Sunday, 20 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 20 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  20؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 اُترپردیش کی پوری ۔ہریدواراُتکل ایکسپریس ریلوے گاڑی کے چودہ ڈبّے پٹری پرسے اُترنے کی وجہہ سے ہوئے حادثے میں23 مسافر ہلاک ہوگئے اورسوسے زیادہ افرادزخمی ہوگئے۔مظفرنگرضلع کے کھتولی میںکل شام پونے چھ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثے کی صحیح وجہہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس کے پیچھے غیرجانبدارانہ کاروائیوں کاہاتھ ہونے کاقیاس ہے۔ریلوے وَزیرسُریش پربھونے حادثے کی جانچ کے احکام جاری کردئیے ہیں۔
****************************
 وَزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کل مالی گوشواروںمیںقرضوں کی عدم ادائیگی سے نبردآزماکمپنیوں کویقین دلایاہے کہ غیرمنافع بخش اثاثوں یعنی NPA کی قراردادکااہم مقصد،ان کے کاروبارکوبندکرنے کی کگارپرلے جانانہیںہے بلکہ انہیں بچاناہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کویقینی بناناہے کہ یہ گراں قدراثاثے محفوظ ہوجائیں۔ممبئی میںبھارتی صنعت کی کنفیڈریشن کی جانب سے دیوالیہ پن کے موضوع پرمنعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وَزیرموصوف نے کہا کہ دیوالیہ پن سے متعلق نئے قانون میںقرض دہندہ اورقرض خواہ کے تعلق ختم ہونے کوخاطرخواہ حد تک دورکیاگیاہے۔
****************************
 مہاراشٹررِیاستی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے نوڈیویژنل بورڈس کی معرفت گذشتہ جولائی میںلئے گئے بارہویںجماعت کے امتحانات کے نتائج کل دوپہرایک بجے ظاہرکئے جائیںگے۔اسے بورڈ کی ویب سائٹس پردیکھاجاسکتاہے۔24؍اگست کوطلباء وطالبات متعلقہ کالجس سے مارکس میمو حاصل کرسکتے ہیں۔
****************************
 رِیاست میںتقریباً پندرہ یوم کے تعطّل کے بعدبارش شروع ہوگئی ہے۔کل چند مقامات پربارش ہوئی۔ اورنگ آباد،بیڑ،جالنہ،پربھنی ،لاتور، ناندیڑاسی طرح عثمان آباداضلاع میںبارش ہونے کی خبریں ہمارے نمائندوںنے دی۔
 پربھنی ضلع میںتقریباً دیڑھ ماہ کے تعطّل کے بعدکل بہترین بارش ہوئی۔عثمان آبادضلع میںصبح سے بارش کی رم جھم جاری تھی۔تاہم شام کے وقت بہترین بارش ہوئی۔ناندیڑضلع کے کنوٹ،دیگلور،بلولی،اَردھاپوراورناندیڑسمیت کئی تعلقوں میںبہترین بارش ہوئی۔
 لاتورضلع میںبھی کل معمولی سے اوسط بارش ہوئی۔اورنگ آبادشہراسی طرح ضلع میںکل دوپہر کے بعد شروع ہوئی رم جھم صبح تک جاری تھی۔
بیڑضلع میںامباجوگائی سمیت کئی مقامات پرمعمولی بارش ہوئی۔بیڑسمیت پربھنی میںصبح تک بارش کاسلسلہ جاری تھا۔اسکی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ہنگولی اسی طرح جالنہ اضلاع میںبارش کی رم جھم کی وجہہ سے فصلوں کوزندگی مل گئی۔لیکن پانی کے ذخیرے میںاضافے کے لئے موسلادھاربارش کاانتظارکرناہوگا۔
****************************

 مغربی مہاراشٹرمیںکل کئی مقامات پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔شب ساڑھے دس بجے کے قریب محسوس کئے گئے ان زلزلوں کی رشٹر اسکیل پر4.5 طاقت درج کی گئی۔زلزلے کامرکزستارہ ضلع کے چاندولی ڈیم علاقے میںڈھاکاڑے دیہات سے قریب تھا۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
****************************
 سابق وَزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کی جینتی آج ’’سدبھائونادِن‘‘ کے طورپرمنائی جارہی ہے۔اس سلسلے میںکل کئی سرکاری دفاتر میںسدبھائونا یوم کاحلف دلایاگیا۔گورنرسی ودھیاساگررائونے راج بھون میںافسران ،ملازمین اسی طرح ریاستی رِیزروپولس فورس کے جوانوں کوسدبھائونا عہد دلایا۔منترالیہ میںوزیراعلیٰ نے راجیوگاندھی کی تصویرکوگلہائے عقیدت نذرکرتے ہوئے خراج ِ عقیدت پیش کیااورحاضرین کوسدبھائونادِن کاعہد دلایا۔
 اورنگ آبادمیںڈیویژنل کمشنرآفس میںڈیویژنل کمشنرڈاکٹرپرشوتم بھاپکرنے تمام افسران اورملازمین کوسدبھائوناعہددلایا۔
****************************
 اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس میںکل ’’وَندے ماترم‘‘کے مسلئے پرہنگامہ ہوا۔وَندے ماترم سے عام اِجلاس کے کا م کاج کاآغاز ہوا۔تاہم اس وقت ایم آئی ایم کے دوکارپوریٹراپنی جگہ پربیٹھے رہنے کی وجہہ سے شیوسینا نے اُن کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔اس پر ہوئے ہنگامے کی وجہہ سے اجلاس شروع ہوتے ہی دس منٹ کے لئے اجلاس کی کاروائی ملتوی کردی گئی۔اس وقت میٹنگ ہال میںمائیک کی توڑپھوڑ اور کارپوریٹرس کے درمیان دھکّا بکی ہوئی۔ اس بیچ ایم آئی ایم کے دوکارپوریٹرس کوایک دِن کے لئے معطّل کردیاگیا۔
 اس ہنگامے کی وجہہ سے میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی کاروائی تمام دِن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایم آئی ایم کے ورکرس نے میونسپل کارپوریشن کے باہرزوردارنعرے بازی کی۔
****************************
 بھارت اورسری لنکاکے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ سیریزآج سے شروع ہورہی ہے۔پہلامقابلہ دانبولی میںہورہاہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہردوبجے مقابلے کاآغازہوگا۔اس سے قبل تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریزمیںبھارت نے تین صفرسے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
****************************
 ناندیڑریلوے ڈیویژن کی جانب سے کل بغیر ٹکٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔اس مہم میںایک ہی دن میں405؍ مسافروں پر کاروائی کی گئی۔اس کاروائی میںمسافروں سے ایک لاکھ بیس ہزارروپئے بطورجرمانہ وصول کئے گئے۔
****************************

No comments: