Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
عالمی بینک کے کاروبار میں آسانی سے متعلق 2018 کی رپورٹ کے مطابق بھارت 30/ مقامات پار کرکے 100/ ویں مقام پر آگیا ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ 2018ء میں بھارت کو ایک ایسا ملک بتایا گیا ہے جس نے کسی بھی ملک سے زیادہ اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ مودی نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیاء اور برکس معیشتوں میں واحد ملک ہے جو سب سے زیادہ بہتر ہونے والا ملک ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام فریقوں کے ساتھ صلاح ومشورہ استعمال کرنے والوں کی ضروریات کی نشاندہی حکومت کے ضابطوں اور استعمال کرنے والوں کی توقعات میں تال میل کو بڑھانے‘ کاروبار کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق بھارت ان ٹاپ دس ملکوں میں شامل ہے‘ جس نے کاروبار میں آسانی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یومِ پیدائش ’’قومی یکجہتی دِن‘‘ کے طور پر کل تمام ملک میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں کل ’’یکجہتی دوڑ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد‘ جالنہ‘ ناندیڑ‘ پربھنی‘ سمیت ریاست میں مختلف مقامات پر ’’رن فار یونٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اورنگ آباد میں کرانتی چوک سے یکجہتی دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تلک روڈ سے صبح ایک ریلی نکالی گئی ۔ لاتورمیں ایڈیشنل ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ کاکا صاحب ڈوڑے نے یکجہتی کا عہد دلوایا۔ جالنہ میں رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے ہری جھنڈی دکھا کر یکجہتی دوڑ کا آغاز کیا۔ ناندیڑ میں ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے ’’ایکتا دوڑ‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکاء کو یکجہتی کا عہد دلایا۔ پربھنی میں راج گوپال چاری گارلون سے شروع ہوئی یکجہتی دوڑ پریہ درشنی میدان پر اختتام پذیر ہوئی۔
ناسک‘ واشم‘ دھولیہ‘ شولا پور‘ احمد نگر‘ ستارا‘ سانگلی‘ میں یکجہتی دوڑ نکالی گئی اور عہد دلوایا گیا۔ مختلف مقامات پر ہوئے پروگرامس میں طلباء و طالبات‘ افسران‘ ملازمین اور شہر یوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سابق وزیرِ اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو ان کی برسی کے موقع پر کل خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ لوک سبھا صدر سمترا مہاجن‘ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اورنگ آباد میں ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان سمیت کانگریس کے ضلع صدر عبدالستار اور ورکرس نے گاندھی بھون میں اندرا گاندھی کی تصویر کو ہار پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ رُکنِ اسمبلی ڈی پی ساونت‘ ضلع کانگریس خواتین فرنٹ کی صدر کویتا کڑسکر‘ سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (S.T.) ملازمین کی ہڑتال کے دوران ایک دن کے لیے آٹھ یوم کی تنخواہ میں تخفیف کرنے کے حکمنامے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب صرف ہڑتال کے دوران چار یوم کی تنخواہ بطورِ جرمانہ وصول کی جائیگی یا جو ملازمین ہڑتال کے دوران آٹھ یوم کی Earned Leave کی درخواست پیش کرینگے ان کی تنخواہ میں کسی قسم کی تخفیف نہیں کی جائیگی۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے کی موجودگی میں کل S.T. کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتور اسی طرح عثمان آباد اضلاع میں کل دوپہر کو زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ عثمان آباد ضلع کے لوہارا تعلقے میں ساستور ماکنی علاقے میں کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ لاتور ضلع کے اوسا تعلقے میں بھی زلزلے کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ لاتور کے زلزلہ پیما مرکز پر اس زلزلے کی طاقت تین ریختر اسکیل درج کی گئی اور اس کا مرکز لاتور سے 42/ کلو میٹر فاصلے پر دکھایا گیا۔ ان زلزلوں کے جھٹکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ صنعتی علاقے میں تین اسٹیل کی کمپنیوں سمیت دو مقامات پر انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپے مارے۔ انکم ٹیکس محکمے کے اورنگ آباد‘ ناسک اور پونہ کے وفد نے وقت ِ واحد میں مارے گئے ان چھاپوں میں رات دیر گئے کاغذات کی جانچ جاری تھی۔ ٹیکس کی چوری کرنے کے سلسلے میں یہ کاروائی کی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی۔ ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ پہلا مقابلہ آج شام سات بجے سے دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلا جائیگا۔ گیند باز اشیش نہرا کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے بعد سبکدوش ہونے کا اعلان اس سے قبل ہی نہرا نے کیا ہے۔

No comments:
Post a Comment