Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 11.07.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 11 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۱؍ جولائی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اَمر ناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے میں سات یاتری ہلاک اور 19/ یاتری زخمی ہوگئے ہیں۔ اننت ناگ ضلعے میں کل شام قریب آٹھ بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ دو پولس چوکیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے یاتریوں کی بسوں کو بھی نشانہ بنایا۔ جس میں پانچ خواتین سمیت کُل سات افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوک یاتریوں میں مہاراشٹر کے پال گھر اور ڈہانو کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور جموں کشمیر کی وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو دئیے جانے والے تحائف سے متعلق حکومت نے اشیاء اور خدمات ٹیکس کی وضاحت کردی ہے۔ وزارتِ مالیات سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ 50/ ہزار روپیوں سے زائد کے تحائف پر ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ جبکہ 50/ ہزار سے کم قیمت کے تحائف GST کے دائرے میں نہیں آئیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے کل نئی دِلّی میں انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے آئیکر سیتو نامی اَیپ کا افتتاح کیا۔ اس اَیپ کے ذریعہ ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس بھرسکیں گے اور پین کارڈ کے لیے درخواست بھی دے سکیں گے۔ جناب جیٹلی نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعہ انکم ٹیکس سے متعلق معلومات کا حصول مزید آسان ہوجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی کابینہ نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی سفارشات کے تحت کالجیس اور یونیورسٹیز کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اِضافے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یونیورسٹی اور کالجیس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اب 22/ تا 28/ فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ یہ بات وزارتِ انسانی وسائل کے ذرائعوں سے موصولہ اطلاع میں کہی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے 8/ لا کھ پروفیسرس کو فائدہ ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
غیر معیاری زرعی کالجیس کے خلاف تادیبی کاروائی ضروری ہے۔ یہ بات ریاست کے گورنر سی ودیا ساگر رائو نے کہی ہے۔ کل راج بھون میں زرعی یونیورسٹیز سے متعلق منعقدہ اجلاس میں جناب رائو نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں معیاری زرعی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز ملحقہ کالجیس کے معیار پر نظر رکھیں۔ نیز مطلوبہ معیارات کی تکمیل نہ کرنے والے کالجیس کی منظوری منسوخ کرنے پر بھی یونیورسٹیز غور کریں۔ یہ بات بھی جناب رائو نے کہی۔ انھوں نے متعلقہ شعبہ کے حکام کو زرعی یونیورسٹیز اور کالجیس کی مخلوعہ جائیدادوں کو جلد از جلد پُر کرنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ پینے کے پانی کی اسکیم کے تحت آئندہ چار برسوں میں ریاست بھر میں نل کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے ایک ہزار پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہی ہے۔ کل پینے کے پانی سے متعلق مختلف پروجیکٹس کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فی الحال بند پڑی ہوئی 83/ علاقائی آبی سربراہی اسکیمات کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی حکومت غور کررہی ہے۔ کل سنگِ بنیاد رکھے گئے پروجیکٹس میں جالنہ ضلع کے پراڑہ‘ اسی طرح ناندیڑ کا سگرواڑی اور ارجا پور پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے 17/ قصبات میں پانی کے فلٹر پروجیکٹ‘ ہنگولی‘ لاتور‘ پربھنی اور جالنہ کے پانی کی جانچ کی تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
معروف کارٹونسٹ منگیش تنڈولکر آج علی الصبح سے پہلے پہلے پونہ میں رہائشی مکان میں چل بسے۔ وہ 81/ برس کے تھے۔ مصوری کے میدان میں جناب تنڈولکر کو مختلف قومی اور ریاستی ایوارڈس دئیے گئے تھے۔ منگیش تنڈولکر کارٹونسٹ کے علاوہ ایک بہترین کالم نگار بھی تھے۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر پونہ میں ادا کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قرض معاف کیے گئے 89/ لاکھ کسانوں کے ناموں کی فہرستیں آئندہ آٹھ دنوں کے اندر اندر بینکوں کے سپرد کی جائیں۔ شیوسینا نے اپنے اس مطالبہ کی یکسوئی کے لیے کل ریاست بھر کی ضلع سینٹرل بینکس کے سامنے ڈھول بجائو آندولن کیا۔ پارٹی قائد اور ریاست کے وزیرِ ماحولیات رام داس کدم نے کل ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ قرض کی وصولی کے لیے بینک انتظامیہ کسانوں کے گھروں کے سامنے ڈھول تاشے بجاکر دبائو ڈال رہی ہے لہٰذا اسی طرز پر شیوسینا نے ریاست بھر کے امدادِ باہمی بینکوں کے سامنے ڈھول بجائو آندولن کیا ہے تاکہ حکومت جلد از جلد ان کسانوں کی فہرستیں جاری کرے۔
مراٹھواڑہ میں بھی اورنگ آباد سمیت جالنہ، بیڑ، پربھنی‘ لاتور‘ عثمان آباد‘ ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع میں ضلع امدادِ باہمی بینکوں کے سامنے شیوسینا کارکنوں نے ڈھول بجائو آندولن کیا۔ لاتور ضلع کے کسانوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے۔ لہٰذا لاتور کے کسانوں کو قرض معافی کے ساتھ ہی مزید دس دس ہزار روپئے قرض دئیے جانے کا مطالبہ بھی اس موقع پر کیا گیا۔ عثمان آباد میں احتجاج کے بعد ضلع امدادِ باہمی بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مبنی محضر بھی پیش کیا۔

No comments:
Post a Comment