Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
فصل بیمہ اسکیم کے قسط کی ادائیگی کی مدت میں حکومت نے 5/ اگست تک توسیع کردی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس اور وزیرِ زراعت کے اجلاس کے بعد کل رات دیر گئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ کل بیمہ کی قسط ادائیگی کی آخری تاریخ تھی تاہم کئی کسان کل تک اپنی بیمہ اقساط نہیں بھرسکے تھے۔ اس پس منظر میں ادائیگی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ لہٰذا حکومت نے کسانوں کے مفاد کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دریں اثناء کل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں فصل بیمہ کے موضوع پر زوردار مباحثے ہوئے۔ اسمبلی میں اس بحث کے جواب میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ فصل بیمہ قسط کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کے امکانات ہیں۔ اسمبلی میں حزبِ اختلاف اس مدت میں توسیع کا مسلسل مطالبہ کررہے تھے۔ راشٹروادی کانگریس قائد اجیت پوار نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ اگر کسان بیمے کی اقساط ادا نہ کرپائے تو حکومت ان کے بیمے کی رقومات ادا کریں۔ حزبِ اختلاف رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اس معاملے میں درپیش تکنیکی مسائل کو پیش کیا۔ اسمبلی کے ایوانِ بالا میں حزبِ اختلاف رہنما دھننجئے منڈے نے تحریکِ التواء پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بارش کم ہوئی ہے۔ اِن علاقوں کے کسانوں کو فصل بیمہ کی ضرورت ہے۔ جناب منڈے نے ایوان میں انتباہ دیا تھا کہ اگر فصل بیمہ اقساط کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا تو ایوان کی کاروائی چلنے نہیں دی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسی بیچ فصل بیمہ کی ادائیگی کے لیے قطار میں کھڑے ہوئے کسانوں میں سے ایک کسان کی ناندیڑ ضلع تعلقہ کے بھوکر میں موت واقع ہوگئی۔ اس کسان کے افرادِ خاندان کو پانچ لاکھ روپیوں کی امداد دی جائیگی۔ یہ بات وزیرِ زراعت پانڈورنگ پھنڈکر نے کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اِنکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ بھی بڑھاکر 5/ اگست کردی گئی ہے۔ براہِ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی کل آخری تاریخ تھی۔ محکمۂ ٹیکس سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلے کیا ہے کہ ای۔ فائلنگ ریٹرن کے لیے آدھار نمبر یا آدھار کے لیے درخواست کا اکنالجمنٹ نمبر دینا کافی ہوگا۔ آدھار کے ساتھ PAN کو مربوط کرنے کا کام بعد میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ 31/ اگست تک مکمل ہوجانا چاہیے۔ ریٹرن پر آگے کی کاروائی کے لیے PAN کا آدھار کارڈ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی ثانوی تعلیمی بورڈ کی جماعت نہم کی تاریخ کی کتاب میں سابق وزرائِ اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی سے متعلق شامل کیے گئے مواد کی دوبارہ جانچ کا حکم بورڈ کو دیا جائے گا۔ یہ بات اسکولی تعلیم کے وزیر وِنود تائوڑے نے اسمبلی کے ایوانِ بالا میں کہی۔ اراکینِ اسمبلی سنجے دَت‘ سنیل تٹکرے‘ شرد رَن پسے‘ بھائی جگتاپ‘ کپل پاٹل‘ وغیرہ نے اس ضمن میں ایک تجویز پیش کی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
امدادی پکوان گیس کی قیمت میں ہر ماہ چار روپیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ وزیرِ پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کل لوک سبھا میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ سال مارچ تک ایل۔ پی۔ جی سلنڈر پر دی جانے والی سبسیڈی ختم کردی جائے۔ اسی پس منظر میں گیسوں کی قیمت میں ماہانہ چار روپیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھیڑ کے ذریعہ تشدد اور قتل جیسے واقعات میں مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات مرکزی مملکتی وزیر برائے اُمورِ داخلہ کرن رِجیجو نے کہی۔ ملک میں بھیڑ کے ذریعہ تشدد اور قتل کے واقعات پر کل لوک سبھا میں بحث ہوئی۔ اس بحث کے جواب میں جناب رِجیجو نے یہ بات کہی۔ کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے نے کل ایوان میں اس موضوع پر بحث کا آغازکرتے ہوئے ان واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ راشٹروادی کانگریس کی رُکنِ پارلیمنٹ سپریہ سُڑے نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں ہوئے اس قسم کے واقعات سے متعلق فوراً کاروائی کی جائے۔ شیوسینا نے اروند ساونت نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جارہی افواہوں کے باعث ایسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سوگت رائے‘ بیجو جنتا دل کے تتھاگت ست پتھی‘ کمیونسٹ پارٹی مارکسٹ کے رُکن محمد سلیم‘ مجلس اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی سمیت کئی قائدین نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بچت کھاتوں پر دی جانے والی سود کی شرح میں آدھا فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ بچت کھاتوں میں موجود ایک کروڑ روپیوں سے کم رقم پر اب ساڑھے تین فیصد سود دیا جائے گا جبکہ ایک کروڑ روپیوں سے زائد کی رقم پر چار فیصدشرح سود باقی رکھی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>

No comments:
Post a Comment