Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 12.07.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 12 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۲؍ جولائی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس آئندہ 24/ جولائی سے شروع ہوگا۔ 11/ اگست تک چلنے والے اس اجلاس میں پندرہ دن اسمبلی کی کاروائی چلے گی۔ کسانوں کی قرض معافی‘ کسانوں کی خودکشیاں اور ریاست میں قانون و انتظامیہ کے موضوع پر اجلاس کے ہنگامی ہونے کے امکانات ہیں۔
دریں اثناء مانسون اجلاس کے پس منظر میں اپنی پالیسی طئے کرنے اور دیگر اُمور پر تبادلۂ خیال کے لیے کانگریس اراکینِ اسمبلی کی ایک میٹنگ کل اسمبلی میں حزبِ اختلاف رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل کی رہائش گاہ پر منعقدکی گئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر اشوک چوہان نے کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مکمل قرض معافی کے مطالبے کی یکسوئی کے لیے آج سے ریاست گیر احتجاج شروع کیا جارہا ہے۔ اس احتجاج کا آغاز آج بلڈانہ سے ہوگا۔ یہ بات کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے صحیفہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہی۔ اس بیچ قرض معافی کا فائدہ جن کسانوں کو نہ ملا ہو ان کی دستخطوں پر مبنی محضر تحصیلداروں کے سپرد کیے جائینگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت کی جانب سے عائد پٹرول اور ڈیزل پر کے سرچارجیس یعنی زائد Taxes کو حکومت نے ختم کردیا ہے۔ جس کے سبب ریاست میں پٹرول 67/ پیسے تا ایک روپیہ 77/ پیسے‘ جبکہ ڈیزل ایک روپیہ 25/ پیسے تا ایک روپیہ 66/ پیسے تک سستا ہوگا۔ یہ بات ریاست کے تحفظِ صارفین کے وزیر گریش باپٹ نے کل ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اشیاء اور خدمات ٹیکس GST کے نفاذ کے بعد یہ زائد Taxes منسوخ کردئیے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اَمرناتھ یاتری حفاظتی اُصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کا تعاون کریں۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ایم وینکیّا نائیڈو نے یاتریوں سے یہ اپیل کی ہے۔ وہ کل امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کے پس منظر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں مہاراشٹر کے ڈہانو اور پال گھر کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ان دونوں خواتین کے جسدِ خاکی کل بذریعہ طیارہ سورت لائے گئے وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ڈہانو لائے گئے۔ ریاست کے تین یاتری زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جموں کے اسپتال میں جاری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے نائب صدر کے انتخابات میں گوپال کرشن گاندھی کو اپنا اُمیدوار مقرر کیا ہے۔ گوپال کرشن گاندھی مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ مہاتما گاندھی کے پوتے ہیں۔ کل نئی دلّی میں سونیا گاندھی کی صدارت میں ہوئے اجلاس میں کانگریس اتحاد کی 18/ پارٹیوں نے جناب گاندھی کو اُمیدوار بنائے جانے پر اتفاق کرلیا۔ آئندہ 5/ اگست کو نائب صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہفتہ واری بازاروں میں ذبیحہ کے لیے جانوروں کی فروخت سے متعلق مرکزی سرکار کے نوٹیفکیشن پر سپریم کورٹ نے تین ماہ کے لیے روک لگادی ہے۔ گذشتہ مئی میں مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ جانوروں کی خرید و فروخت صرف دودھ کے حصول اور زرعی کام کاج کی حد تک محدود کی تھی‘ جس کے خلاف دائر کی گئی عرضداشتوں کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے اپنے حکم نامے میں اگست کے اواخر تک تبدیلی کا موقف ظاہر کیا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس حکم پر روک لگانے کے احکامات دئیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سنت گاڑگے بابا دیہی صفائی سے متعلق علاقائی ایوارڈس کا کل اعلان کیا گیا۔ راشٹر سنت تکڑوجی مہاراج گرام سوچھ ابھیان یہ انعام اوّل لاتور ضلع کے دھامن گائوں کو دیا گیا ۔ انعامِ دوّم کا حقدار ناندیڑ ضلع کے نائے گائوں تعلقہ کا موضع شیڑ گائوں گوری قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہنگولی ضلع کے بسمت تعلقہ کا موضع پمپراڑہ گرام پنچایت کو تیسرا انعام دیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ روی شاستری کو مقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ مشاورتی بورڈ نے کل یہ اعلان کیا۔ آئندہ عالمی کپ کے لیے روی شاستری ٹیم انڈیا کو کوچ کرینگے۔ جبکہ بالروں کی تربیت کی ذمہ داری ظہیر خان کو دی گئی ہے۔ اسی طرح کچھ بیرونی دوروں کے لیے راہل دراوڑ کو بلّے بازی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آواز کی آلودگی سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے رہنما خطوط میں گنیش اُتسو کے درمیان نرمی کے لیے ریاستی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے۔ شیوسینا سربراہ اُدّھو ٹھاکرے نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ریاست بھر کے گنیش منڈلوں کے نمائندوں کے رابطے میں ہیں اور سبھی سے گفتگو کے بعد حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی کے سرکاری اسپتال کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات جاری ہے۔ یہ بات وزیرِ صحت دیپک ساونت نے کہی ہے۔ وہ کل شعبۂ صحت کے ایک اجلاس میں افسران اور ملازمین سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس اسپتال کے لیے سٹی اسکین اور Dialysis مشین کی فراہمی کے لیے حکومت شرڈی کے ٹرسٹ سے رابطے میں ہیں۔ تاہم قدیم عمارت کی جلد از جلد ازسرِ نو تعمیر بھی کی جائیگی نیز زیرِ تعمیر عمارات کا کام جلد مکمل کرکے اسے استعمال کے لیے دے دیا جائیگا۔ یہ بات بھی جناب ساونت نے کہی۔

No comments:
Post a Comment