Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 18.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 18 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۸؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
منماڑ تا جلگائوں کے درمیان تیسرے برقی ریلوے ٹریک کے منصوبے کو کل مرکزی کابینہ نے منظوری دیدی۔ 160/ کلو میٹر طویل اس ریلوے ٹریک کے لیے 1200/ کروڑ روپئے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اندرون5/ برس یہ پروجیکٹ مکمل کرلیاجائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت ہی میں تیار کردہ بھاری پانی کے 10/ پریشرائزڈ ری ایکٹروں کی تعمیر کو بھی کابینہ نے منظوری دیدی تاکہ ملک کی نیوکلیائی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ ان نیوکلیائی توانائی منصوبوں سے 7/ ہزار میگا واٹ بجلی تیار کی جاسکے گی۔ فی الوقت ملک میں جن 22/ منصوبوں پر کام ہورہا ہے ان سے 6/ ہزار 780/ میگاواٹ نیوکلیائی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ مرکزی کابینہ نے زچگی کے فائدے کے پروگرام PAN INDIA کے نفاذ کو پچھلی تاریخوں سے منظوری دیدی۔ اب یہ پروگرام اس سال یکم جنوری سے ملک کے تمام اضلاع میں نافذ مانا جائیگا۔ اس کا اطلاق صرف پہلے بچے کی پیدائش پر ہی ہوگا۔ زچگی کے فائدے کے اس پروگرام سے نقد رقم کی صورت میں رخصت کے ہونے والے نقصان کے لیے معاوضہ مل سکے گا۔ تاکہ خواتین زچگی سے پہلے اور بعد میں خاطر خواہ آرام کرسکیں اور انہیں مناسب تغذیہ کی کسی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سپریم کورٹ نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے دریافت کیا ہے کہ کیا نکاح نامے پر دستخط کے وقت کسی خاتون کو یہ اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ تین طلاق کو مسترد کرسکے۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی زیرِ صدارت میں پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا قاضیوں سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ شادی کے وقت اس شرط کو شامل کرلیں۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا تھا کہ تین طلاق کا معاملہ اُس عقیدے پر مبنی ہے، جس پر مسلمان پچھلے1400 / برس سے عمل کررہے ہیں اور تین طلاق کے متعلق حوالے احادیث سے مل سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ ایسی کئی عرضداشتوں کی سماعت کررہی ہے‘ جس میں تین طلاق‘ کئی شادیوں اور نکاحِ حلالہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ان عرضداشتوں پر مسلسل سماعت کا کل پانچواں دن تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خونی رشتے میں املاک کے تبادلے کے دستاویز ہبہ نامے پر رجسٹری فیس عائد کرنے کا ریاستی حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ وضاحت وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے دی۔ اب تک میونسپل کارپوریشن کی حدود سے باہر رجسٹری فیس 5/ فیصد اور کارپوریشن کی حدود میں یہ فیس 4/فیصد تھی۔ اب اسے یکساں طور پر 5/ فیصد کردیا گیا ہے۔ شیوسینا کے قائد اور وزیرِ سیاحت رام داس کدم نے انتباہ دیا تھا کہ شیوسینا رجسٹری فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کریگی۔ اس پر وزیرِ محصول نے یہ وضاحت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں حزبِ اختلاف کی جانب سے نکالی جارہی سنگھرش یاترا کے چوتھے مرحلے کا کل رائے گڑھ سے آغاز ہوا۔ حزبِ اختلاف کے قائدین نے کل رائے گڑھ جاکر شیواجی مہاراج کے مجسّمے کا درشن کیا اور بعد میں چودار تڑے پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حزبِ اختلاف کے قائد رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے یاترا کے آغاز کے بعد صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے قرض معافی کے مسئلے پر حکمراں بی جے پی اور شیوسینا کسانوں کو پھنسا رہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندی اور مراٹھی فلموں کی معروف و مقبول اداکارہ ریما لاگو آج صبح ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں چل بسیں۔ وہ 59/ برس کی تھیں۔ بیشتر ہندی اور مراٹھی فلموں میں انھوں نے ماں کا کردار ادا کیا‘ اس کے علاوہ انھوں نے مقبول کامیڈی ٹی وی سیرئیل ’’تو تو مَیں مَیں‘‘ سمیت کئی سیریلوں میں بھی کام کیا۔ اسٹیج ڈراموں کے میدان میں بھی ریما لاگو نے اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر سے قریب چوکے میں واقع سائی انجینئرنگ کالج کے 26/ طلباء کو شیوسینا کے کارپوریٹر سیتا رام سُرے کی رہائش گاہ پر انجینئرنگ امتحان کے پرچے حل کرتے ہوئے کرائم برانچ پولس نے گرفتار کرلیا۔ سول انجینئرنگ کا ایک پیپر منگل کو ہوا۔ وہی پیپر منگل کی رات کو کارپوریٹر سُرے کے مکان پر کچھ طلباء حل کررہے تھے۔ اس معاملے کی خفیہ اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور جائے وقوع پرسے 26/ طلبائ‘ کارپوریٹر سُرے‘ سائی انجینئرنگ کالج کے ڈائریکٹر گنگا دھر مونڈھے‘ منگیش مونڈھے‘ پرنسپل سنتوش دیشمکھ اور پروفیسر وِجئے آندھڑے کو حراست میں لے لیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
شیوسینا قائد اور ریاست کے وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے شیوسینا مورچہ نکالے گی۔ جمعہ کو ناسک میں شیوسینا کی جانب سے منعقد ہونے والی زرعی کانفرنس کے سلسلے میں کی گئی اطلاعاتی کانفرنس سے وہ خطاب کررہے تھے۔

No comments:
Post a Comment