کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ایسی کمپنیوں سے دلچسپی ظا ہر کر نے والے خط طلب کیئے ہیں جن کا سالا نہ ٹرن اوور100؍ کروڑ روپئے سے زائد ہو ں۔ مذکورہ کریڈٹ ریکارڈ میںSecurities and Exchange Board of India،
کار پوریٹ امور کی وزارت،اشیاء اور خد مات ٹیکس نیٹ ورک،دیوالیہ پن اورنادہندگی سے متعلق بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی معلو مات درج کی جائے گی۔
***** ***** *****
بحریہ کے وائس ایڈمیرل منوہر پر لہاد اور ایم پی آوٹی کا کل ستارہ ضلعے کے وِنچور نی میں انتقال ہو گیا ۔وہ 91؍ برس کے تھے۔
1971؍ میں بنگلہ دیش کی جنگ میں بہترین کار کر دگی انجام دینے کے عوض اُنھیں ویر چکر سے سر فرا ز کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
سر حدی حفا ظتی دستے کے ایک جوان شیخ ریاض الدین کو پاکستانی اِنٹیلیجنس ایجنسی ISI کے لیے جا سو سی کرنے کے الزام میںگرفتار کیا گیا ہے۔ پولس کو شکا یت کی گئی تھی کہ پنجاب میں فیروز پورکے ممدوٹ پولس اسٹیشن میں BSFکی29؍ ویں بٹالین میں آپریٹر کی خد مات انجام دینے والا جوان شیخ ریاض الدین ISI کو خفیہ معلو مات فراہم کر تا ہے جس پر کار وائی کر تے ہوئے پولس نے اُسے گرفتار کر لیا۔
***** ***** *****
محکمے توانائی کے پرنسپل سیکریٹری اِروِند سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کے کسانوں کو 25؍ ہزار شمسی پمپ فراہم کر نے کے لیے ریاستی حکو مت صنعتی اور تجا رتی گاہکوں سے فی یو نِٹ 10؍ پیسے اضا فی سرچارج وصول کرے گی۔وہ کل ایک خبر رساں اِدرے سے مخا طب تھے۔
اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست کے کسا نوں میں2021؍ تک تین مر حلوں میں ایک لاکھ شمسی پمپ تقسیم کیئے جا ئیں گے۔اِروِند سنگھ نے بتا یا کہ اِس اسکیم کے لیے تقریباً 825؍کروڑ روپئے خرچ ہوں گے اور اِسکے لیے آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہوں نے کے سبب اضافی سرچارج وصول کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریلوے حفاظتی دستےRPF نے ای ٹِکٹوں کی دلا لی کر نے والوں کے خلاف چھا پے مار نے کی مہم شروع کی ہے۔اِس سلسلے میں کل ملک کے تقریبا ً 100؍ سے زیادہ شہروں میں چھا پے ما رے گئے۔RPFکی جانب سے جمعے کو کی گئی کار وائی میں185؍ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اور تقریبا36؍لاکھ روپئے ما لیت کے1900؍ ای- ٹِکٹ ضبط کیئے گئے۔اب تک891؍ ایجنٹوں کوگرفتار کیاجا چکا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میںمنعقدہ تیسرا بین الاقوا می بدھسٹ فیسٹیول کل اختتام پذیر ہوا۔اِس موقعے پر مرکزی مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے بھی موجود تھے۔اپنی تقریر میں اُنھوں نے کہا کہ مذہب یکجہتی کا پیغام دیتا ہے نا کہ اختلافات کا۔اِس فیسٹیول میں سماجی فلاح و بہبود کے مملکتی وزیر راجکمار بڈو لے اوربقائے مو یشیان کے وزیر ار جن کھوتکرسمیت کئی مذہبی رہنما اور کار کنان نے شر کت کی۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے سو یا بین کی بر آمداتی پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔اور چین ،امریکہ، بنگلہ دیش اور ایرن کے ساتھ بر آمداتی معاہدے پر دستخط کیئے ہیں۔اِسکے سبب بین الاقوامی بازار میں سو یا بین کی قدر میں اضا فہ ہو نے کی امید ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے ما بین کھیلی جا رہی T-20؍ کر کٹ سیریز کا پہلا مقابلہ بھارت نے 5؍ وکٹ سے جیت لیا ہے۔
کل کھیلے گئے اِس مقابلے میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم نے مقررہ اووروں میں 8؍ وکٹ کے نقصان پر109؍ رن بنائے ۔ جوابی بلّے بازی میں دِنیش کار تِک کے نا قا بل شِکست31؍ رن اور کُنال پنڈیا کے نا قا بل ِشِکست 21؍ رنوں کی بدو لت بھارت نے
18؍ ویں اوور میں جیت حاصل کر لی۔4؍ اوور میں 13؍ رن دے کر 3؍ وِکٹ لینے والے کُلدیپ یا دو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز کا دوسرا مقابلہ کل لکھنوں میں کھیلا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment