Friday, 7 February 2020

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 07 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۷  ؍  فروری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ شہر یت تر میمی قانون ملک کے مفاد میں ہے۔وہ کل ایوانِ زیریں میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِندکے خطبے پر شکریہ کی تجویز پر مباحثے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔  اُنھوں نے حزب اختلاف سے اپیل کی کہ وہ اِس قانون کے حوالے سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ذمہ دار حزب اختلاف کا کر دار ادا کرنے کی بجا ئی کانگریس پارٹی غلط راہ پر چل رہی ہے ۔اپنے خطاب میں مودی نے شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت میں جاری احتجاج ‘  مظاہرین کوکانگریس پارٹی  اور دیگر مخالفین کی حمایت‘ وغیرہ معاملات پر بھی اظہار خیال کیا۔اِس کے علاوہ اُنھوں نے حکو مت کی جانب سے چلائی جا رہی اسٹارٹ اپ‘ پر دھان منتری فصل بیمہ اسکیم‘ اشیاء و خدمات ٹیکس‘  اور  صاف بھارت مِشن  وغیرہ اسکیمات سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی۔
 دوسری جانب ایوانِ بالا میں اظہار خیال کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی تو کانگریس پارٹی کی جانب سے NPR کی مخالفت کی جا رہی ہے جب کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکو مت کی دوسری معیاد میں NPR کا کام شروع ہو چکا تھا۔   اُنھوں نے بتا یا کہ2014؁ء  میںاُن کی حکو مت قائم ہو نے سے قبل کروڑو ںشہر یان کی معلو مات بہ معہ تصا ویر اپ ڈیٹ کر دی گئی تھی۔ اِسی معلو مات کا مثبت استعمال کر تے ہوئے اُن کی حکو مت نے براہِ راست فائدہ منتقلی جیسی اسکیمات نافذ کی ہے۔
 ایوان بالا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے شہر یت تر میمی قانون میں سری لنکا‘ نیپال  اور بھو ٹان کے شہر یان کو شامل نہ کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کر تے ہوئے شکریہ کی تجویز پر رائے دہی سے قبل ہی تمام حزب مخالف اراکین کے ساتھ ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

***** ***** *****

 وزیر توانائی ڈاکٹر نتن رائوت نے کہا ہے کہ بجلی کے عام صارفین کو کم سے کم قیمت پربجلی فراہم کر وانے کے لیے حکومت ہمیشہ سے ہی سنجیدہ رہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں بجلی صارفین تنظیم کے ساتھ بجلی کے نِرخ سے متعلق مسائل پرمنعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ بجلی کے نِرخ سے متعلق بجلی کے ریاستی ریگولیٹری کمیشن MERCکو
 جو تجاویز موصول ہوئی ہیں اُن پر عوامی سماعت کی جائے گی۔ 

***** ***** *****

 گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی نئی نسل کو چا ہیے کہ وہ  ماں ‘  مادری زبان‘ بھارت ماں اور فطرت کا تحفظ کریں۔وہ کل کو لہا پور میں شیواجی یونیورسٹی کے56؍ ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس تقریب میں یونیور سٹی گرانٹ کمیشن کے نائب صدر نشین ڈاکٹر بھوشن پٹوردھن بھی موجودتھے۔جناب پٹور دھن نے کہا کہ طلباء کو سیاسی کٹھ پُتلی بننے سے بچا نے کے لیے یونیور سٹی اور کالجیز اُنھیں سماج دشمن عنا صر سے دور  رکھیں۔

***** ***** *****

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوں کل تھا نہ میں  شیو سینا کے بانی صدر آنجہا نی  بالا صاحیب ٹھاکرے کی یادگار کا  افتتاح عمل میں آیا۔ اِس یادگار میں آنجہا نی بالاصاحیب ٹھا کرے کی تاریخ اور حیات سے متعلق معلو مات جمع کی گئی ہے۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں مختلف شہری امور کا بھی آغاز کیا گیا  ۔

***** ***** *****

 وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ گٹکے کاکاروبار کرنے والے اصل سرغنہ کا پتہ لگا کر اُس پر مہاراشٹر کریمینل کنٹرول ایکٹ   (MCOCA) قانون عائد کرنے سے متعلق ریاستی حکو مت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ جس علاقے میںگٹکے کا ذخیرہ بر آمد ہو گا  یا گٹکے کی حمل ہو نقل ہونے کا علم ہو گا اُن علاقوں کے خوراک و  ادویہ انتظامیہ افسر  اور  پولس افسران کو ذمہ دار مانتے ہوئے  اُن پر بھی کار وائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

***** ***** *****

 ریاستی حکو مت نے وسنت دادا شو گر اِنسٹی ٹیوٹ کو جالنہ ضلعے میں51؍ہیکٹر اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گننے کی کاشت پر تحقیق کا یہ اولین ادارہ ہے جس کے صدر شرد پوار ہے۔ پی ٹی آئی سے موصولہ اطلاع کے مطا بق وزیر صحت راجیش ٹو پے نے  اِس خصوص میں بتا یا کہ مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں گننے کی کاشت پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ زمین کسی بھی تجارتی مقصد کے لیے استعمال نہ کر نے کی شرط پر الاٹ کی گئی ہے۔
ٹو پے نے بتا یا کہ متعلقہ اِدارے کے جالنہ مرکز سے کاشتکاروں میں بیجوں کی تقسیم اور گننے کی مختلف اقسام تیار کرنے کے مقصد سے تحقیق کی جائے گی۔

***** ***** *****

  پر بھنی سے مال ٹیکڑی کے در میان ڈبل ٹریک کا کام مکمل کرنے کے لیے جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن نے 14؍ فروری تک لائن بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کی وجہ سے کچھ ریل گاڑیاں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ جب کہ کچھ ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات میں عارضی تبدیلیاں کی گئی  ہیں۔ مسافروں سے اِس تبدیلی کا خیال  رکھنے کی گزارش ہے۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 26.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 26 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...