Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 15 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۵ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 15 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۵ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
سپریم کورٹ نے ٹیلیکام کمپنیوں کے خلاف چل رہے تو ہین ِ عدالت مقد مے میں کمپنیوں سے پو چھا ہے کہ اُ ن کے خلاف کار وائی کیوں نہ کی جائے۔ ٹیلیکام کمپنیوں کی جانب سے ایک لاکھ47؍ہزار کروڑ روپیوں کی بقایہ رقم ادا کر نے سے متعلق عدالت نے احکا مات جاری کیے تھے جس پر عمل نہ کر نے پر عدالت نے کل متعلقہ افسران پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ٹیلیکام کمپنیوں کے ڈائریکٹرس کو سترہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کو بھی کہا ہے۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے دِلّی کے نِر بھیا اجتما عی جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے قصور وار وِنئے شر ما کی اُس عرصی کو ٹھکرا دیا جس میں اُس کی رحم کی در خواست کو صدرِ جمہوریہ کی جانب سے نا منظور کیے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ وِنئے شر ما نے اپنی در خواست میں کہا تھا کہ اُس کی رحم کی در خواست پر نا پسندید گی کی بنیاد پر غور کیا گیا ہے۔ اِس معا ملے کے چاروں قصور واروں میں سے اب صرف ایک ملزم پَون گُپتا کے پاس ہی رحم کی در خواست پیش کرنے کا متبادل باقی ہے۔
***** ***** *****
یلغار پریشد معاملے کی سماعت کر رہی پو نے کی عدالت نے کل اِس معاملے کو قومی تفتیشی ایجنسی ‘ NIA کو منتقل کر نے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل سیشن جج‘ جسٹس ایس آر ناوَندَر نے یہ حکم جاری کیا۔
اِس بیچ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے الزام لگا یا کہ بھیما کو رے گائوں معاملے کی تفتیش کے دوران محکمۂ داخلہ کے افسران کا رویہ قابلِ اعتراض تھا اور اِس کی جانچ کے لیے ریاستی حکو مت اقدامات کر رہی تھی جس پر مرکزی حکو مت نے یہ معاملہ ریاستی حکومت سے واپس لے کر NIA کے حوالے کر دیا۔شرد پوار نے کل کو لہا پور میں اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ پوار نے مزید کہا کہ محکمۂ داخلہ کے افسران کے خلاف موصول ہوئی شکا یتوں پر ریاستی حکو مت نے صبح میٹنگ میں غور کیا اور شام کو ہی مرکزی حکومت نے یہ معاملہ ریاستی حکومت سے واپس لے لیا۔ پوار نے اِسے ریاست کے حقوق سلب کر ناقرار دیا۔
***** ***** *****
کمیو نِسٹ پارٹی آف اِنڈیا‘ CPI کی جانب سے مرکزی بجٹ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ CPI رہنما وُرندا کر تا نے کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ کرات نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی معیشت میں بحران کوبڑھا وا دے گا اور حکو مت اِس کے ذریعے Privatisation کی پالیسی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ مردم شماری کے قومی رجسٹر NPR پر اظہار خیال کر تے ہوئے کرات نے کہا کہ ملک کو NPR کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مرکزی وزیر ِداخلہ امِت شاہ پر نفرت کی سیاست کر نے کا الزام لگا تے ہوئے وُرندا کرات نے کہا کہ ہوم منسٹر بھارت کے ہیٹ مِنسٹر بن گئے ہیں۔
***** ***** *****
اِس بیچ وُرندا کرات نے کل اورنگ آباد کے دیو گری کالج میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے بھی خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مذہب‘ ذات پات اور روایات کو ہتھیار بنا کر عورتوں کو ہمیشہ اُن کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ وُرندا کرات کا کہنا تھا کہ مر دوں کی بر تری والے سماج میں اپنے حق کے لیے آ واز اُٹھا نے سے ہی عورتیں با اختیار ہو سکتی ہیں۔
***** ***** *****
اسپتالوں میں وصول کی جا رہی فیس میں ہو رہے اِ ضا فے پر Insurance Regulatory & Development Authority (IRDA) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔IRDA کی رکن ٹی ایل الامیلُو نے کہا کہ اسپتال ہر سال اپنی فیس میں دس سے پندرہ فیصد کا اضا فہ کر رہے ہیں اور اُن پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
***** ***** *****
قومی کونسل برائے فروغ ِ اُردو زبان اور مولا نا آزاد کالج کے شعبۂ اُردو کے اشترا ک سے آج سے دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مولا نا آزاد کالج میں منعقدہو رہے اِس سیمینار کا عنوان ہو گا
’’مراٹھواڑہ میں اُردو شاعری : آزادی کے بعد‘‘BCUD کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ارتکاز افضل صبح ساڑھے دس بجے افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ بامبے ہائی کورٹ کے سابق جج‘ جسٹِس نریندر چپلگائونکر مہمانِ خصو صی ہوں گے۔ آج اور کل چلنے والے اِس قومی سیمینار میں مختلف مقالہ نگار اپنے مقالے پیش کریں گے۔
***** ***** *****
رسوئی گیس کی قیمت میں کئے گئے اِضا فے کے خلاف ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں کل گیس سلینڈر کا علامتی جنازہ نکال کراحتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکو مت نے پر دھان منتری اُجولا یو جنا کے تحت خواتین کو مفت گیس کنیکشن تو دیدیے لیکن ساتھ ہی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضا فہ بھی کر دیا۔
***** ***** *****
کشمیر کے پُلوا مہ میں ـCRPF کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو کل ایک سال مکمل ہوا گیا۔ اِس موقعے پر حملے میں جان گنوا نے والے فو جیوں کو ہر جگہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ہنگولی شہر کے گاندھی چو ک میں معزز شہریوں ‘ نو جوانوں‘ تاجروں اور سما جی خدمتگاروں نے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
توانائی کا ذخیرہ کرنے والے آلات پر مبنی پروگرام’’ Energy Conclave 2020 ‘‘ کاآج گورنمنٹ اِنجینئرنگ کالج میں صبح سارڑھے نو بجے افتتاح ہو گا۔معروف صنعتکار رام بھوگلے تقریب کا افتتاح کریں گے۔Energy Conclave کا مقصد غیر روایتی تونائی کا ذخیرہ کرنے والے آلات کے بارے میں حاضرین کو واقف کر وانا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا MNS کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی نے صرف اپنا جھنڈا بدلا ہے‘ موقف نہیں۔ راج ٹھا کرے کل اورنگ آ باد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر ر ہے تھے۔ ٹھا کرے نے کل MNS کے عہدیداروں اور ضلع صدور سے ملا قات کی اور اور نگ آباد میونسپل کار پوریشن کے انتخابات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment