Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.10.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ اکتوبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
خون کا رشتہ رکھنے والے کسی شخص کے کاسٹ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کاسٹ ویریفکیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کابینہ نے کیا ہے۔ کل منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والد‘ چچا یا والد کی نسبت سے رشتہ رکھنے والے کسی بھی شخص کے پاس تحقیق شدہ کاسٹ سرٹیفکیٹ کو درخواست گذار کی جانب سے داخل کیے جانے پر اسے نئے تحقیق شدہ سرٹیفکیٹ کے اجراء میں اہم شہادت مانا جائے گا۔ اس طرح کی درخواست پر اندرون 15/ یوم اعتراض طلب کیا جائیگا۔ اور اس کے فوری بعد صداقت نامہ جاری کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرٹیفکیٹ کے اجراء میں سہولت کے لیے ڈیجیٹل لاکر قائم کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایوت محل ضلع میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے دوران گذشتہ کچھ دنوں میں ہلاک ہونے والے کسانوںکے رشتہ داروں کو 2/ لاکھ روپئے امداد دینے کا فیصلہ بھی کل کابینہ نے کیا ۔ ان واقعات کی تحقیقات اضافی چیف سیکریٹری کی زیرِ قیادت کمیٹی کریگی۔ اس کے علاوہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے کسانوں میں مفت ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی میں پربھا دیوی۔ پریل ریلوے اسٹیشن کے قریب فلائی اوور پر پیش آئے حادثے کے پیشِ نظر کابینہ نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔
دریں اثناء ممبئی میں ریلوے اسٹیشن سے قریب ہوئی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5/ لاکھ روپئے اور جراثیم کش ادویات چھڑکنے کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے افرادِ خاندان کو 2/ لاکھ روپئے امداد دئیے جانے کو کسان تحریک تحفظاتی کمیٹی نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ رُکنِ اسمبلی بچّو کڑو نے مطالبہ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسانوں کے لواحقین کو 10-10/ لاکھ روپئے امداد دی جائے اور جس طرح ممبئی میں پیش آئے حادثے پر فوری اقدامات کیے گئے اسی طرح کسانوں کی اموات پر بھی فی الفور اقدامات کیے جائیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2/ روپئے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اور یہ نئی تخفیف شدہ قیمتیں درمیانی شب سے لاگو کردی گئیں۔ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی ہے جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوسکی۔ سرکاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ پڑے اس لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
2012ء میں اورنگ آباد شہر کے حمایت باغ علاقے میں اے ٹی ایس کی جانب سے کیے گئے انکائونٹر کے دوران گرفتار دو ملزمین کو اورنگ آباد سیشن کورٹ نے 10/ برس قید ِ بامشقت اور 15/ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اے ٹی ایس نے اس واقعے کے دوران اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا سیمی کے مبینہ رُکن محمد ابرار عرف منّا اور خلیل عقیل خلجی کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت کا آغاز 11/ ستمبر 2017ء کو ہوا اور 27/ ستمبر تک سماعت مکمل کرلی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے ان دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے کل یہ سزا سنائی۔ مئی 2012ء میں حمایت باغ علاقے میں پیش آئی اس واردات میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک پولس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ پولس نے جائے واردات سے دیسی ساخت کے 4/ پستول‘2/ ریوالور اور 17/ کارتوس ضبط کیے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راشٹروادی کانگریس کے سربراہ رُکنِ پارلیمنٹ شرد پوار نے کہا ہے کہ کسانوں کے قرض معافی کے شرائط و ضوابط کے خلاف ان کی پارٹی تحریک چلائے گی۔ کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے سوال اٹھایا کہ جب مکمل طور پر قرض معافی کا اعلان کیا گیا ہے تو پھر معیار کے تعین کی کیا ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ 5/ نومبر کو اورنگ آباد میں مجوزہ زرعی کانفرنس میں اس تحریک کے قدو خال طئے کیے جائیں گے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ جاپان میں جاری معاشی مندی کو دور کرنے کے لیے ہندوستان میں بلیٹ ٹرین پر پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جبکہ خود ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 5/ تا 16/ تاریخ کے دوران مراٹھواڑہ‘ ودربھ اور وسطی مہاراشٹر میں گھن گرج کے ساتھ زوردار بارشوں کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں وزیرِ زراعت پانڈو رنگ پھنڈکر نے کسانوں کو تلقین کی ہے کہ اپنی تیار فصلیں اور فصل کی کٹائی کے بعد کی اشیاء کی حفاظت کریں۔

No comments:
Post a Comment