Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیروں کی مرکزی کونسل میں کل 9/ نئے وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ۔ جبکہ چار موجودہ وزرائے مملکت کا درجہ بڑھا کر انہیں کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ ملک کا وزیرِ دفاع ایک خاتون نرملا سیتا رمن کو بنایا گیا ہے۔ پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان کو ہنرمندی کے فروغ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ سریش پربھو اب نئے وزیرِ کامرس ہوں گے جبکہ نتن گڈکری کو آبی وسائل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اقلیتی اُمور کے وزیرِ مختار عباس نقوی کا درجہ بڑھا کر انہیں کابینہ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ آر کے سنگھ آزادانہ چارج کے ساتھ بجلی کے محکمے کے نئے وزیر ہوں گے۔ سنتوش کمار گنگوار کو محنت اور روزگار کا نیا وزیر بنایا گیا ہے۔ کرنل راجیہ وردھن راٹھوڑ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور کھیلوں کے اُمور کے نئے وزیرِ مملکت ہوں گے۔ ان کے پاس آزادانہ چارج رہے گا۔ اسمرتی ایرانی اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل کی وزیر برقرار رہیں گی۔
سابق آئی اے ایس آفیسر کے الپھونس سیاحت کے نئے وزیر ہوں گے‘ وہ الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیرِ مملکت بھی ہوں گے جبکہ ممبئی پولس کے سابق سربراہ ستیہ پال سنگھ انسانی وسائل اور آبی وسائل کے وزیرِ مملکت ہوں گے۔ صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کل صبح راشٹرپتی بھون میں وزیرِ اعظم اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں ان وزیروں کو عہدے اور رازداری کا حلف دِلایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسی بیچ کل حلف لینے والے مرکزی وزراء کا وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس توسیع سے مہاراشٹر کو مزید فائدہ حاصل ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف آئینی بل پاس کرنے میں‘ اسی طرح انتخابات قریب آگئے تو این ڈی اے یعنی قومی جمہوری محاذ کی یاد آتی ہے۔ ایسی تنقید شیوسینا کے رُکنِ پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کی ہے۔ کل ممبئی میں پریس کانفرنس میں اپنی مخاطبت میں رائوت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال این ڈی اے صرف کاغذ پر اور میٹنگ کی حد تک محدود رہ گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سن 2022ء تک سب کو مکان دینے کے اہم نشانے کو حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی ہے۔ اطلاعات و نشریات ڈائریکٹوریٹ کے ’’می مکھیہ منتری بولتو‘‘ اس پروگرام سے وہ کل مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے شہریوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی پچھڑے ہوئے طبقوں کے کمیشن کے صدر اور ممبئی ہائی کورٹ کے سبکدوش جسٹس سنبھاجی مہسے پاٹل کل صبح اورنگ آباد میں چل بسے۔ وہ 70/ برس کے تھے۔ پاٹل کے جسدِ خاکی پر کل احمد نگر ضلع کے نالے گائوں میں سرکاری اہتمام کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سری لنکا کے خلاف پانچواں ایک روزہ مقابلہ چھ وکٹس سے جیت کر بھارت نے پانچ ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔ سری لنکا نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 239/ رنز کا ہدف رکھا۔ ہندوستانی ٹیم کے دونوں سلامی بلّے باز جلد آئوٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے غیر مفتوح 110/ رنز کی وجہ سے بھارت نے 47/ ویں اوور میں چار وکٹس کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرلیا۔ پانچ وکٹس لینے والے بھونیشور کمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلہ پرسوں بدھ کو کھیلا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا میں ایسے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جنھوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ایک سوویں بار وکٹ کے پیچھے کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دھونی نے یہ کارنامہ کل کولمبو میں اپنے 301/ ویں ایک روزہ میچ میں انجام دیا۔ اس فہرست میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا 99/ کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے آئوٹ کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد بینچ کا درجہ کم نہیں ہوگا۔ اس پر توجہ دینے کی اپیل سپریم کورٹ کے جسٹس اُدئے للت نے کی ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے 36/ ویں یومِ تاسیس کے ضمن میں کل اورنگ آباد میں منعقدپروگرام سے وہ مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر کی ترقی میں اہم رول ادا کرنے والے تعمیرات کے شعبے کی رکاوٹ اور مسائل کو حل کرنے میں فوقیت دی جائیگی۔ یہ بات قانون ساز اسمبلی کے صدر ہری بھائو باگڑے نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں تعمیرات شعبے کے ایک پروگرام سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے پانی کا ذخیرہ تقریباً 81/ فیصد ہوگیا ہے۔ کل شام ڈیم میں تقریباً تین ہزار کیوبک فی سیکنڈ رفتار سے پانی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

No comments:
Post a Comment